ناداں کہیں
">ناداں کہیں کے....‼
مولانا محمد کلیم اللہ
1936 کی بات ہے جب پال جوزف گوئبلز نے ایک اصول وضع کیا “ جھوٹ اس قدر عام کردو کہ لوگ اسے سچ سمجھنے لگیں یا کم از کم سچی بات میں شک کرنے لگیں۔ ”یہ دوسری جنگ عظیم کا زمانہ تھا ہٹلر نے پال جوزف گوئبلز کو اپنا وزیر اطلاعات ونشریات متعین کردیا۔ اس کےبعد گوئبلز کے وضع کردہ اصول پرعوام وحکمران چل پڑے اور نسلا بعد نسل آج بھی اس کے متبعین موجود ہیں۔ آپ پوچھے گے کہ وہ کہاں ہیں ؟تو آئیے ان کو تلاش کرنے چلتےہیں۔