یقین کی محنت
یقین کی محنت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
میری، آپ کی بلکہ سارے عالم کی کامیابی اللہ رب العزت نے پورے کے پورے دین میں رکھی ہے۔ دین ہماری زندگیوں میں آئے گاحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم والی مبارک محنت سے۔اسی محنت کے بارے میں! ...
مندرجہ بالا پیرا یے میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اجمالی طور پر فکر و دانش کا یہی پہلا زینہ طے ہو جائےتو تخلیقِ انسانیت اور بعثتِ انبیاء کی حکمت عقل انسانی کا صحیح رخ متعین کر سکتی ہے۔
مسلمانوں کی پستی ،دیگر اقوام عالَم کے مقابلے میں اہلِ اسلام کی شکستگی ، مرعوبیت اور احساس کمتری کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں گم گشتگانِ راہ کو کہیں اپنی منزل دکھائی دیتی ہے۔تو وہ یہی ”یقین کی محنت “کا روشن مینارہ ہی ہے۔
اس میں کوئی عاقل شخص اختلاف نہیں کر سکتا کہ جن نفوسِ قدسیہ نے دنیا کے نقشے پر کفر کو مٹا کر اسلام کا پھریرا لہرایا وہ صحبت نبوی میں رنگے ہوئے تھے۔
Read more ...
نماز اہل السنت والجماعت
قسط نمبر 11
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
کیفیت اشارہ:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ اِذَاقَعَدَ فِی التَّشَھُّدِ وَضَعَ یَدَہٗ الْیُسْریٰ عَلٰی رُکْبَتِہِ الْیُسْریٰ وَوَضَعَ یَدَہٗ الْیُمْنٰی عَلٰی رُکْبَتِہِ الْیُمْنٰی وَعَقَدَ ثَلاَ ثاً وَّخَمْسِیْنَ وَاَشَارَبِالسَّبَّابَۃِ۔
(صحیح مسلم ج1 ص216 باب صفۃ الجلوس فی الصلوٰۃ )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہد میں بیٹھتے تھے تو اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر اوردایاں ہاتھ دائیں گھنٹے پر رکھتے تھے اور دائیں ہاتھ سے(۵۳) کے عدد کی شکل بناتے اور کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرتے۔ ‘
Read more ...
مہنگی شادیاں اور سستے گناہ
مہنگی شادیاں اور سستے گناہ
جمیل احمد ،حیدر آباد
معافی چاہتا ہوں کہ ایسے نازک موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں۔کچھ ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو میں نے دیکھی سنی اور پڑھی۔لکھتے ہوئے کوئی کوتاہی ہو جائے تو معاف کر دینا لکھنے کا مقصد اپنی اور دوسروں کی اصلاح ہے۔
اکثر سوال ہوتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کرتے۔ ؟ تو جواب مختلف ہوتے ہیں کوئی کہتا ہے گھر والے کہتے ہیں جب تک پاؤں پہ نہیں کھڑے ہوگے تمہاری شادی نہیں ہوگی اسی سے ملتا جلتا لیکن ہائی فائی جواب پاؤں پہ تو کھڑا ہے لیکن بنگلا گاڑی بینک بیلنس بھی ہونا ضروری ہے۔کوئی کہتا ہے مجھے ابھی تک کوئی لڑکی لڑکا ایسا نہیں ملا جسے میں سمجھوں یہ میرے لئے پرفیکٹ ہے۔اکثر لڑکیوں کا جہیز کا مسئلہ اور اکثر لڑکیوں کی خوبصورتی کا مسئلہ………!
اور لڑکوں کی طرف سے یہ نوکری کیا کرتا ہے؟ کتنا کماتا ہے؟ کون سا کاروبار ہے؟
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر24
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
علی دوست طغائی کا پیغام جلا وطن اور بے یارومددگار بادشاہ بابر کے دل کو باغ باغ کر گیا تھا اس لیے اس نے اپنے دوستوں اور سرداروں کی مخالفت کے باوجود اپنی مختصر ساڑھے سات نفوس پر مشتمل فوج کے ساتھ مرغینان کا سفر اختیار کر لیا تھا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ علی دوست طغائی جیسے شاطر ،ناقابل اعتبار اور احسان فراموش شخص کی تلافی مافات مرغینان کے راستے اسے اندجان تک پہنچا سکتی تھی۔
موقع نہایت غنیمت تھا بابر نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ٹھانی اور چند سونفوس پر مشتمل مختصر فوج کے ساتھ مرغینان کا رخ کیا۔ مرغینان کی طرف کوچ کرنے میں بابر کی نانی اماں دولت بیگم کا مشورہ بھی شامل تھا لہٰذ ا بابر بے دھڑک مرغینان کی طرف بڑھتا چلا گیا۔
Read more ...
پر سکون زندگی کا راز
پر سکون زندگی کا راز
عائشہ ارشد، سرگودھا
شادی گھر بسانے کے لیے ہی کی جاتی ہے اگر میاں بیوی ایک دوسرے سے زیادہ توقعات وابستہ کرنے اور ضد پر اڑ جانے کی بجائے درگزر اور ایثار کا رویہ اپنائیں تو گھر خوشیوں کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ گھر کو برائیوں سے پاک رکھنے کے لیے محبت جیسے پر خلوص جذبے کی ضرورت ہمیشہ رہے گی۔ یوں بھی زندگی ایک سفر کی مانند ہے میاں بیوی اس سفر کے ایسےساتھی ہیں جن کا راستہ بھی ایک ہے اور منزل بھی ایک ہے اگر ان کے درمیان مکمل ذہنی ہم آہنگی اور جذبہ محبت موجود ہوتو یہ سفر نہایت آرام اور سکون سے کٹ جاتا ہے۔ عورت کی قربانی اور ایثار سے ایک خوبصورت گھر معاشرہ میں تخلیق پاتا ہے اس سے بڑھ کر اعزاز کیا ہوگا۔ گھر اور بہترین معاشرے کی تشکیل کے لیے میں چند باتیں درج کرو ں گی جو خوشگوار ازدواجی زندگی کی کنجی ہیں۔
بیوی کو چاہیےکہ
Read more ...