2012

توہین رسالت کا عالم گیر مسئلہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
توہین رسالت کا عالم گیر مسئلہ اور
مغرب کی قلمی،فکری اور ثقافتی دہشت گردی
محمد احمد تزاری ، کراچی
اِس سے زیادہ سفلہ پن،ذہنی پسماندگی،کمینگی اورڈھٹائی کیا ہوگی کہ ایک ایسا معاشرے کا فرد،جس کی نوجوان لڑکیاں شادی سے پہلے جنسی تعلقات کو برا نہ سمجھیں،جس کے بچے اپنے باپ کا نام نہ جانتے ہوں،جس کے والدین کو اولاد اور اولاد کو والدین کی خبر نہ ہو،جس کے بوڑھے بے کارو ناکارہ سمجھ کر اولڈ ہوم میں پھینک دیئے جائیں اور جس کے مادر پدر آزاد ماحول میں انسان انسان کو نہ پہچانے،اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ِاقدس میں زبان طعن دراز کرے،دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر کیچڑ اچھالنے کی ناپاک جسارت کرے،دنیا بھر کے کڑوڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا مرتکب ہو
Read more ...

حج بیت اللہ اور اربابِ حکومت کو چند مشورے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حج بیت اللہ اور اربابِ حکومت کو چند مشورے
محدث العصر مولانا محمد یوسف بنوری
بارگاہِ قدس کے مرکزِ تجلیات کا نام بیت اللہ الحرام اور کعبۃ اللہ ہے۔ ہر صاحبِ استطاعت پر عمر میں ایک مرتبہ اس بارگاہ پر حاضری کا نام حج بیت اللہ ہے جو دینِ اسلام کا پانچواں رکن اور اہم ترین شعائر اللہ میں شمار ہوتا ہے، قرآنِ حکیم کی آیات ِ کریمہ میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بیت اللہ قیامِ عالم اور بقاءِ کائنات کا ذریعہ ہے، جب تک اللہ تعالیٰ کا یہ گھر دنیا میں باقی رہے گا، دنیا قائم رہے گی اور جس وقت اللہ تعالیٰ شانہ اس دنیا کو ختم کرنے کا ارادہ فرمائے گا، اس کعبے کو ویران کردیا جائے گا۔ گویا کعبۃ اللہ اور بیت اللہ میں بقاءِ عالم کا راز ہے،
Read more ...

محبت ِرسول جاگ اٹھی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">محبت ِرسول جاگ اٹھی ہے

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
دشمنانِ اسلام کی طرف سے آئے روز انبیاء کرام خصوصا ً امام الانبیاء ، اسلام،قرآن ،جماعت صحابہ اور مقتدر شخصیات کی توہین ، بے حرمتی ،بے ادبی اور گستاخی کا عمل بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے اہل اسلام ان دلخراش واقعات سے جب دل برداشتہ ہوکر رد عمل کا اظہار کرتے ہیں تو امن کی فاختائیں اڑانے والے بذات خود اڑ کر ان کے پاس آن پہنچتے ہیں اور انہیں صبر کی لوریاں سنا کر تحمل وبرداشت کی تھپکی دے کر پھر سے خواب غفلت کی آغوش میں سلانا شروع کردیتے ہیں۔
Read more ...

بری حرکت کا ازالہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بری حرکت کا ازالہ
محمد نعیم خان
ايک بادشاہ نے اپنے دوستوں کو کھانے کي دعوت پر مدعو کيا، جب دستر خوان بچھايا گيا اور بادشاہ اپنے تمام تر جاہ و جلال سے ان کے سامنے آ کر بیٹھا۔ اسی دوران خادم ايک پلیٹ ميں سالن لے کر آيا بادشاہ کے رعب و دبدبے کی وجہ سے اس پر کپکپی طاری ہوگئ جس کي وجہ سے تھوڑا سا سالن چھلک کر بادشاہ کے کپڑوں پر بھی گر گيا۔ بادشاہ نے اس کی طرف تيز نظر سے ديکھا اور غصے میں آ کر اس کی گردن اڑانے کا حکم دے ديا۔جب خادم نے يہ حکم سننا تو پوری تھال بادشاہ کے سر پر الٹ دی بادشاہ نے زيادہ غضبناک ہو کر کہا گستاخ يہ کيا حرکت کی تم نے؟کہنے لگا بادشاہ سلامت ميں نے تو آپ کے اکرام اور آپ کو اس بدنامی سے بچانے کيلئے کيا ہے
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 10
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
جلسہ استراحت نہ کرنا:
:1 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْھَضُ فِی الصَّلٰوۃِعَلٰی صُدُوْرِقَدَمَیْہِ۔
(جامع الترمذی ج1 ص64 باب کیف النھوض من السجود )
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے قدموں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے تھے۔
:2 عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَقَالَ رَمَقْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فِی الصَّلٰوۃِ فَرَاَیْتُہٗ یَنْھَضُ وَلَایَجْلِسُ قَالَ یَنْھَضُ عَلٰی صُدُوْرِ قَدَمَیْہِ فِی الرَّکْعَۃِ الْاُوْلیٰ وَالثَّانِیَۃِ۔
(مصنف عبد الرزاق ج 2ص 117باب کیف النھوض من السجدۃ الاخرۃ، رقم الحدیث 2971)
ترجمہ: حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نماز میں غور سے مشاہدہ کیا۔
Read more ...