بنات اہلسنت

اسلام………امن کا علمبردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">اسلام………امن کا علمبردار

………مولانا محمد اشفاق ندیم
یہ ایک واضح حقیقت ہے کہ جب بھی کوئی داعی حق کھڑا ہوا تو اس کی مخالفت کرنےمیں سرمایہ دار اور بااقتدار لوگ پیش پیش رہے ہیں،حق کی مخالفت کرتے رہے اور ہمیشہ اہل حق کے استیصال کی کوشش کی ،مگر وہ جماعت قدسیہ داعی حق پیکر امن وامان اور غریبوں کے سہارا ان ظالموں کے ظلم و ستم اور جبر و تشدد کو برداشت کر کے بھی بھولے بھٹکے اور گمراہوں اور نا شناسانِ خدا کو خدا سے ملانے کے لیے کوشاں رہے ان کے رات دن انہیں کی فکر میں کٹتے رہے مگر ان کا مخالف طبقہ خدا اور اس کے رسولوں کے باغی بن کر شقاوت و بدبختی کی وادیوں میں بھٹکتے رہے اور یہی لوگ تھے جوغریبوں کا گلہ دباتے رہے اور ان کا خون چوستے رہے ان کی حق تلفی کرتے رہے غریب بے چارے
Read more ...

نافرمانی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">نافرمانی

………بنت ِمسعود، کراچی
جہاز کے ارد گرد بگلے جیسے سفید بادل کے ٹکڑوں کے منظر نے روح میں تراوٹ بھردی تھی، سورج کی طلائی کرنوں میں نہائے یہ ٹکڑے قدرت کی صنّاعی کا بہترین مظہر تھے۔ میں سیٹ کی پشت سے سر ٹکائے محویت سے اس حسین منظر میں گم تھی، جب کہ میرے شوہر ہمیشہ کی طرح دوران سفر بھی اپنے دفتر کا باقی ماندہ کام لیپ ٹاپ پر نمٹا رہے تھے۔ ہمیشہ کی طرح اپنے ارد گرد کے ماحول سے بے خبر اور غافل ان کے دفتری کام میں اس حد تک انہماک پر؛ جہاں میں کبھی زچ ہوتی تو کبھی جھگڑتی مگر آفریں ہے کہ ان صاحب کے کان پر جوں بھی رینگی ہو۔ اسی کھینچا تانی اور کش مکش میں بعض اوقات شگوفے بھی کہتے جیسا کہ پچھلے دنوں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں بھی وہ مجھے اور بچوں کو بہلا پھسلا کر آفس کا کام کرنے کا کچھ وقت نکال ہی رہے تھے۔
اب چونکہ کام تو ہر وقت اعصاب پر سوار ہی رہتا تھا لہٰذا ایک رات سوتے ہوئے محترم بڑبڑائے”ہاں ہاں کیپری کورن والے نے گائے کی سب سے مناسب قیمت دی ہے
Read more ...

مریم

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">مریم

………مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
خدائے رحمان و رحیم کی رحمت بن کر میرے گھر میں پیدا ہونے والی دوسری بچی کا نام ہے۔ لاکھ شکر اور فضل ہے اس ذات کا جس نے مجھ جیسے” نالائق “ کو اس عظیم نعمت سے سرفراز کیا۔
مریم ………میری آہوں کا اثر ہے ، میری دعاؤں کا ثمر ہے ، میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ، میری لختِ جگر ہے ، میری شفقتوں اور محبتوں کا محور ہے اور میری امیدوں کی کرن ہے۔
راجز شاعر نے تو بیٹی کے بارے میں کہا تھا کہ
سميتها إذ ولدت تموت والقبر صهر ضامن زميت
ترجمہ : میں نے اس نوزائیدہ لڑکی کا نام اس کی پیدائش کے وقت تموت (مر جائے گی) رکھا اور قبر میرا داماد ہے،
Read more ...

خوشحال گھریلو زندگی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خوشحال گھریلو زندگی
………محمد شاہد عرفان سعدی
1:شریکِ حیات کے لیے زیبائش اِختیار کیجیے:
اپنی شریکِ حیات کے لیے خُوبصورت لباس زیبِ تن کیجیے،خُوشبو لگائیے۔ آپ آخری بار اپنی بیوی کے لیے کب بنے سنورے تھے؟؟
جیسے مرد چاہتے ہیں کہ اُن کی بیویاں اُن کے لیے زیبائش اِختیار کریں،اسی طرح خواتین بھی یہ خواہش رکھتی ہیں کہ اُن کے شوہر بھی اُن کے لیے زیبائش اختیار کریں۔ یاد رکھیے کہ اللہ کے رسولﷺ گھر لوٹتے وقت مسواک استعمال کرتے اور ہمیشہ اچھی خُوشبو پسند فرماتے۔
2:شریکِ حیات کے لیے خوبصورت نام کا چناؤ:
Read more ...

دینی مدارس کا معاشرتی کردار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
دینی مدارس کا معاشرتی کردار
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ہمارا پورا ملک اس وقت دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ مذہبی طبقات ، سیاسی طبقات ، سماجی طبقات ، کاروباری طبقات ، علمی طبقات الغرض ہر طبقے کے افراد اس کا شکار ہیں۔ آئے دن اس کی سرگرمیاں اور وارداتیں عام ہو رہی ہیں بلکہ عروج پر ہیں۔
ہم سب کے لیے غور کرنے کا مقام ہے کہ یہ سب کچھ کون کر رہا ہے ؟ ہمارے تعلیمی اداروں پر حملہ ہوتا ہے ، سیاسی و مذہبی اجتماعات میں دھماکے ہوتے ہیں،قائدین پر خود کش بمبار ٹوٹتے ہیں ، کارکن زخموں سے گھائل ہوتے ہیں، کاروباری مراکز دن دیہاڑے لوٹے جاتے ہیں،سرکاری و نیم سرکاری ادارے ڈکیتی کا شکارہوجاتے ہیں، خواص و عوام بے گناہ شہری ظلم کی بھینٹ چڑھائے جاتے ہیں۔ننھی کونپلیں وحشت و سربریت کی بے رحم ہتھیلیوں میں مسلی جاتی ہیں۔ بچوں کو بے دریغ ذبح کردیا جاتا ہے ،
Read more ...