متکلمِ اسلام کا دورہ ملائشیا
متکلمِ اسلام کا دورہ ملائشیا
……مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
چند دن پہلے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت مسلک کی اشاعت و تحفظ کے حوالے سے ملائشیا ، سنگاپور اور دبئی ، ابوظہبی تشریف لے گئے۔ اپنے اس مسلکی دورےمیں چند دن ملائشیا بھی قیام کیا ،راقم الحروف نے حضرت الاستاذ سے ملائشیا سفر نامے کی کچھ ترتیب پوچھی اور کچھ وہاں کے مقامی حضرات نے ہمیں کارگزاری پہنچائی ، جس آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ملائشیارقبے کے لحاظ سے 67واں بڑا ملک ہے۔ مغرب میں اس کی زمینی سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ ملتی ہے جبکہ انڈونیشیا اوربرونائی دارالسلام اس کے مشرق میں واقع ہیں،
Read more ...
اسلامی قیادت پر حملےاور ان کی روک تھام
اسلامی قیادت پر حملےاور ان کی روک تھام
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اے اللہ !تو ہمارے ملک پاکستان کے نام کی لاج رکھ لے۔ اس کو اسلام دشمنوں سے پاک کر دے ، مسلم کش طاقتوں سے پاک کر دے ، اس کو باطل اور مغربی تہذیبوں کی یلغار سے پاک کر دے۔ اہل اسلام اور اہلیان پاکستان کی عزت و ناموس کے لٹیروں سے پاک کر دے۔ آئے روز میرے پاکستان میں ہنگامے ، فسادات ، قتل وغارت گری ، بد امنی ، بے چینی اور بے سکونی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک کے شہریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہاہے ،آئے دن یہاں لاشے گرائے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے یہاں بسنے والوں کو ہراساں کر رکھا ہے۔
Read more ...
مونگ پھلی
مونگ پھلی
……اہلیہ مفتی شبیر احمد
سردیوں میں سورج غروب ہوتے ہی فضا میں ٹن ٹن کی مخصوص آواز گنگناتی ہے اور اس کے ساتھ ہی مٹی میں بھوُنی جانے والی مونگ پھلی کی مہک ہمیں اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے۔ سچ ہے کہ سردی کے موسم میں گرما گرم مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اسے دیکھ کر کھائے بنا رہا نہیں جاتا اور کیوں نہ کھائیں‘ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی تو ہے۔
مونگ پھلی ایک پھلی دار پودا ہے لیکن غذائیت کی وجہ سے اسے خشک میوؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مونگ پھلی چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے‘ اسی وجہ سے اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ مونگ پھلی کو مختلف ڈبل روٹیوں‘بن‘ کیک‘میٹھوں
Read more ...
نجات نامہ
نجات نامہ
……ام حمزہ ، سرگودھا
المعید:
گم شدہ شخص کو واپس بلانے کے لیے جب گھرکے سب افراد سوجائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر ستر مرتبہ یا معید پڑھے انشاء اللہ سات روز میں واپس آجائے گا یا پتہ چل جائے گا۔
المحیی:
جو شخص بیمار ہو وہ بکثرت المحیی کا ورد رکھے یا کسی دوسرے بیمار پر دم کرے تو انشاء اللہ صحت یاب ہوجائے جو شخص89 مرتبہ المحیی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے وہ ہر طرح کی قید و بند سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔
الممیت:
جس شخص کا نفس اس کے قابو میں نہ ہو وہ سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر الممیت پڑھتے پڑھتے سوجائے تو انشاءاللہ اس کا نفس مطیع ہوجائے گا۔
الحیّ:
Read more ...
ٹیکسی ڈرائیور
ٹیکسی ڈرائیور
……مولانا محمد علی ڈیروی
رات بارہ بجے کا وقت تھا عامر ٹیکسی کی تلاش میں باہر روڈ پر کھڑا تھا، دور سے آتی ٹیکسی کی لائٹوں نے عامر کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ عامر نے ہاتھ کے اشارہ سے گاڑی کو رکنے کا کہا۔ بابا جی! ریلوے اسٹیشن جانا ہے ,کتنے پیسے لیں گے؟عامر نے پوچھا۔
150 روپے دے دینا بیٹا آپ!ٹیکسی والے بابا جی نے جواب دیا، عامر نے کہا ٹھیک ہے چلو!
وہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا ٹیکسی چلتی ہوئی گلی کے نکڑ پر پہنچی تو عامر نے رکنے کا اشارہ کیا ٹیکسی رکتے ہی عامر نیچے اترا، سامنے والے گھر کا گیٹ کھلا وہاں سے ایک لڑکی باہر آئی اس کے پاس ایک ہینڈ بیگ تھا عامر اس لڑکی کو
Read more ...