عقیدہ 63:
متن:
وَأنَّ جَمِيْعَ مَا أَنْزَلَ اللہُ فِی الْقُرْآنِ وَجَمِيْعَ مَا صَحَّ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الشَّرْعِ وَالْبَيَانِ كُلُّهٗ حَقٌّ.
ترجمہ: وہ تمام چیزیں جو اللہ تعالیٰ نے قرآن میں نازل کی ہیں اور شریعت کی وہ تمام باتیں جن کی وضاحت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمائی ہے، سب برحق ہیں۔
شرح:
یعنی قرآن مجید پر ایمان کے ساتھ ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے جو کچھ ثابت ہے اسے ماننا بھی ضروری ہے۔ چنانچہ قرآن کا انکار کرنا، اس میں تحریف کا عقیدہ رکھنا یا اس کی من مانی تشریح وتفسیر کرنا بھی گمراہی ہے اور قرآن مان کر احادیث مبارکہ کا انکار کرنا بھی ضلالت ہے۔