پردہ کی اہمیت وضرورت
پردہ کی اہمیت وضرورت
اہلیہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
منتظمہ مرکز اصلاح النساء سرگودھا
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم امابعد فاعوذباللہ من الشیطان الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم، يَا نِسَاءَ النَّبِيِّ لَسْتُنَّ كَأَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِنِ اتَّقَيْتُنَّ فَلَا تَخْضَعْنَ بِالْقَوْلِ فَيَطْمَعَ الَّذِي فِي قَلْبِهِ مَرَضٌ وَقُلْنَ قَوْلًا مَعْرُوفًا وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَلَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى وَأَقِمْنَ الصَّلَاةَ وَآتِينَ الزَّكَاةَ وَأَطِعْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنَّمَا يُرِيدُ اللَّهُ لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلَى فِي بُيُوتِكُنَّ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ وَالْحِكْمَةِ إِنَّ اللَّهَ كَانَ لَطِيفًا خَبِيرًا۔
ان آیات میں اللہ رب العزت نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات امہات المومنین کو خطاب فرمایا ہے اور ان ازواج مطہرات امہات المومنین کے واسطےسے قیامت تک آنے والے خواتین کے لیے اللہ کریم نے احکام ارشاد فرمائے۔اللہ رب العزت قرآن میں کہیں صرف مردوں کو خطاب فرماتے ہیں اور کہیں صرف خواتین کو خطاب فرماتے ہیں کہیں مردوں اور خواتین دونوں کو اللہ خطاب فرماکر احکام دیتے ہیں ان آیات کریمہ میں ان احکامات کا تذکرہ ہے جن کا خالصتاً خواتین سے تعلق ہے۔
Read more ...
انوکھا بندھن
انوکھا بندھن
محمد بشارت تبسمؔ
اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے کیا ہی عجیب نعمت ہے ” ماں “لیکن انسان ہے کہ اس نعمت کی قدر اس وقت تک نہیں کرتا جب تک کہ یہ چھن نہ جائے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں ماں جیسی عظیم نعمت نصیب ہو اور وہ اس نعمت کے شکر کا حق ادا کر رہے ہوں انسان تو آخر انسان ہے حیوانوں اور چرند پرند میں بھی ماں اور اولاد کا عجیب ہی رشتہ ہوتا ہے ایک چڑیا جو کہ بنی نوع انسان سے دور بھاگتی ہے لیکن اپنے بچوں کی خاطر وہ بھی کیسے دیوانہ وار سروں پر منڈلا رہی ہے ماں کی عظمت کی تعلیم دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کاش میری ماں زندہ ہوتی میں نما ز کی نیت باندھ کر کھڑا ہوتا تو میری ماں مجھے آواز دیتی محمد! تومیں نماز کو چھوڑ کر جواب دیتا لبیک یا امی
لیکن آج آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے مغربی تہذیب ہمارے اندر یوں سرایت کر گئی ہے جیسے ریت میں پانی … مغربی دنیا نے ہم سے ماں کا وقار چھین لیا ہے
Read more ...
اشک ِ ندامت
اشک ِ ندامت
حافظ محسن شریف
ہسپتال میں داخل ہوا تو کئی مریضوں کے کراہنے کی آوازوں نے میرا استقبال کیا۔ یہ سب ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں تھے۔ جن کی تعداد تقریبا ً پچیس کے قریب تھی اچانک میری نظر بیڈ نمبر دس پر پڑی جہا ں ایک ادھیڑ عمر بوڑھا لیٹا ہوا کھانس رہا تھا اور ایک بوڑھی عورت ………جو اس کی بیوی معلوم ہوتی تھی……… اس بوڑھے کی ٹانگیں دبا رہی تھی۔ بوڑھی عورت کے چہرے پر پریشانی کے آثار واضح دکھائی دے رہے تھے۔ نہ چاہتے ہوئے بھی میں اس بیڈ کی طرف چلنے لگا۔ بیڈ کے پاس پہنچ کر بوڑھی اماں اور بوڑھے بابا جی کو سلام کیا اور ان سے اجازت لے کر ان کے پاس بیٹھ گیا۔
Read more ...
انہی پہ ناز کرتی ہے مسلمانی
انہی پہ ناز کرتی ہے مسلمانی
مولانا منیراحمد جھنگوی
اس سال حج نہیں ہوگا:
امام عبداللہ بن مبارک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیثوں کے ماہر تھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مزاج اور دین کی حقیقت کو خوب سمجھتے تھے۔ وہ جانتے تھے کہ صحیح دین داری کیا ہے ؟ایک بار آپ حج کو جارہے تھے سفر میں ایک مقام پر ایک لڑکی کو دیکھا کہ کوڑے پر سے کچھ اٹھا رہی ہے۔ ذرا اور قریب گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ بے چاری ایک مری ہوئی چڑیا کو جلدی جلدی ایک چیتھڑے میں لپیٹ رہی ہے امام صاحب وہیں رک گئےاور حیرت و محبت کے ساتھ اس غریب بچی سے پوچھا”بیٹی تم اس مردار چڑیا کا کیا کرو گی ؟“ لڑکی اپنے پھٹے پرانے کپڑوں کو سنبھالتے ہوئی بہتے ہوئے آنسوؤں سے بولی”چچا ! ہمارے ابا کو ظالموں نے قتل کر دیا۔
Read more ...
کھلی آنکھیں
کھلی آنکھیں
پروفیسر زاہد محمود
ان عظیم ماؤں کے نام جو بچوں کی راہیں تکتی ہیں۔
احسن نے جیسے ہی گھر کا دروازہ کھولا ماں بولی میں صدقے واری میرے بیٹے آج پیپر کیسا ہوا ؟بولا ماں بہت ہی اچھا ہوا۔ مجھے بڑی امید ہے کہ میں ٹاپ کروں گا۔ ماں نے ڈھیروں دعائیں دیتے ہوئے کہا بیٹا تم نے تو صبح کا ناشتا بھی نہ کیا تھا میں تمہارے لیے ابھی کھانا لاتی ہوں ماں بیٹے کا رشتہ تو ویسے ہی محبت بھرا ہوا ہوتا ہے مگر یہاں تو بات ہی کچھ نرالی تھی۔
****
لہو پکارے گا آستین کا
لہو پکارے گا آستین کا
مولانا محمد کلیم اللہ
یہ اھل حق کے تڑپتے لاشے ،یہ مظلوم اور بے کسوں کی آہیں ، یہ لٹے پٹے لوگوں کے پر درد نالے ،یہ ہچکیاں، یہ سسکیاں، یہ آنکھوں کے راستے بہتے ہوئے خون کےدریا ،یہ سینوں میں اٹھتی ہوئی انتقامی موجیں ،وہ آنکھو ں میں قاتلوں کی بھیانک صورتیں ،وہ ذہنوں میں لٹیروں کے گھناؤ نے چہرے …..
بتاؤ میں ایسے حالات میں اور کیا سوچ سکتا ہوں؟ ہر وقت سماعتوں سے ٹکراتی گولہ بارود کی آوازیں۔ دل ہلا دینے والے سانحات ، روح فرسا واقعات آئے دن ظلم درظلم ہے جو ہم دیکھتے ہی چلے آرہے ہیں۔
ظلم بالائے ظلم تو یہ ہے کہ اب انصاف کے دروازے بھی بند ہو چکے ہیں غدارانِ قوم وطن کو حفاظتی سہولیات میسر ہیں لیکن محبان قوم و ملت کے لیے کچھ بھی نہیں نہ تو جیتے جاگتے نہ شہادت کے بعد۔
فرقہ واریت،دہشت گردی،انتہاء پسندی اور دقیانوسیت کے نشتر چبھونے والو! یہ دیکھو اسے دیکھو یہ دونوں ٹانگوں سے معذور اپاہج بے
Read more ...
مناقب امیر معاویہ اور کونڈوں کی حقیقت
مناقب امیر معاویہ اور کونڈوں کی حقیقت
مولانا محمد بلال جھنگوی
نبوت اور صحابیت یہ دونوں مقام وہبی ہیں نہ کہ کسبی یعنی اللہ تعالی جس کو چاہے یہ مقام عطا فرماتا ہے آدمی تقوی اختیار کر کے یا اپنی کوشش کے ذریعے یہ مقام حاصل نہیں کر سکتا یہ محض اللہ تعالی کی عطاء سے ملتے ہیں ،خاتم الانبیاء محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ان اللہ اختارنی واختارلی اصحابی کہ اللہ نے مجھے اور میرے صحابہ کو چنا ہے ان اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک شخصیت امام سیاست وتدبر کاتب وحی خال المومنین سید امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے جو فضائل ومناقب بیان فرمائے ہیں
Read more ...
حق کی پہچان اور داعی قرآن
حق کی پہچان اور داعی قرآن
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اللہ اللہ کیسی عظیم شخصیت تھی میرے استاذ محترم مولانا محمد اسلم شیخو پوری شہید رحمہ اللہ کی، جن کی اس اچانک جدائی پرکلیجہ منہ کو آتا ہے۔ اس ماہ میں یہ مسلسل شہادتیں یکے بعدیگرے علماءِ حقہ کا یوں دنیا سے اٹھتے چلے جانا قربِ قیامت کی علامت ہے۔ استاذ محترم جن کی پوری زندگی کتاب اللہ کی خدمت میں گزر گئی جو بظاہر معذور ہو کر بھی توانا لو گوں کا سہارا تھے، جنہوں نے زمانے کے سرد وگرم کو دیکھا، بحر وبر کو روندا، سیاہ سفید کو پر کھا…… بغیر ٹانگوں کے محض وہیل چیئر پر بیٹھ کر گلی گلی، نگر نگر خدا کا قرآن سنایا اور اس کے مطالب ومعانی کو خوب کھولا۔حضرت استاذ محترم انتہائی معتدل مزاج اور نرم دل انسان تھے۔
Read more ...
مولا کریم! امت مسلمہ کی حفاظت فرما
مولا کریم! امت مسلمہ کی حفاظت فرما
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
رمضان المبارک اپنی برکتوں اور رحمتوں کے ساتھ جلوہ فگن ہے۔ پوری اسلام ی دنیا اس بابرکت مہینے کے فیوض وبرکات سمیٹ رہی ہے۔ اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ہے کہ گذشتہ کئی سال سے یہ ماہ مبارک حرمین شریفین میں گذارنے کی سعادت حاصل ہورہی ہے۔ امسال بھی اپنی تیسری اہلیہ کےہمراہ رمضان المبارک سے چند دن قبل ہی حاضری ہوگئی تھی۔
بہت کوشش کے باوجود لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے فلائٹ نہ مل سکی اس لیے پہلے جدہ جانا پڑا۔ در حبیب صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا شرف ملا تو بے اختیار دل بھر آیا۔
Read more ...
پانچ مشکل سوال
پانچ مشکل سوال
عالیہ فردوس ، اسلام آباد
ایک جریدے میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق خواتین، مردوں سے اپنے بارے میں جو مشکل ترین سوالات پوچھتی ہیں، وہ کم و بیش دنیا بھر میں یکساں نوعیت کے ہوتے ہیں۔ ان سوالات کی تعداد پانچ ہے اور وہ کچھ اس طرح ہیں:
1 تم اس وقت کیا سوچ رہے ہو؟
2 کیا تمہیں مجھ سے محبت ہے؟
3 کیا میں موٹی لگتی ہوں؟
4 کیا تمہارے خیال میں ”وہ“ مجھ سے زیادہ خوب صورت ہے ؟
Read more ...