ماں کا بہادر
ماں کا بہادر
حافظ سمیع اللہ طاہر
واہ جی واہ کیا خوبصورت مکان ہے!! ارد گرد کیا دل کش سر سبز و شاداب پہاڑ ہیں،پھر کیا ان پہاڑوں میں یہ ایک خوبصورت اور دل ربا مکان ہے جو مکمل لکڑی سے بنا ہوا ہے اور کیسی کیسی مینا کاری کی گئی ہے۔ یہ کون خوش قسمت انسان ہے جس کا اس قدر حسین و جمیل مکان تھا۔
جی ہاں اس مکان کا مالک ایک انتہائی شریف اور شیر دل انسان ہوسکتا ہے جو اس ظلم و ستم کی گھڑی میں یوں زندگی کے ایام مسرت گزار رہا تھا،
Read more ...
سی این جی کا مسئلہ
سی این جی کا مسئلہ
محمد جنید، کراچی
پاکستانی سرزمین قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے جتنے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اتنے ہی مزید دریافت ہونے کی امید ہے انہی قدرتی وسائل میں ایک گیس کی پیداوار بھی ہے،گھریلو گیس کی اہمیت کو تو شاید خواتین ہی جانتی ہوں گی خصوصاً وہ خواتین جنہوں نے گاؤں دیہاتوں میں عرصہ دراز اختیار کرنے کے بعد شہری علاقوں کا رخ کیا ہو کیوں کہ گاؤں دیہاتوں میں گیس کے بجائے لکڑی کی آگ سے گھریلو ضروریات پوری کی جاتی ہیں۔گھریلو گیس کے علاوہ اہل پاکستان کو اللہ نے ایک اور نعمت سے بھی نوازا جو ہمارے اور آپ کے مابین سی این جی کی شکل میں موجود ہیں
Read more ...
بِشَر… سرمایہِ بَشَر
بِشَر… سرمایہِ بَشَر
مولانا طارق نعمان ، گڑنگی
حضرت بشر حافی رحمہ اللہ ایک بلند مرتبہ ولی اور مجاہدہ و مشاہدہ میں یکتائے روزگار تھے۔ آپ علی حشرم رحمہ اللہ کے بھانجے اور ان ہی سے بیعت تھے۔ آپ مرو میں پیدا ہوئے لیکن زندگی کا زیادہ تر حصہ بغداد میں بسر کیا۔
آپ کی توبہ کا واقعہ اس طرح ہے کہ ایک دفعہ نشہ و مستی کی حالت میں کہیں جارہے تھے۔ اسی حالت میں کاغذ کا ایک ٹکڑا آپ کو پڑا ہوا ملا جس پر بسم اللہ لکھا ہوا تھا۔ آپ نے اس کاغذ کو اٹھا کر صاف کیا اور عطر سے معطر کیا۔ پھر ایسی جگہ رکھا جہاں بے ادبی ہونے کا خوف نہ تھا۔
Read more ...
میں لڑکی نہیں ہوں
میں لڑکی نہیں ہوں !!
امتیاز علی شاکر ، لاہور
بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں نوجوان لڑکیوں کی اکثریت جنسی زیادتی کے خوف کی وجہ سے ڈری اور سہمی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔لڑکیا ں یہ سوچتی ہیں کہ انھیں دنیا میں آزادی کے ساتھ،اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارے کا کوئی حق نہیں۔لڑکیوں کے حقوق اور بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک تحقیق ’’پلان انٹرنیشنل ‘‘کی جانب سے’’کیونکہ میں ایک لڑکی ہوں‘‘کے عنوان سے ہوئی۔
قومی مزاج اور حکمران
قومی مزاج اور حکمران
بنت مولانا عبدالمجید
بلاشبہ کسی بھی مملکت کے عروج کے لئے دو باتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، ایک اس کی حکمران اور دوسرا اس کی قوم کا مزاج اور تربیت، لیکن بد قسمتی سے ہم ان دونوں ہی سے محروم ہو چکے ہیں ذرا ایک لمحے کے لئے اپنے اردگرد کا جائزہ لیجئے۔!!! کوئی دکان بناتا ہے تو اسے اپنی دکان کی جائز حدود پر قناعت نہیں ہوتی، اسی لئے وہ سائن بورڈ اور اشیاءخرید و فروخت اٹھا کر فٹ پاتھ یا سڑک پر دھر دیتا ہے، اسے احساس نہیں ہوتا کہ جس جگہ پر وہ قابض ہوا ہے وہ قوم کی مشترکہ گذرگاہ ہے۔
Read more ...
