بنات اہلسنت

رحمان خدا کا رحیم نبی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رحمان خدا کا رحیم نبی
……… طارق نعمان گڑنگی
آپ ﷺنے عفو و درگذر اور حلم و بردباری کا جو نمونہ پیش کیا ہے اس کے بارے میں بجا طور پر کہا جاسکتا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی ذات ایک ابر رحمت تھا جو پیہم موسلا دھار بارش کی طرح برستا رہا اور افادہ رحمت میں دوست و دشمن سب برابر کے شریک رہے، دشمنان اسلام جنہوں نے ہر قسم کی اذیت اور تکلیف دی حتی کہ جان کے بھی دشمن بن گئے ان کے ساتھ بھی آپ ﷺ حسن سلوک، سراپا لطف و رحمت اور عفو و درگذر کے پیکر بنے، چنانچہ آپ نے زہر کھلاکر کر مارڈالنے والی یہودیہ عورت کو بھی معاف کردیا، روایت میں ہے کہ خیبر کی ایک یہودیہ زینت بنت حارث نے بھنی ہوئی زہر آلود بکری آپ کی خدمت میں پیش کی آپ اور اصحاب کرام اس سے تناول فرمانے لگے اتنے میں آپ نے سب کو ہاتھ روکنے کا حکم دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ گوشت زہر آلود ہے آپ نے اس عورت سے دریافت کیا اس نے اس جرم کا اقرار کرلیا پھر بھی آپ نے اس کو معاف کردیا حالانکہ اس زہر کے اثر سے بعض صحابہ شہید بھی ہوگئے
Read more ...

اسلامی تہذیب کی بنیادیں

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
اسلامی تہذیب کی بنیادیں
………مفتی محمد نجیب قاسمی
فصاحت وبلاغت کے پیکر حضرت محمدمصطفی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ مجھے جوامع الکلم سے نوازا گیا ہے۔ (صحیح بخاری) جس کا حاصل یہ ہے کہ آپ ﷺچھوٹی سی عبارت میں بڑے وسیع معانی کو بیان کرنے کی قدرت رکھتے تھے۔ آپﷺ کی بے شمار خصوصیات میں سے ایک اہم ترین خصوصیت یہ بھی ہے کہ جس وقت آپ پر پہلی وحی نازل ہوئی اور آپ سے پڑھنے کے لئے کہا گیاتو آپﷺ نے مَا اَنَا بِقَارِیٔ کہہ کر معذرت چاہی، لیکن اﷲ تعالیٰ کی جانب سے ایسی خاص الخاص تربیت ہوئی کہ آپﷺ کے قول وعمل کو رہتی دنیا تک اسوہ بنادیا گیا۔آپﷺ کے اقوال زریں سے مستفید ہونے والے حضرات بڑے بڑے ادیب وفصیح وبلیغ بن کر دنیا میں چمکے۔ آپ کی زبان مبارک سے نکلے بعض جملے رہتی دنیا تک عربی زبان کے محاورے بن گئے۔ آپﷺ کے وعظ ونصیحت، خطبے، دعا اور رسائل سے عربی زبان کو الفاظ کے نئے ذخیرہ کے ساتھ ایک منفرد اسلوب بھی ملا۔
یہ ایک معجزہ ہی تو ہے
Read more ...

متکلم اسلام کے دورہ ہانگ کانگ کی سرگزشت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متکلم اسلام کے دورہ ہانگ کانگ کی سرگزشت
……شاہد اقبال، ہانگ کانگ
ہانگ کانگ مختصر تعارف:
ہانگ کانگ عوامی جمہوریہ چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہے، اس کی موجودہ آبادی تقریباً 72 لاکھ پر مشتمل ہے ،جبکہ 1848 میں اسکی آبادی صرف 24000 نفوس تھی، اور رقبہ 1108 مربع کلو میٹر ہے،یہاں کی سرکاری زبان انگریزی اور کینٹو نیز چینی ہے، اس کے دارالحکومت کا نام وکٹوریہ ہے، جو کہ ملکہ وکٹوریہ سے منسوب ہے،چینی زبان میں ہانگ کے معنی خوشبودار اور کانگ کے معنی بندرگاہ ہے، یعنی خوشبودار بندرگاہ، اس کے نام رکھنے وجہ یہ بھی بتائی جاتی ہے کہ موجودہ ایبرڈین (Aberdeen)جو کہ ایک جگہ کا نام ہے، وہاں خوشبودار لکڑ اور اگر بتی کا بیوپار ہوتا تھا جس سے اس کا نام ہانگ کانگ پڑ گیا۔ ہانگ کانگ 1841 سے لیکر 1997 تک برطانیہ کا حصہ اور اس کی نو آبادی رہا ہے، (1941 سے 1945 تک کی جاپانی حکمرانی کو چھوڑ کر)42-1839 کی افیون جنگ میں چینیوں کی شکست کے باعث برطانیہ نے ہانگ کانگ آئی لینڈ (جزیرہ) کو قبضے میں لے لیا تھا،
Read more ...

تعلیمِ نسواں!!!

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعلیمِ نسواں!!! مغرب اور اسلام کا نظام تعلیم…… ایک تجزیہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
رُت ہی بدل گئی ہے ، معیار بدل گئے ہیں ، انداز بدل گئے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ افکار بدل گئے ہیں۔ نبئِ برحق حضرت خاتم الانبیاء محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کی صبح تک مسلمان کو دنیابہتر بنانے اور آخرت سنوارنے کے جو اصول اور قوانین عطا فرمائےتھے ہم ان اصولوں اور قوانین کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ آپ کی تعلیمات میں صرف آخرت کی ہی نہیں دنیا کی کامیابیاں بھی مضمر ہیں۔
اسلام محض چند ارکان کی ادائیگی ہی کا نام نہیں جسے کچھ وقت کے لیے اپنا کر اس کے دائرے سے نکلا جائے بلکہ یہ اس مجموعے کا نام ہے جس میں اعتقادات ، عبادات ، معاشرت ، معاملات ،کامیاب زندگی اور روشن مستقبل )اخروی فلاح (پنہاں ہے۔ جب تک اسلام کی روح کو نہیں سمجھا جائےگا اس وقت تک ہم بحیثیت قوم ترقی نہیں کر سکتے۔
Read more ...

پردے کے فائدے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
پردے کے فائدے
حافظ محمد ذوالقرنین،سلانوالی

1.

پردہ عورت کی عزت و آبرو کا محافظ ہے۔

2.

پردہ دار خاتون کا نسب محفوظ ہے۔

3.

پردہ سے شرمگاہ اور نظر کی حفاظت رہتی ہے۔

4.

پردہ دلوں کی پاکیزگی اور طہارت کا ذریعہ ہے۔
Read more ...