2016

خانقاہی نظام کے خدوخال

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

div class="mainheading">خانقاہی نظام کے خدوخال

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اہل دل کے دل

سے نکلے آہ آہ

بس وہی ہے اخؔتر

اصلی خانقاہ

اللہ تعالیٰ نے تلاوت آیات، تزکیہ نفس اور تعلیم کتاب و حکمت کو پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے بنیادی مقاصد اور فرائض منصبی قرار دیا ہے۔ چنانچہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اپنے فرائض کو باکمال و اتمام ادا فرمایا ہے۔ آپ کے منجملہ فرائض میں سے تزکیہ نفس بھی ہے۔ یعنی امت کے قلوب میں سے غیر اللہ کی محبت اور غیر اللہ کا خوف ختم ہو کر اللہ وحدہ لاشریک کی محبت اور اللہ ذوالجلال کا خوف پیدا ہو ان کے قلب و روح سے بری خصلتیں ختم ہوکر نیک اوصاف اور عمدہ اخلاق پیدا ہوں۔ کیونکہ جب تک دل غیراللہ اور گندے اوصاف کی آلائشوں سے پاک نہیں ہوتا اس وقت تک اس میں محبت الہیہ ، معرفت خداوندی ، رضائے باری عز وجل ، اطاعت رسول ، عقیدت نبوت اور عمدہ
Read more ...

دعائیہ اشعار

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دعائیہ اشعار
مانگتا ہوں میں یہ دعا اللہ
 
راہ حق پر مجھے چلا اللہ
 
تیرا ہر حکم میں بجا لاؤں
 
ذکر تیرا کروں سدا اللہ
 
جو بھی مانگا عطا کیا تو نے
 
راحتِ جاں بھی کر عطا اللہ
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

4 فروری بروز جمعرات ماہانہ تین روزہ تحقیق المسائل کورس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔

4 فروری بروز جمعرات کو مرکز اہل السنت والجماعت میں ماہانہ اصلاحی و خانقاہی اجتماع ہوا۔ جس میں استاذا لعلماء مولانا ارشاد احمد شیخ الحدیث دارالعلوم عید گاہ کبیروالا ، صاحبزادہ مولانا عتیق الرحمان عزیز اورمتکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے بیان کیا بعد ازاں مجلس ذکر بھی کرائی جس میں چاروں سلاسل میں کثیر افراد کو بیعت بھی فرمایا۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمد الیاس گھمن نے بعض خوش نصیب افراد کو خلعت خلافت سے سرفراز فرمایا۔
Read more ...

عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
قسط نمبر9:
……الشیخ محمد نواز الحذیفی ﷾
عربی خطبۂِ جمعہ مقامی زبان میں…علمی وتحقیقی تجزیہ
غیر عربی زبان اور فقہاء کا موقف:
جہاں تک مالکیہ ،شافعیہ اور حنابلہ کا تعلق ہے وہ سب اس بات پر متفق ہیں کہ عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں جمعے کا خطبہ جائز ہی نہیں اور اگر عربی زبان میں خطبہ پر قدرت ہوتے ہوئے غیر عربی میں خطبہ دیا گیا تو وہ صحیح نہ ہو گا اور نہ ہی جمعہ صحیح ہو گا بلکہ مالکیہ کا کہنا تو یہ ہے کہ اگر مجمع میں کوئی بھی شخص عربی خطبہ پر قادر نہ ہو تو جمعہ ساقط ہو جائے گا اور اس کی بجائے ظہر پڑھنا ہو گی۔ تینوں مذاہب کی کتب سے کچھ اقتباسات پیش کیے جا رہے ہیں۔
مالکیہ کا موقف:
علامہ علیش مالکی رحمۃاللہ علیہ شرح منح الجلیل ج1 ص 260میں لکھتے ہیں :
اور دو خطبے بھی جمعہ کی نماز سے پہلے جمعہ کی صحت کے لیے شرط ہیں۔ اور دونوں کا عربی زبان میں ہونا اور ان کا بلند آواز سے ادا کرنا بھی ضروری ہے
Read more ...

کارگزاریاں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
” کارگزاریاں “
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت عقائد اسلامیہ اور مسائل اہل السنت والجماعت کی اشاعت و تحفظ کے لیے دنیا بھر میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عوام میں عقیدہ و عمل کے بارے شعور بیدار ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ادارہ کو بہت زیادہ پیغامات بذریعہ ای میل ، واٹس ایپ ، میسجز موصول ہوتے ہیں۔ جنہیں ہم مستقل عنوان " کارگزاریاں " سے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں۔ اگر آپ بھی اپنی کارگزاری بھیجنا چاہتے ہوں تو ہم سے رابطہ کریں۔
ای میل : This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
واٹس ایپ +میسجز: +923062251253
لئیق احمد قاسمی ، انڈیا سے :
السلام عليكم ورحمۃ الله وبركاتۃ اميد ہے کہ حضرت والا )متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ (بعافیت ہوں گے۔ بنده لئيق احمد قاسمی باره بنكوی یوپی انڈیا سے۔حضرت والا کی ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں تحذیرالناس کے متعلق مفصل بیان کا ذکرھے
Read more ...