2012

ہندو ذہنیت جنم لی رہی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہندو ذہنیت جنم لی رہی ہے
عابد حسین ،بورے والا
خطرہ ہے کہ ہندی موسیقی کے طوفاں خیز ہچکولے کہیں ہمارے ایمان کی نِیا کو ڈبو ہی دیں۔بھارتی فلموں کے گانوں میں اسلام سے متعلق الفاظ کو غلط طریقے سے استعمال کیا جارہا ہے اسلامی سلوگنز اور سمبلز کو گانوں میں ملاکر ان کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور تکلیف دہ حقیقت تو یہ ہے کہ ہم اللہ اور اس کے نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے نہ صرف اس پر خاموش ہیں، بلکہ کچھ ان حقائق سے لاعلم ہیں تو کچھ جانتے بوجھتے ان ہی گانوں سے تفریح حاصل کررہے ہیں۔
Read more ...

تین قسم کے بچے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تین قسم کے بچے
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
بڑا بچہ(Elder)
ایک ہوتا ہے سب سے بڑا بچہ )جس کو ایلڈرElderکہتے ہیں (عام طور پر اس کی عادتوں میں آپ کو نظم وضبط زیادہ نظر آئے گا ،اس کی طبیعت میں احساس ذمہ داری زیادہ ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ بچےDictatorآمر بھی بن جاتے ہیں لیکن عام طور پر یہ لوگ قانون کے مطابق رہنا اور رکھنا پسند کرتے ہیں۔ فطری طور پر اللہ تعالیٰ نے ان کی طبیعت ہی ایسی بنائی ہوتی ہے،لہٰذاجو بچہ بھی گھر میں سب سے بڑا ہو گا،آپ اس کو Expect توقع کریں کہ یہ بچہ غیر ذمہ دارنہیں ہو سکتا،ہمیشہ ذمہ دار ہو گا۔مگر ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اس کے اندر پوزیشن مقام حاصل کرنے کی بھی طبیعت ہو گی
Read more ...

پندرھویں صدی ہجری کی ماں اور بیوی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

پندرھویں صدی ہجری کی ماں اور بیوی

گل خان
روسی مظالم کے خلاف افغانیوں کے عزم وحوصلے کی عکاسی کرنے والی کہانی
دھماکہ زور دار گڑگڑاہٹ چیخیں۔ سسکیاں اور پھر خاموشی۔ گہری خاموشی۔ موت کا سناٹا۔۔گل خان جھاڑیوں کی اوٹ سے نکلا چند منٹ پہلے وہاں ایک بیرک نما کمرہ تھا۔ اب وہاں کچھ بھی نہ تھا گری پڑی اینٹیں۔۔ ٹوٹی پھوٹی لکڑیاں۔۔ جھلسی ہوئی زمین ،دھواں اٹھ رہا تھا۔ گہری خاموشی اور تاریکی میں گل خان مسکرادیا۔ اس نے آس پاس پھیلی ہوئی تاریکی پر نگاہ ڈالی جہاں تک نگاہ جارہی تھی اسے کچھ دکھائی نہ دیا۔
وہاں وہ اس وقت اکیلا تھا۔۔ خود مختار ،بے خوف ،آزاد! اس نے زنجیر کی ایک کڑی توڑ دی تھی۔
Read more ...

نٹ کھٹ زاویے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نٹ کھٹ زاویے
ڈاکٹر منصور احمد باجوہ

1.

انسان کو چاہیے کہ اپنےآپ سے ملاقات کیلیے بھی کبھی کبھار وقت نکال لیا کرے۔

2.

اچھی تقریر کے لیے ضروری ہے کہ اس کا آغاز اچھا ہو ،انجام اچھاہو اور درمیان میں کچھ نہ ہو۔

3.

تجربہ وہ چیز ہے جو آپ ہمیشہ ضرورت کےفوراً بعدحاصل کرلیتے ہیں۔
Read more ...

ناداں کہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">ناداں کہیں کے....‼

مولانا محمد کلیم اللہ
1936 کی بات ہے جب پال جوزف گوئبلز نے ایک اصول وضع کیا “ جھوٹ اس قدر عام کردو کہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگیں یا کم از کم سچی بات میں شک کرنے لگیں۔ ”یہ دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا ہٹلر نے پال جوزف گوئبلز کو اپنا وزیر اطلاعات ونشریات متعین کردیا۔ اس کےبعد گوئبلز کے وضع کردہ اصول پرعوام وحکمران چل پڑے اور نسلا بعد نسل آج بھی اس کے متبعین موجود ہیں۔ آپ پوچھے گے کہ وہ کہاں ہیں ؟تو آئیے ان کو تلاش کرنے چلتےہیں۔



Read more ...