آج سے۔۔۔ یا۔۔۔ ابھی سے
آج سے۔۔۔ یا۔۔۔ ابھی سے ؟
ام احمد،لاہور
عبداللہ بن ابی بکر رضی اللہ تعالی عنھما ایک رات اپنی زوجہ کے ہمراہ بیٹھے تھے چاند پر نظر پڑی۔ چاند نہایت حسین محسوس ہوا بیوی سے فرمایا اگر تم اس چاند سے زیادہ خوبصورت ہو تو میری بیوی ہوگی ورنہ تمہیں طلاق ہوگی آخری جملہ تین دفعہ کہہ دیا وہ بیوی تھی بھی بہت چہیتی۔ بات کہہ کر پریشان ہوگئے کہ اب تو طلاق ہوگئی اب کیا ہوگا؟
مقدمہ لے کر حضرت ابوبکر کے پاس حاضر ہوگئے اور ساری بات ان کے گوش گزار کی تو جناب حضرت ابوبکر نے سب سن کر اپنے صاحبزادے کو تسلی دی اور فرمایااللہ پاک کا ارشاد ہے میر ی تمام مخلوقات میں سب سے خوبصورت تخلیق انسان کی ہے
Read more ...
سچے مسلمان سچے پاکستانی
سچے مسلمان سچے پاکستانی
مولانا محمد کلیم اللہ
صرف میری نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کی یہ صدا ہے کہ کاش وطن عزیز پاکستان میں امن وآشتی کی بہاریں چلیں ، غربت ،افلاس ، قتل وغارت گری ،بے روزگاری جیسے عفریت مرجائیں۔ ناخواندگی ،بدتہذیبی ،فحاشی وعریانی ،چوری ڈکیتی ،سود ،رشوت ،دھوکہ دہی ،فریب کاری،فراڈ ،لوٹ کھسوٹ کا جنازہ نکل جائے۔ مظلوم ،نہتے ،بےگناہ معصوم شہری موت کے گھاٹ نہ اتریں۔ مہنگائی ،جعلی اشیاء کی خرید وفروخت ، ناپ تول میں کمی ، چور بازاری کا وجود نامسعود پردہ عدم میں چلا جائے۔
Read more ...
نماز اہل السنت والجماعت
قسط نمبر2:
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
ایسے اوقات کا بیان جن میں نماز پڑھنا ممنوع ہے:
نماز فجر اور نماز عصر کے بعد :
-1 عَنْ اَبِیْ سَعِیْدِ الْخُدْرِیِّ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ یَقُوْلُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ:لَاصَلٰوۃَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتّٰی تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ وَلَا صَلٰوۃَ بَعْدَ الْعَصْرِحَتّٰی تَغِیْبَ الشَّمْسُ۔
(صحیح البخاری ج1 ص82.83 باب لا تتحری الصلوۃ ،صحیح مسلم ج 1ص275 باب الاوقات التی نھی عن الصلوۃ فیھا)
Read more ...
ننھی خطرناک مخلوق
ننھی خطرناک مخلوق
عنیقہ ناز
اسکول جانے والوں بچوں کے والدین کے جہاں دیگر مسائل ہوتے ہیں وہاں سب سے خوفناک ، دل دھڑکا دینے والی وجہ جس سے انہیں اور ان کے بچوں دونوں کو سخت شرمندگی ہوتی ہے وہ سر کی جوئیں ہیں۔
ویسے تو جوئیں ساری دنیا میں لوگوں کے ہوتی ہیں لیکن گرم ممالک کی آب و ہوا انہیں خوب راس آتی ہے۔ نتیجہ یہ کہ گھریلو سطح پہ جتنی چاہے احتیاط کی جائے ایسا ہو ہی جاتا ہے کہ ہم کسی دن دیکھتے ہیں کہ ہمارا بچہ بری طرح سے اپنا سر کھجا رہا ہے۔ یہ ایک اہم علامت ہے کہ سر میں جوئوں نے جگہ بنا لی ہے۔
Read more ...
اسلامی تمدن کی فتح
اسلامی تمدن کی فتح
مولانا ابو الحسن علی ندوی ؒ
اسلام کو بالکل ابتداء ہی میں ایک ایسے انوکھے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا جس سے ادیان ومذاہب کی تاریخ میں کسی مذہب کو واسطہ نہیں پڑا۔
جزیرۃ العرب میں اسلام کے بعد جو دینی ، اخلاقی، معاشرتی اور عقائد کی تعلیمات لے کر آیا تھا، یہ چیلنج اس طرح سامنے آیا کہ اسلام کو دو ایسے ترقی یافتہ تمدنوں سے واسطہ پڑا، جس سے بڑھ کر کسی دوسرے تمدن کا تجربہ انسانی اور تہذیبی تاریخ میں نہیں کیا گیا تھا یہ دو تمدن رومی اور ایرانی تمدن تھے یہ تمدن تہذیب، آرٹ، آزادی ، نکتہ رسی، تخیل کی بلندی، انسانی زندگی کو سنوارنے اور اس کو منظم کرنے، راحت وآسائش کے سامان کی فراہمی اور فراوانی میں کئی منزلیں طے کر چکے تھے
Read more ...