2011

صدقہ فطر کے احکام

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صدقہ فطر کے احکام
مفتی عبدالشکورترمذی رحمۃ اللہ علیہ
[1] جو مسلمان اتنا مال دار ہوکہ اس پر زکوۃ واجب ہو یا اس پر زکوۃ واجب نہیں ہے لیکن ضروری اسباب سے زائد اتنی قیمت کا مال واسباب ہے جتنی قیمت پر زکوۃ واجب ہوتی ہے یعنی ساڑھے باون تولے چاندی کی قیمت کا مال واسباب ہے تو اس پر عید الفطر کے دن صدقہ دینا واجب ہے۔ چاہے وہ سوداگری کا مال ہو یاسوادگری کانہ ہو اور چاہے اس پر سال گزر چکا ہو یا نہ گزراہو، اس صدقہ کو شریعت میں ’’صدقہ فطر ‘‘کہتے ہیں۔ (درمختار) البتہ اگر وہ قرض دار ہے تو قرضہ منہا (کم…ازناقل )کرکے دیکھاجائے، اگر اتنی قیمت کا اسباب بچ جائے جو اوپر مذکورہے تب تو صدقہ فطر واجب ہے
Read more ...

تراویح کامسئلہ متنازع نہ بنایا جائے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تراویح کامسئلہ متنازع نہ بنایا جائے
مولانا محمد الیاس گھمن
رمضان مقدس کا مہینہ عالم روحانیت کا موسم بہار ہے اس کی مخصوص عبادات میں دن کا روزہ اور رات کا قیام یعنی نماز تراویح بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کی برکات کا یہ عالم ہے کہ اس میں ایک نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کاثواب ستر فرائض کے برابر کر دیا جاتا ہے۔
[مشکوۃ المصابیح ج1 ص173]
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس ماہ مبارک میں کثرت سے عبادت فرماتے تھے۔ چنانچہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں
Read more ...

امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت سیمینار

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت سیمینار
مولانا محمد کلیم اللہ
اہل السنت والجماعت کی نمائندہ مسلکی تنظیم ’’اتحاد اھل السنت والجماعت‘‘ کے زیر انتظام امام اعظم ابوحنیفہ نعمان بن ثابت رحمۃ اللہ علیہ سیمینار میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی۔
اسلام آباد کے خوشگوار ماحول میں میلوڈی مارکیٹ کے ایک عمدہ اور خوبصورت اسلام آباد ہوٹل میں سیمینار کا انعقاد کیاگیاتھا۔ یہ اتحاد اھل السنت والجماعت کی طرف سے دوسرا سالانہ سیمینار تھا جس میں چیدہ چیدہ شخصیات کو مدعو کیاگیاتھا، ان میں بطور خاص چند نام قابل ذکرہیں۔
Read more ...

دو عظیم احسان۔۔ رمضان اور پاکستان

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دو عظیم احسان۔۔ رمضان اور پاکستان
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
آج سے 64برس قبل رمضان المبارک کی ستائیسویں شب تھی جب اہل اسلام کے لہو سے سیراب ہونے والی آزادی کی کونپل شجرسایہ دار بنی،14اور15اگست کی درمیانی رات میں آل انڈیا ریڈیوپر ’’یہ ریڈیوپاکستان ہے‘‘کی آواز بلند ہوئی۔ مسلمانان ہند کے لیے یہ پرمسرت مژدہ نوید مسیحا سے کم نہ تھا، بیک وقت کئی نعمتیں ظاہر ہوئیں نعمت رمضان نعمت آزادی نعمت پاکستان نعمت شب قدر اور دوسرے دن جمعۃ الوداع کی نعمت۔
پاکستان بنانے میں اہل اسلام نے قربانیوں کی جوداستان رقم کی ہے تاریخ کے اوراق پر ایسے سنہری باب کہیں نہیں ملتے۔ جہاں بچے یتیم ہو رہے ہیں
Read more ...

ہمارا کچن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمارا کچن
اہلیہ مولانا عابد جمشید رانا
سویٹ ڈش
کیک رس ایک کلو
کریم دو پیکٹ
کافی ایک چمچ
چینی حسب ذائقہ
چاکلیٹ و ڈیری ملک حسب ضرورت
Read more ...