کیا نظر تھی جس نےمُردوں کا مسیحا کر دیا
کیا نظر تھی جس نےمُردوں کا مسیحا کر دیا
معظمہ کنول
عرب قوم جس کے درمیان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی تھی، پلے، بڑھے اور جوان ہوئے یقینا وہ ایک خونخوار اور جنگ جو قوم تھی، تہذیب وتمدن سے نابلد، برائیوں کے خوگر، معرفت الٰہی سے کوسوں دور اور طبیعت کے اعتبار سے انتہائی سخت اجڈ اور گنوار تھی۔
نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم کی نظر کرم نے ان کو ایسا بدلا کہ ساری دنیا کے لیے وہ ہدایت کےروشن چراغ بن گئے،
Read more ...
سورۃالفاتحہ ہربیماری کی شفاء
">سورۃالفاتحہ ہربیماری کی شفاء
مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی
سورۃ فاتحہ کے مختلف نام ہیں ،فاتحہ کہتے ہیں شروع کرنے کوچونکہ قرآن کریم میں سب سے پہلے یہی سورۃ لکھی ہے اس لیے اسے سورۃ فاتحہ کہتے ہیں اوراس لیے بھی کہ نماز میں قراء ت بھی اسی سے شروع ہوتی ہے۔ اس سورۃ کانام ام الکتاب بھی ہے ، سورۃ الحمداورسورۃ الصلوٰۃ بھی کہتے ہیں۔اس سورۃ کانام سورۃ الشفاء بھی ہے۔
اسی لیے حضرت عبد الملک ابن عمیربطریق ارسال روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایاسورۃ فاتحہ ہر بیماری کے لیے شفاء ہے
(دارمی، بیہقی(
Read more ...
پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور قادیانی سازشیں
پاکستان کا ایٹمی پروگرام اور قادیانی سازشیں
عبدالعزیز انجم
شیخ سعدی رحمہ اللہ نے کہا تھا کہ وہ دشمن جو بظاہر دوست ہو، اس کے دانتوں کا زخم بہت گہرا ہوتا ہے ،یہ مقولہ قادیانیوں پر بالکل صادق آتا ہے جن کی سازشوں سے وطن عزیز کو ہر نازک موڑ پر بچھو کے ڈنگ کی طرح ڈسا گیا جس سے آج بھی پاکستان کا انگ انگ زخمی ہے۔ قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن پھر بھی اپنے اصل موضو ع کی طرف جانے سے پہلے ضروری سمجھتا ہوں کہ تاریخ اور حقائق کی روشنی میں قادیانیت کا چہر ہ واضح کرتا جاؤں۔
مختصرا ً یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ قادیانیت محسن کائنات حضرت محمد ﷺ سے بغاوت کانام ہے ہندوستان میں بٹالہ کے قریب واقع قادیان اور پاکستان میں چنا ب نگر ( ربوہ ) کے بعد ان کا سب سے منظم مرکز اسرائیل کے شہر حیفا میں ہے۔قارئین کو یہ جان کر بہت حیرت ہوگی کہ اسرائیل میں کسی مذہبی مشن کو کام کرنے کی اجازت نہیں لیکن قادیانیوں کو کھلی چھٹی ہے
Read more ...
سیرت اپنا کر …… یا…… میلاد مناکر
سیرت اپنا کر …… یا…… میلاد مناکر ؟
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
مخلوق خدا پر اپنے خالق لم یزل کی اتنی کرم نوازیاں اور انعامات و احسانات ہیں اگر جن و انس مل کر قیامت کی صبح تک بھی ان کا شمار کرنا چاہیں تو نہیں کر سکتے۔
Read more ...
وان تعدوا نعمۃ اللہ لا تحصوھا
محض کرم نوازیاں ہی نہیں بلکہ ان کی انتہا دیکھیں کہ کوئی نعمت دے کر احسان جتلایا نہیں۔ اپنوں پر بھی نعمتوں کی بارش غیروں کو بھی محروم نہیں کیا۔ لیکن ایک ایسی نعمت ہے جب وہ عطا کی تو خبردار کیا اور فرمایا
لقد من اللہ علی المومنین اذ بعث فیہم رسولا من انفسہم۔
ہم نے ایمان والوں پر احسان کیا کہ ان کے اندر انہی میں سے ایک رسول کو بھیجا۔
کھانوں کی اقسام
کھانوں کی اقسام
عائشہ بنت ارشد علی آف سرگودھا
عرب لوگ مہمان نوازی میں بہت آگے ہیں اس لیے ان کے ہاں مختلف اوقات میں کھانوں کے نام بھی مختلف ہوتے ہی ان کے ہاں کن کن موقعوں پر کھانا کھلانے کا رواج ہے اور ان کے نام کیا ہیں ؟
1: القری : مہمانوں کی آمد پر خاطر مدارت۔[ جب مہمان گھر میں آجائیں تو ان کی دعوت کے وقت یہ لفظ بولا جاتا ہے ]
2: التحفۃ : ملاقات کے لیے آنے والے کو کھانا کھلانا۔[ جب کوئی مختصر ملاقات کرنے کے لیے آئے تو اس وقت یہ لفظ بولا جاتا ہے ]
3: الخرس : بچہ کے پیداہونے پر کھانا کھلانا۔
Read more ...