بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کے نام
بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کے نام
انصار عباسی
امریکا سے تعلق رکھنے والے Pew Research Center(جس کی رپورٹس کو عمومی طور پردنیا بھر میں اہمیت دی جاتی ہے )کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سات مسلم اکثریتی ممالک بشمول پاکستان ،مصر،سعودی عرب ،ترکی ،عراق ، لبنان اور تیونس میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں اٹھانوے فیصد (٪98) افراد گھر سے باہر نکلتے وقت عورت کو پردہ کی کسی نہ کسی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں صرف دو فیصد افراد ننگے سرعورت کے باہر نکلنے کے حامی ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رہنے والوں کی سب سے بڑی تعدادبتیس (٪32) عورتوں کیلئے حجاب ( سعود ی برقعہ جس میں صرف آنکھیں نظر آتی ہے ) لے کر گھر سے نکلنے کے حامی ہیں
Read more ...
میں توبہ کرنا چاہتا ہوں …… لیکن
میں توبہ کرنا چاہتا ہوں …… لیکن!!
اسامہ شعیب
انسان گناہوں کا پُتلا ہے اور اس سے ہر وقت چھوٹے بڑے گناہ سرزد ہوتے رہتے ہیں۔بڑا سے بڑا متقی اور پرہیز گار شخص اس بات کا دعویٰ نہیں کر سکتا کہ وہ گناہوں سے پاک ہے یااس سے گناہ کا ارتکاب نہیں ہوتا ہے۔لیکن ایک مومن اور غیر مومن میں فرق یہ ہے کہ مومن جب کسی گناہ کا مرتکب ہوتا ہے تو وہ فوراً اپنے رب کی جانب پلٹتا ہے اور اس سے مغفرت طلب کرتا ہے۔ قرآن ایسے لوگوں کی یہ صفت بیان کرتا ہے :
”والذین اذا فعلوا فاحشة او ظلموا انفسھم ذکروا اللہ فاستغفروا لذنوبھم ومن یغفر الذنوب الاّ اللہ ولم یصرواعلیٰ ما فعلوا و ھم یعلمون“
Read more ...
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی
اے خانہ بر انداز چمن کچھ تو ادھر بھی!!
بنت مولانا عبدالمجید
( جامعہ بنوریہ ، کراچی)
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات
میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز
درون
شرف میں ثریا سے بڑھ کہ مشتِ
خاک اس کی
کہ ہر شرف ہے اسی درج کا درّ
Read more ...
بیٹی اللّہ کی رحمت
بیٹی اللّہ کی رحمت
مفتی محمد نجیب قاسمی، ریاض
اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک کلام قرآن کریم میں ارشاد فرمایا :
لِلّٰہِ مُلْکُ السَّمٰوَاتِ وَالاَرْضِ، یَخْلُقُ مَا یَشَائُ، یَہَبُ لِمَن یَّشَآئُ اِنَاثاً وَّیَہَبُ لِمَنْ یَّشَآئُ الذُّکُوْرَ۔ اَوْ یُزَوِّجُہُمْ ذُکْرَاناً وَّاِنَاثاً وَیَجْعَلُ مَنْ یَشَآئُ عَقِیْماً۔
(سورہ الشوریٰ 49۔ 50)
آسمانوں اور زمین کی سلطنت وبادشاہت صرف اللہ ہی کے لئے ہے۔ وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے۔ جس کو چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹے دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بیٹے اور بیٹیاں دنوں عطا کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے بانجھ کردیتا ہے۔۔ اس کے ہاں نہ لڑکا پیدا ہوتا ہے اور نہ لڑکی پیدا ہوتی ہے، لاکھ کوشش کرے مگر اولاد نہیں ہوتی ہے۔
Read more ...
مسلمان ……کیسے مسلمان ہیں
مسلمان ……کیسے مسلمان ہیں ؟؟
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
الحمدللہ !ہم ”مسلمان“ ہیں۔ استغفراللہ! ہم ”کیسے مسلمان“ ہیں ؟؟
اس بات پر اللہ کریم کا جس قدر شکر ادا کیا جائے کم کہ اس ذات نے ہمیں مسلمان گھرانوں میں پیدا فرمایا ، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمارے نام بھی مسلمانوں والے رکھے ، ہمیں اپنے مذہب کا تعارف ”اسلام“ بتلایا۔ مذہبی شعار کی پہچان کرائی : اللہ وحدہ لا شریک لہ ، انبیاء کرام بالخصوص سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، کتب سماویہ بالخصوص قران کریم ، ملائکہ ، صحابہ و اہل بیت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ، اسلاف ، اولیاء کرام ، موت ، قبر ، قیامت ،حشر ، پل صراط ، جنت ،جہنم سے شناسا کیا۔
Read more ...