ربیع الاول اور ہم
div class="mainheading">ربیع الاول اور ہم
……محمد جنید حنفی
محرم الحرام کا مہینہ ختم ہوتا ہے صفر کا مہینہ چل پڑتا ہے کچھ مخصوص لوگ حضرت حسین ؓ کی مناسبت سے چہلم کی روایات ادا کرنے کو ہوتے ہیں کہ ربیع الاول کی رسومات کی تیاری شروع ہو جاتی ہیں ہر طرف ہرے جھنڈے ہی جھنڈے ہوتے ہیں۔
ربیع الاو ل میں آپ ﷺ کی پیدائش جس کو مبتدعین نے عید میلاد النبی ﷺ کا نام دیا ہے مناتے ہیں جس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں، پھر یہ کہ ربیع الاول کی بارہویں تاریخ کو منائی جاتی ہے حالانکہ اگر دیکھا جائے تو آپ ﷺ کی تاریخ پیدائش راجح قول کے مطابق آٹھ ربیع الاول بنتی ہے۔
(زرقانی ج ۱ ص۱۳۱(
ہاں آپ ﷺ کی تاریخ وفات میں کوئی اختلاف نہیں جو کہ ۱۲ ربیع الاول ہے۔اب ایک قاعدہ سمجھ لیں کہ پیدائش کی تاریخ اختلافی مگر راجح ۸ ہے اور وفات کی تاریخ۱۲ ہے
Read more ...
سَلام اُس پر
سَلام اُس پر
……محمدطارق نعمان گڑنگی
بخاری ومسلم میں سیدناانس ؓ سے روایت ہے کہ سرکاردوعالم تمام لوگوں میں سب سے زیادہ حسین،بہادراورفیاض تھے۔ نبی کریم کے مزاج میں سب سے زیادہ اعتدال تھا۔امام نووی ؒ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اخلاق وعادات کی تمام خوبیاں،کمالات اور اعلیٰ صفات حضوراقدس کی ذات میں جمع فرمادی تھیں
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی ؒ فرماتے ہیں کہ حضوراکرم کی ذات بابرکت عالی صفات تمام اخلاق وخصائل ،صفات جمال میں اعلیٰ واشرف وقوی ہیں ان تمام کمالات ومحاسن کا احاطہ کرناانسانی قدرت وطاقت سے باہر ہے۔ آپ کے اخلاق حمیدہ ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ان پہ آج کا مسلمان عمل کرناشروع کردے تودنیاہی جنت بن جائے گی جناب رسالت ماٰب نے نبوت کے بعد تین برس تک پوشیدہ دعوت وتبلیغ کا کام کیا۔چوتھے
Read more ...
وصالِ حقیقی
وصالِ حقیقی
……بنت ِخالد ، سکھر
محبتوں میں ہر ایک لمحہ وصال
ہوگا یہ طے ہوا تھا
بچھڑ کے بھی ایک دوسرے کا
خیال ہوگا یہ طے ہوا تھا
فرحین کے ہاتھ کپکپانے لگے تھے بس ابھی اتنا ہی کچھ لکھ پائی تھی ،ابھی تو یادوں کا ایک طوفان اندر ہی اندر مچل رہا تھا۔
فرحین اپنے پانچ بھائیوں کی اکلوتی بہن تھی ،اپنے گھر کی چہچہاتی فاختہ، اپنے بابا کی رانی ،بہت نازوں پلی، جب وہ پانچ بیٹوں کے بعد مولانا صفدر صاحب کےآنگن میں رحمت بن کر آئی،
Read more ...
آقاﷺکی مبارک سنتیں
">آقاﷺکی مبارک سنتیں
اور روز مرہ کی ہماری زندگی
……معظمہ کنول
ربیع الاول میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے اظہار محبت کے نام سے محافل میلاد کا انعقاد تو بڑے جوش و خروش سے کیا جاتا ہے لیکن عملی زندگی میں نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے کتنی دوری ہے ؟؟ اسے ہر شخص اچھی طرح جانتا ہے۔
معاشرے میں پھیلی بدعات ، رسوم و رواج ،خرافات خود تراشیدہ لغویات نے ہمیں حصار میں لے رکھا ہے۔ جب تک ہم اپنی زندگیوں میں سنت نہیں آتی اس وقت تک ہم نہ تو اپنے دعویٰ محبت رسول میں عملی طور پر سچے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی ہمیں دنیاوی اور آخرت کی کامیابیاں مل سکتی ہیں۔ آئیے اپنا محاسبہ کیجئے کہ ہم روزانہ کتنی سنتوں پر عمل کر رہے ہیں۔؟ اور کوشش کریں کہ ہماری زندگی کا ہر لمحہ اطاعت رسول میں ڈھل جائے۔
نیند سے بیدار ہونے پر:
Read more ...
تعلیماتِ رحمتِ دو عالم ﷺکےعملی تقاضے
تعلیماتِ رحمتِ دو عالم ﷺکےعملی تقاضے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ارشاد باری تعالیٰ ہے :
وما ارسلناک الا رحمۃ للعالمین۔
اے میرے محبوب میں نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔
یہ اس رب کا فرمان ہے جو خود رحمان اور رحیم ہے ، رحم و کرم فرماتا بھی ہے، اس کا حکم بھی دیتا ہے ، اور رحم و کرم کرنے والوں سے پیار بھی فرماتا ہے ، انسانیت کو رحم و کرم کرنے کی تلقین کرنے کے لیے نبی وہ بھیجا جو تمام جہانوں کے لیے رحمت ہے، کتاب وہ نازل فرمائی جس میں رحم و کرم کے مبادی اور اساسی اصول جمع ہیں ، آپس میں صلہ رحمی کا حکم دیا۔ جبکہ قطع رحمی کو جرم قرار دیا۔
رب کریم کا انسانیت پر مزید رحمت اور احسان کا یہ معاملہ بھی ہوا کہ رؤف رحیم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مومنین میں مبعوث فرمایا۔ جس نے ایک صالح اور پر امن معاشرہ ترتیب دیا ، اور ایسے خطوط مقرر فرمائے کہ تا قیامت اگر انہی خطوط پر چلا جائے تو امن و آشتی اور سکون و راحت ہر شخص کا مقدر بن سکتا ہے۔
صحیح ابن حبان کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے فرمایا:
Read more ...