2013

تیسرے سوال کا جواب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تیسرے سوال کا جواب
…………معظمہ کنول
ایک بادشاہ نے اپنے وزیر کو آدھی سلطنت دینے کو کہا لیکن ساتھ میں کچھ شرائط بھی عائد کیں،وزیر نے لالچ میں آکر شرائط جاننے کی درخواست کی بادشاہ نے شرائط 3 سوالوں کی صورت میں بتائیں۔
سوال نمبر 1: دنیا کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے؟
سوال نمبر 2 : دنیا کا سب سے بڑا دھوکہ کیا ہے؟
سوال نمبر 3 : دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے؟
Read more ...

قسطنطنیہ کی فتح

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسطنطنیہ کی فتح
…………ابن ساقی
شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی اپنے سفر نامے کی روداد پر مبنی کتاب” جہانِ دیدہ“ میں لکھتے ہیں:سلطان محمد فاتح رحمہ اللہ کا شمارتاریخ اسلام کے اولو العزم مجاہدین اور نامور فاتحین میں ہوتا ہے۔یہ مدبر حکمران خلافت عثمانیہ کا خلیفہ تھا۔مسند خلافت سنبھالتے ہی سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں۔ قسطنطنیہ اس زمانے میں بازنطینیوں کا سب سے مضبوط شہر تھا اور ناقال تسخیر سمجھا جاتا تھا۔ فاتح سے پہلے بھی کئی حکمران قسطنطنیہ فتح کرنے کی کوشش کرچکے تھے، مگر انہیں ناکامی ہوئی۔ قسطنطنیہ درہ باسفورس، بحیرہ مرمرہ اور گولڈن ہارن نامی سمندر میں گھرا ہوا تھا صرف اس کے مشرقی جانب خشکی تھی۔اس لیے اس پر کامیاب حملوں کے لیے ایک طاقتور بحری بیڑہ ناگزیر تھا۔
Read more ...

گناہ چھوڑنے کی خوشبو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

گناہ چھوڑنے کی خوشبو

…………اہلیہ مفتی شبیر احمد
وہ عورت روز اس نوجوان کو دیکھتی لیکن وہ بغیر اس کی طرف دیکھے سر جھکا کر اس کی گلی سے گزر جاتا ، دیکھنے میں وہ کسی دینی مدرسے کا طالب علم لگتا تھا لیکن اتنا خوبصورت تھا کہ وہ دیکھتے ہی اسے اپنا دل دے بیٹھی اور اب چاہتی تھی کہ وہ کسی طرح اس پر نظرِ التفات ڈالے مگر وہ اپنی مستی میں مگن سر جھکائے زیر لب کچھ پڑھتا ہوا روزانہ ایک مخصوص وقت پر وہاں سے گزرتا اور کبھی آنکھ اٹھا کر بھی نہ دیکھتا۔
اس عورت کو اب ضد سی ہوگئی تھی وہ حیران تھی کہ کوئی ایسا نوجوان بھی ہوسکتا ہے جو اس کی طرف نہ دیکھے اور اسے ایسا سوچنے کا حق بھی تھا وہ اپنے علاقے کی سب سے امیر اور خوبصورت عورت تھی۔ خوبصورت اتنی کہ جب وہ باہر نکلتی تو لوگ اسے بے اختیار دیکھنے پر مجبور ہو جاتے۔
Read more ...

خیالی روشنی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خیالی روشنی
…………مولانا عبداللہ معتصؔم
آپ کسی جنرل سٹور پر چلے جاتے ہیں۔ وہاں پر آپ پوری توجہ اور انہماک کے ساتھ خریداری میں مصروف ہیں، ایسے میں کسی صنفِ نازک کی آواز آپ کی توجہ اور سوچ و فکر کادائرہ اپنی جانب مبذول کراتی ہے،کسی کمپنی کی مصنوعات کا تعارف،خوبیاں اورفوائد و ثمرات کو اس انداز سے آپ کے سامنے پیش کرتی ہےکہ لمحہ بھر کے لئےآپ ذہنی اور قلبی تذبذب سے دوچار ہو جاتے ہیں۔
آپ اپنی گاڑی میں جارہے ہیں،
Read more ...

ماہ ِمحرم کے فضائل و احکامات

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماہ ِمحرم کے فضائل و احکامات
…………متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ماہ محرم اپنی فضیلت وعظمت ، حرمت و برکت اور مقام و مرتبہ کے لحاظ سے انفرادی خصوصیت کا حامل ہے۔ اسی وجہ سے شریعت محمدیہ علیٰ صا حبہا الصلوٰة والسلام کے ابتدائی دور میں اس کے اعزازو اکرام میں قتال کو ممنوع قرار دیا گیا۔ ارشاد ربا نی ہے :
قُل قِتَال فِیہِ کَبِیر۔
(البقرہ :217 )
ترجمہ:کہہ دیجئے اس میں قتال کرنا بہت بڑا گنا ہ ہے۔
Read more ...
Page 3 of 5