گوشۂ ظرافت
گوشۂ ظرافت
ایک دن سید انشاء ُاللہ خان انشاء نواب صاحب کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ گرمی کی وجہ سے دستار سر سے اتار کر رکھ لی۔ انشاء کی منڈا ہوا سر دیکھ کر نواب صاحب کو شرارت سوجھی اور ہاتھ بڑھا کر پیچھے سے ٹھونگ ماری۔ جس پر انشاء نے جلدی سے دستار سر پر رکھ لی اور کہنے لگے کہ سبحان اللہ! بچپن میں بزرگوں سے سنا کرتے تھے کہ جو لوگ ننگے سر کھانا کھاتے ہیں شیطان ان کے ٹھونگیں مارتا ہے۔ آج معلوم ہوا کہ وہ بات سچی تھی۔
کوئی چور مکان میں داخل ہوا تو اس نے تجوری پر لکھا ہوا دیکھا”دائیں طرف لگے ہوئے بٹن کو دباےئے تو تجوری خود بخود کھل جائے گی“۔
Read more ...
لوڈ شیڈنگ کے” فضائل“
لوڈ شیڈنگ کے” فضائل“
…………خزیمہ نوید
اچانک بجلی غائب ہو گئی اور میرے منہ سے نکلا ”الحمد للہ“ پاس بیٹھے دوستوں نے مجھے حیرت سے دیکھا۔کیا غلطی ہوگئی جو مجھے آپ کڑوی نگاہوں سے دیکھ رہے ہیں۔ میں نے معصومیت سے پوچھا۔؟”جب بجلی جاتی ہے تو انا اللہ وانا الیہ راجعون پڑھتے ہیں۔آپ نے الحمدللہ پڑھا ہے۔“ریحان صاحب نے مجھے سمجھانے والے انداز میں کہا۔اوہ اچھا آپ اس لیے مجھے گھور رہے تھے۔ تو جناب عالی ویسے آپ کی بات ٹھیک ہےلیکن میں نے الحمد للہ کسی اور وجہ سے کہا ہے۔وہ یہ کہ بجلی نبی کریم صلّی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے زمانے میں نہیں تھی، اس لیے ایک درجے میں نبی کریم صلّی اللہ علیہ وآلہِ وسلم کے زمانے سے مشابہت ہو گئی۔ دوسری بات یہ کہ
Read more ...
نماز اہل السنت وا لجماعت ……نفل نمازیں
قسط نمبر30
چاشت ، اوابین
نماز اہل السنت وا لجماعت ……نفل نمازیں
…………متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
نماز چاشت کی فضیلت:
:1 عَنْ اَبِی الدَّرْدَآئِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَنْ صَلَّی الضُّحٰی رَکْعَتَیْنِ لَمْ یُکْتَبْ مِنَ الْغَافِلِیْنَ وَمَنْ صَلّٰی اَرْبَعاً کُتِبَ مِنَ الْعَابِدِیْنَ وَمَنْ صَلّٰی سِتًّاکُفِیَ ذٰلِکَ الْیَوْمَ وَمَنْ صَلّٰی ثَمَانِیًاکَتَبَہُ اللّٰہُ مِنَ الْقَانِتِیْنَ وَمَنْ صَلّٰی ثِنْتَیْ عَشَرَۃَ بَنَی اللّٰہُ لَہٗ بَیْتًافِی الْجَنَّۃِ
Read more ...
بیوی
بیوی
…………محمد صفتین احمد
میاں بیوی کا آپس میں بہت مقدس رشتہ ہوتا ہے ، اس رشتے کی نزاکتوں کے بہت سے تقاضے ہیں۔ سب سے بڑا تقاضا ایک دوسرے کی غلطیوں کو نظر انداز کرنا ہے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں کے بتنگڑ بنانا سلجھے ہوئے، عقل مند اور پڑھے لکھے لوگوں کا شیوہ نہیں۔ جس طرح میاں کے بیوی پر احسانات ہوتے ہیں اسی طرح نیک شعار بیوی کے بھی اپنے میاں پر احسانات ہوتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کو فراموش نہیں کر سکتے۔ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا ہوتو مرد یہی کہتے ہیں کہ اس میں ان کی صرف بیوی ہی قصور وار ہے ہم اپنی غلطیوں کے وکیل اور دوسروں کی غلطیوں کے جج بننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے کسی بزرگ کے سامنے اپنی بیوی کا عیب بیان کیا تو انہوں نے پوچھا :
Read more ...
ماں کی شان
">ماں کی شان
…………مولانا محمد بلال جھنگوی
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک دور ہے ہر ایک کی خوا ہش ہے کہ میں اپنے پیغمبر دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کروں۔ ایک عاشق صادق اپنی والدہ کے قدموں میں حاضری دیتا ہےاور کہتا ہے امی جان!اگر اجازت ہو میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کرنا چاہتا ہوں ؟تو ماں نے شفقت بھری آواز میں کہا: بیٹا میں کمزور ہوں ،محتاج ہوں، میں تمہیں اس مبارک سفر سے روکتی نہیں لیکن اگر تمہیں مسجد نبوی میں آقا صلی اللہ علیہ وسلم مل جائیں تو زیارت کرلینا اگر سفر پر ہوں تو پھر کہیں نہ جانا۔ ماں کی نصیحت کو لے کر یہ نوجوان مسجد نبوی مدینہ منورہ تشریف لائے، لمبا سفر کیا لیکن حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مبارک چہرہ نہ دیکھ پائے۔
Read more ...