2016

مدین کا کنواں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
مدین کا کنواں
ذکی الرحمٰن
تعمیرِ سیرت،کردار سازی،خود معماری یا تخلیقِ ذات ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے۔ اسلام نے ایک مکمل نظامِ زندگی ہونے کی حیثیت سے تعمیرِ سیرت کا بھی ایک جامع،فطری اور مبنی بر اعتدال تصور اور نظام فراہم کیا ہے جو ہر زمانے اور ملک کے لیے قابلِ عمل اور لائقِ تطبیق ہو سکتا ہے۔تاہم اس بدیہی حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مختلف زمانوں اور علاقوں کے تناظر میں بسااوقات تعمیرِ سیرت کے بعض پہلووں یا عنصروں کو دیگر پہلووں اور عنصروں پر فوقیت یا ارجینسی حاصل ہوجاتی ہے
Read more ...

کعبۃ اللہ کی تعمیریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کعبۃ اللہ کی تعمیریں
ندیم احمد
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:وَاِذْ بَوَّاْنَا لِاِبْرٰهِيْمَ مَكَانَ الْبَيْتِ اَنْ لَّا تُشْرِكْ بِيْ شَيْـــــًٔا وَّطَهِّرْ بَيْتِيَ للطَّاىِٕفِيْنَ وَالْقَاىِٕمِيْنَ وَالرُّكَّعِ السُّجُوْدِ، وَاَذِّنْ فِي النَّاس بالْحَجِّ يَاْتُوْكَ رِجَالًا وَّعَلٰي كُلِّ ضَامِرٍ يَّاْتِيْنَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيْقٍ۔
(مفہوم)اور یاد کیجیے اس وقت کو جب کہ ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو خانۂ کعبہ کی جگہ بتا دی، جس کی بنیاد پہلے سے موجود تھی کہ اسے عبادت کے لیے تیار کریں اور اس عبادت میں میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں، اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں کے اور نماز میں قیام اور رکوع و سجود کرنے والوں کے واسطے ظاہری اور باطنی نجاستوں یعنی کفر و شرک سے پاک رکھیں، اور لوگوں میں حج کے فرض ہونے کا اعلان کر دیں۔
Read more ...

اے خاکِ مدینہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اے خاکِ مدینہ !!
مولانا سید احمد ومیض
ساری زمین اللہ کی بنائی ہوئی ہے اور سارے شہر اللہ کے ہیں لیکن زمین کے کچھ ٹکڑوں اور کرہ ارض کی کچھ آبادیوں کو خود خالق کائنات نے غیر معمولی تقدس عطا فرمایا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ یہ دونوں ایسے پاک مقامات ہیں جن کی عظمت پر ساری عظمتیں نثار ہیں یہ دونوں کرۂ ارض کے مقدس ترین شہر ہیں جن کی قرآن مجید میں قسم کھائی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں اگر خدا کا گھر ہے تو مدینہ منورہ میں رسول اللہ ﷺ کی مسجد نبوی ہے ایک کواگر خلیل اللہ نے آباد کیا تھا تو دوسرے کو حبیب اللہ ﷺ نے آباد کیا مکہ مکرمہ اگر نبی پاک ﷺ کا مولد ہے تو مدینہ منورہ آپ کا مسکن ہے
Read more ...

حضورِ اَکرم ﷺ کی پیشن گوئیاں

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
حضورِ اَکرم ﷺ کی پیشن گوئیاں
محترمہ عمارہ الیاس گھمن
قبل از وقت کسی واقعے کی اطلاع دینے کو” پیشن گوئی “کہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام علیہم السلام بالخصوص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ وحی آئندہ رونما ہونے والے بعض حالات سے مطلع فرما دیتے تھے جس کی بنیاد پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی واقعے کی اطلاع قبل از وقت ارشاد فرما دیتے۔ چونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے اور آخری نبی ہیں اس لیے آپ نے جن جن باتوں کی پیشن گوئی فرمائی وہ ساری باتیں سچ ثابت ہوئیں۔ آئیےاللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چند پیشن گوئیاں پڑھتے ہیں۔
Read more ...

بچوں کا اغوا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بچوں کا اغوا
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
بچے پوری قوم کی امانت ہوتے ہیں ، یہی نسل ہمارا سرمایہ اور ملک و ملت کا نام روشن کرنے والی ہے۔ پچھلے دنوں سے چند ملک دشمن عناصر ہم سے ہمارا قیمتی سرمایہ لوٹنا چاہتے ہیں ہمارے بچوں کو اغوا کر رہے ہیں۔ اغواء کار پیسوں کے لالچ میں یہ سب کچھ کر رہے ہیں یعنی بچوں کو یا ان کے اعضاء فروخت کر رہے ہیں۔ گویا کہ اغواء برائے ”تاوان“ نہیں بلکہ اغوا برائے ”جان“ ہے۔
Read more ...