چار باتیں
چار باتیں
…………انجم خورشید، مانگا منڈی
اس خاتون سے ہوائی اڈے پر جہاز کے انتظار میں وقت ہی نہیں کٹ پا رہا تھا۔ کچھ سوچ کر دکان سے جا کر وقت گزاری کے لیے ایک کتاب اور کھانے کے لیے بسکٹ کا ڈبہ خریدا۔ واپس انتظار گاہ میں جا کر کتاب پڑھنا شروع کی۔ اس عورت کے ساتھ ہی دوسری کرسی پر ایک اور مسافر بیٹھا کسی کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا۔ ان دونوں کے درمیان میں لگی میز پر رکھے بسکٹ کے ڈبے سے جب خاتون نے بسکٹ اٹھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو اسے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ اس ساتھ بیٹھے مسافر نے بھی اس ڈبے سے ایک بسکٹ اٹھا لیا تھا۔ خاتون کا غصے کے مارے برا حال ہو رہا تھا،
Read more ...
پرایا بوجھ
پرایا بوجھ
…………عبد الہادی، ممبئی، انڈیا
میرے دوست کی ماں اکثر خواب میں دیکھتی کہ لڑکے اس کے بیٹے کی قبر پر آتے ہیں اور پیشاب کر کے چلے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی کہ یہ کیسا خواب ہے اور اس کی کیا تعبیر ہوگی؟ اس بیچاری کو کیا پتہ کہ اس خواب کے پیچھے کیا راز تھے ؟
ایک جاننے والے نے بتایا: اُس کا ایک بہت اچھا دوست تھا جو پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا لیکن اس کی موت سے کچھ قباحتیں اور مشکلات کھڑی ہوئی ہیں اور وہ یہ ہیں
Read more ...
مسلمان“ کی ضرورت ہے
”مسلمان“ کی ضرورت ہے !!
…………محمد صفتین احمد
کئی سال پہلے میں جس آفس میں جاب کرتا تھا وہاں کا ماحول کافی ویسٹرن تھا۔ لڑکے لڑکیاں بہت فرینک تھے اور ہر ایک کے کمپیوٹر کے ساتھ سپیکرز اٹیچڈ تھے، آپس میں گہری دوستیاں بھی تھیں ، اکٹھے ٹی پارٹیاں اور گپ شپ کا بھی خوب ماحول ہوتا تھا ، چنانچہ ہال میں ہر وقت وہاں کے لڑکے لڑکیوں کے قہقہوں اور میوزک کے آوازیں گونجا کرتیں تھیں۔
ایک دن ہمارے ایک بہت بڑے کلائینٹ کا ایک نیا پراجیکٹ شروع ہوا جس کے لئے ہمیں عارضی بنیادوں پر ایک مکینیکل انجینئر کی ضرورت پڑی جو ہماری کمپنی کی ایک دوسری برانچ میں جاب کرتا تھا،
Read more ...
بوڑھی اماں جی
بوڑھی اماں جی !!!
…………اُنَیسہ جاوید ، کشمور
تہذیب بیٹا:جی اماں!
بیٹا !یہ میری دواؤں کی پرچی ہے بھائی باہر جارہے ہیں تو دے دینا اس کو کل سے کھانسی نے جینا عذاب کر کے رکھا ہے ،اوپر سے بہو نے بھی یہ کہا ہے کہ رات کو منا بے چین ہوتا ہے آپ کی کھانسی کی آواز سن کر۔
اماں آپ خود کیوں نہیں دیتیں بھائی کو اپنے دواؤں کی پرچی؟ مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب وہ اپنی ہزار مجبوریاں سناتے ہیں بیگم کو خوش کرنے کے لیے۔بھابھی الگ سے باز کی طرح ان کے گرد چکر کاٹتی ہیں جیسے ہم کوئی بھیک مانگ رہے ہیں بھائی سے۔
Read more ...
وقت کا پہیہ
وقت کا پہیہ
…………اہلیہ مفتی شبیر احمد
شادی کے چند دنوں کے بعد جمیلہ میکے آئی تو اس کی بہنوں اور سہیلیوں نے اس سے پوچھا:”دولہا بھائی کیسے آدمی ہیں؟“جمیلہ کے چہرے پر شرم کی لالی ابھری۔ وہ اپنی مسکراہٹ روکتے ہوئے بولی: ”اچھے ہیں۔“
پھر اس کے ذہن میں ایک خیال آیا۔ اس کے چہرے کی لالی میں ہلکی سی سیاہی کی آمیزش ہوئی۔ اس نے برا سا منہ بنا کر کہا:
”لیکن ہر وقت اپنی ماں کے مرید ہی بنے رہتے ہیں۔ ہر کام اس سے پوچھ کر کرتے ہیں۔ میں نے کہا:
Read more ...
