بنات اہلسنت

قربانی کا جذبہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قربانی کا جذبہ
…………مولانا محمد کلیم اللہ
میری قوم دکھوں کی ماری ہوئی ہے، آئے دن کے الم ناک واقعات ،جان لیوا سانحے اور حادثات نے اس کے ہونٹوں سے مسکراہٹوں کو چھین لیا ہے، کمر توڑ مہنگائی، اشیاء ضروریہ کی ارزانی،آئے روز حد سے تجاوز کرتی لوٹ کھسوٹ نے جینے کا لطف چھین لیا ہے۔بلکہ اب یوں کہنے دیجیے کہ صبح وشام کی قتل و غارت گری دہشت گردی اور بربریت نے اس سے مرنے کا ڈھنگ بھی چھین لیا ہے، وطن عزیز کا ہر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے تسلسل کے ساتھ کتنے واقعات ایسے رونما ہورہے ہیں صبح کو ہنستے مسکراتے گھر سے خواتین نوجوان بچے بوڑھے نکلتے ہیں
Read more ...

سانحہ راولپنڈی… چند گزارشات و مطالبات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
سانحہ راولپنڈی… چند گزارشات و مطالبات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
گزشتہ چند دن قبل مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی پاکستان میں ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ، چند دہشت گردوں نے بے گناہ نمازیوں کا قتل عام کیا قرآن کریم حفظ کرنے والے معصوم بچوں کا وحشیانہ طور پر ذبح کیا اورمسجد و مدرسہ سے ملحق بہت ساری دکانوں کو نذر آتش کیا جس کے نتیجے میں بے حد جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ہم دارالعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم اور اساتذہ وہاں کی تاجر برادری کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کو فون کر کے اظہار تعزیت بھی کیا ہے وہ جو لائحہ عمل طے کریں گے ان سےبھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
Read more ...

تبصرۂِ کتب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تبصرۂِ کتب
مولانا محمد کلیم اللہ
نام کتاب: میرے ابو…………میری کائنات
مؤلفہ: فوزیہ چودھری
محترمہ فوزیہ چودھری لکھتی ہیں اور خوب لکھتی ہیں۔ان کی تحریر کی خوبی یہ ہے کہ بناوٹ کے پھولوں سے نہیں بلکہ سادگی کی خوشبوؤں سے مہکتی ہوئی ہوتی ہے زیر تبصرہ کتاب ”میرے ابو……میری کائنات“انہی کے قلم کی رہین منت ہے۔والد کا رتبہ اسلام میں بہت بلند ہے اور والد کی عزت وتوقیر سےخدا کی رضا جیسی نعمت حاصل کی جاسکتی ہے۔آج کے اس دور میں جہاں والدین سے بدسلوکی سے لے کر گالی گلوچ تک ، گالم گلوچ سے لے کر مارپیٹ اور گھروں سے نکالنے کا عام رواج ہوچکا ہو ، ایسے دور میں ایسی کتابیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کتاب دینی،اخلاقی، معاشرتی اور معلوماتی حیثیت کی حامل ہے۔مؤلفہ کی اپنے والد سے عقیدت کی ایک جھلک دیکھیے۔
میرے ناز اٹھاتے ہو بابا
Read more ...

ظہیر الدین محمد بابر

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر30:
امان اللہ کاظم
ظہیر الدین محمد بابر
سلطان علی مرزا کی دردناک موت کی ذمہ دار اس کی ماں تھی ،اس بےوقوف عورت نے فقط خاوند کرنے کی ہوس میں اپنے بیٹے کو بدعہد ازبک سردار شیبانی خانی کے حوالے کردیا اور اس ظالم نے نوجوان سلطان علی مرزا کو تختہ دار پر لٹکا دیا،اس پر مستزاد یہ کہ اس نے سلطان علی مرزا کی ماں سے نکاح کرنے کے بجائے اپنی ذلیل ترین داشتہ بنا کے اپنے حرم میں داخل کرلیا۔ہوس پرست لوگوں کا عموماً یہی حشر ہوا کرتا ہے جو سلطان احمد مرزا کی ماں کا ہوا۔اس شعر کے مصداق کہ
نہ خدا ہی ملا نہ ہی وصال

صنم

نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے
Read more ...