گر وقت آپڑا ہے
گر وقت آپڑا ہے
ماہنامہ بنات اہلسنت، ستمبر2010ء
اے میرے الہ!کیاماجراہے؟ اب نظر اٹھتی ہے تو ہر طرف سے پریشانیوں کے بت کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب توقلم کا وظیفہ محض فریادیں کرنا اورغم کے نوحے لکھنا ہی رہ گیاہے۔
وطن عزیز پاکستان کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے کہ امن ،سکون، اطمینان، راحت، محبت، موانست، اخوت وبھائی چارگی اس سے دور بھاگنے لگے ہیں
Read more ...
ہمارا راستہ ہماری منزل
ہمارا راستہ ہماری منزل
ماہنامہ بنات اہلسنت، اگست 2010ء
آج ہماری زندگی میں پھر ایک بار14اگست کادن آرہا ہے۔ اس سے ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔63سال پہلے اس ملک کوجب حاصل کیا جارہا تھا تو اس کامطلب یہ قرارپایا تھا: ’’لاالہ الااللہ‘‘آسان لفظوں میں آپ اسے’’ اسلام کی بالادستی‘‘ کہہ سکتے ہیں۔
Read more ...
ایمان وعمل کی بہاریں
ایمان وعمل کی بہاریں
ماہنامہ بنات اہلسنت جولائی 2010ء
مالک ارض وسما کے بے پایاں انعامات کا شکر کیونکر اداہوجس نے ہماری کاوشوں کو اپنے فضل وکرم سے قبولیت سے نوازا،بے شک وہ بہت نوازنے والا ہے۔ تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی تعطیلات کے ساتھ ہی ملک کے طول وعرض میں صراط مستقیم کورسز کا آغاز ہوگیا، ہمارے مخلص رفقاء کی شبانہ روزانتہائی محنت نے اپنارنگ دکھاناشروع کیا۔
Read more ...
ختم نبوت کا پاسبان
ختم نبوت کا پاسبان
ماہنامہ بنات اہلسنت، جون 2010ء
بقا صرف اللہ کی ذات کو ہے باقی سب کو موت کے دروازے، برزخ جانا ہے۔ خوش نصیب تو وہ ہے جس کا موت بھی استقبال کرے …ہاں! یہ خوش نصیبی اولیاء اللہ کی صحبت سے بہت جلد مل جاتی ہے۔ …قافلہ راہ روان وفاکے سر خیل شیخ الاسلام مولاناسید حسین احمد مدنی رحمۃ اللہ علیہ کے تلمیذ خاص مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اللہ علیہ بھی انہی خوش نصیب ہستیوں میں سے تھے۔
سچ کہوں!لکھنا کوئی دشوار کام نہیں…لیکن…ایسی بر گزیدہ شخصیات کی زندگی پر خالی صفحات کا سامنا میرے لیے بہت مشکل ہوتاہے
Read more ...
جھوٹ کا دروازہ اپریل فول
جھوٹ کا دروازہ اپریل فول
ماہنامہ بنات اہلسنت، اپریل 2010ء
آج سے تقریبا500 سال پہلے فرڈ ینیڈ بادشاہ نے محکوم ومجبو ر لوگوں کو کہا: ’’تمام لوگ بحری بیڑے پر سوار ہو جائیں ان کے لیے ہم نے الگ سے ایک ملک بسانے کا انتظام کرلیاہے۔‘‘ چشم زدن میں بحری بیٹرا لوگوں سے اَٹ گیا۔ مرد، عورت، بچے، بوڑھے، معمر اورضعیف،لاٹھیاں اوربیساکھیاں گھسیٹے لاغر ونحیف عمر رسیدہ لوگ بحری بیٹرے میں اس شوق سے جاسوارہوئے کہ ہمیں اپنے دین پر عمل کرنے کے لیے الگ مملکت دی جارہی ہے
Read more ...