عورت …………اسلام کی نظر میں
عورت …………اسلام کی نظر میں
مولانا عبدالخبیر آزاد
خطیب بادشاہی مسجد، لاہور
دور حاضر میں عورتوں پر مختلف طریقوں سے تشددکے واقعات سننے اور دیکھنے میں آرہے ہیں کہیں ان کو وراثت سے محروم کرنے کی کوششیں ، کہیں قرآن کریم سے ان کی شادی رچائی جانا ، کہیں ونی کی رسم ، کہیں کاروکاری ، کہیں خواتین کے ناک کان کاٹ دینا کہیں چوٹی کاٹ لینا کہیں جسم پر تیزاب پھینکنا اور کہیں غیرت کے نام پر قتل وغیرہ ایسے مسائل نے جنم لیا ہے جن کو روکنا معاشرے میں قیام امن کے لیے بہت ضروری ہے اس کے پیش نظر دو طرح کی تعلیمات ہمارے سامنے ہیں ایک اسلام کی روشن اور نفیس تعلیم دوسری طرف مغرب کی تاریکیوں میں ڈوبے ہوئے غیرفطری مفروضے۔
Read more ...
تیرے قرآن کو سینے سے لگایا ہم نے
تیرے قرآن کو سینے سے لگایا ہم نے
مولانا سرفراز خان صفدر رحمہ اللہ
ماخوذ از شوق حدیث
استقبال رمضان کی مناسبت سے کم سے کم مدت میں کثرت سے تلاوت قرآن کریم کرنے والی چند شخصیات کے اسماء گرامی …….. مدت تلاوت ….. اور حوالہ جات کا جدول قاریات ماہنامہ بنات اہل السنت کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ادارہ
نام
مدت تلاوت
Read more ...
معراج کب اور کیسے ہوا
معراج کب اور کیسے ہوا ؟
اہلیہ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
منتظمہ مرکز اصلاح النساء سرگودھا
خطبہ مسنونہ:
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ لَيْلاً مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ البَصِيرُ۔
سورۃ اسراء آیت نمبر 1 پارہ نمبر 15
میری نہایت واجب الاحترام ماؤو ،بہنو اور بیٹیو! میں نے جو آیت آپ کی خدمت میں تلاوت کی ہے اس میں اللہ رب العزت نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک بڑے اہم سفر اور واقعے کو بیان فرمایا ہمارے ہاں عموماً اس سفر اور واقعہ کو معراج کے نام سے یاد کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے معراج کروایا ہے۔
Read more ...
میڈیا ابھی تک نابالغ ہے
میڈیا ابھی تک نابالغ ہے
مولانا محمد کلیم اللہ
13 مئی 2009 کو اخبارات میں صدر زرداری کا نیویارک میں ہونے والا بیان میرے سامنے ہے۔ جب ان سے کسی نے سوال کیا کہ پاکستان کا میڈیا اپنی ماہرانہ کارکردگی نہیں دکھا رہا تو صدر صاحب نے کہا: پاکستان کا میڈیا بھارتی میڈیا کے مقابلے میں ابھی نابالغ ہے۔ ایسے ہی جناب منور راجپوت صاحب نے اپنے کالم ”بے لگام میڈیا“ میں پاکستان کے الیکٹرانک میڈیا کی عمر دس سال لکھ کر اسے شرارتی بچہ قرار دیا ہے۔
ان اقتباسات کے پیش نظر موجودہ صورتحال آپ کے سامنے ہے کچھ دن قبل سے میڈیا گیٹ اسکینڈل کا تذکرہ زبان زد خواص وعام ہو رہا ہے جب بحریہ ٹاؤن کے منیجر جناب ریاض ملک کا کرشماتی الو کیمرے کی بے رحم آنکھ میں پھنس کر رہ گیا۔
Read more ...
امام ابو حنیفہ کی ذہانت
">امام ابو حنیفہ کی ذہانت
اہلیہ مفتی رشید احمد
امام اعمش رحمۃ اللہ علیہ ایک بار غصہ میں اپنی بیوی کو یہ کہہ بیٹھے کہ اگر تو نے مجھے یہ خبر دی کہ آٹا ختم ہو گیا تو تمہیں طلاق اور اگر آٹے کے ختم ہونے کہ بارے میں کچھ لکھا تو تمہیں طلاق اور اگر آٹے کے متعلق کوئی پیغام دیا تو تمہیں طلاق۔
ان کی بیوی حیران رہ کئی کہ انہوں نے کیا کہہ دیا ہے۔ وہ سوچنے لگی کے اب کیا کیا جائے ؟اسے کسی نےکہا اس مشکل سے صرف امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ ہی نکال سکتے ہیں
Read more ...
نماز اہل السنت والجماعت
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
امام کی قراء ت ہی مقتدی کی قراء ت ہے :
:1 عَنْ جَابِرٍ رضی اللہ عنہ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ کَانَ لَہٗ اِمَامٌ فَقِرَائَ ۃُ الْاِمَامِ لَہٗ قِرَائَ ۃٌ۔
( اتحاف الخیرۃ المھرۃ ج 2ص216 باب ترک القراء ۃ خلف الامام، رقم الحدیث1832 )
ترجمہ: حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو امام کے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو تو امام کی قراء ت ہی اس کی قراءت ہے۔
:2 عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہ کَانَ اِذَا سُئِلَ ھَلْ یَقْرَئُ اَحَدٌ خَلْفَ الْاِمَامِ؟ قَالَ اِذَا صَلّٰی اَحَدُکُمْ خَلْفَ الْاِمَامِ فَحَسْبُہٗ قِرَائَ ۃُ الْاِمَامِ وَاِذَاصَلّٰی وَحْدَہٗ فَلْیَقْرَئْ۔۔۔۔ وَکَانَ عَبْدُاللّٰہِ رضی اللہ عنہ لَایَقْرَئُ خَلْفَ الْاِمَامِ۔
(موطا امام مالک ص 68باب ترک القراء ۃ خلف الامام فیما جھر فیہ ،مصنف عبد الرزاق ج2 ص 91باب القراء ۃ خلف الامام رقم الحدیث 2818.2817 ،شرح معانی الآثار ج1 ص160 باب القراء ۃ خلف الامام )
Read more ...
کیا عورت مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے
">کیا عورت مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے؟
مولانامحمد بلال جھنگوی،جھنگ
رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تعالی کے خاص انعامات فضل وکرم اور رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے جس میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر فرضوں کے برار کر دیا جاتا ہے۔ اور انسان کے کھلے دشمن شیطان کو قید مزید یہ کہ جہنم کے دروازوں کو بند کر کے جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ اور آسمان دنیا سے آواز دی جا رہی ہوتی ہے کہ ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اس کو عطا کر دوں ہے کوئی بخشش طلب کرنے والا کہ میں اس کو بخشش دوں
Read more ...
اے میری بہنا
اے میری بہنا
ام عکراش
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : وقرن فی بیوتکن یعنی تم اپنے گھروں میں ٹکی رہو“اس آیت مبارکہ میں عورتوں کو حکم دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں، اس میں خطاب تو ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو ہے لیکن دوسری عورتیں بھی معنی و مفہوم کے اعتبار سے اس میں داخل ہیں، شریعت مطہرہ تمام عورتوں کو اپنے گھر وں میں ٹک کر رہنے کا حکم دیتی ہے اور بلا ضرورت گھر سے نکلنے سے منع کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ازواج نبی علیہ السلام کو بھی اپنے گھروں
Read more ...
جھوٹ سے توبہ
جھوٹ سے توبہ
زبیر طیب ، لاہور
کسی زمانے میں ایک گاؤں میں چار دوست رہتے تھے۔ وہ چاروں بے حد نکمّے اور کام چور تھے۔ وہ چاہتے تھے کہ ہمیں کوئی کام بھی نہ کرنا پڑے اور ہمیں کھانے، پینے اور رہنے کی ہر چیز بھی میسر آتی رہے۔ ان چاروں میں جو سب سے بڑا تھا وہ بہت چالاک اور ذہین تھا۔ اس نے انہیں لوگوں کو بے وقوف بنا کر پیسے بٹورنے کا ایک عجیب طریقہ بتایا۔
اس نے کہا ہم کسی دوسرے گاؤں چلے جاتے ہیں، وہاں کے لوگ ہمارے لیے اجنبی ہوں گے اور ہم ان کے لیے اجنبی ہوں گے، ہم گاؤں کے امیر لوگوں کے پاس جاکر جھوٹ موٹ کی کہانیاں سنائیں گے اور اپنی مظلومیت بیان کریں گے یوں ہمیں کچھ نہ کچھ پیسے مل ہی جائیں گے۔
Read more ...
برمی مسلمان اور میڈیا کا ڈرامہ
برمی مسلمان اور میڈیا کا ڈرامہ
عبد الماجد، لاہور
لوگ جل رہے ہیں ،خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں، لاشے تڑپ رہے ہیں، انسانیت دم توڑ رہی ہے، ظالم کا ظلم بڑھتا چلا جارہا ہے، مظلوموں کی دردناک آہیں سنائی دے رہی ہیں ،ایک چیخ و پکار مچی ہوئی ہے ،جن پہ مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں یہ کون لوگ ہیں ؟کیا دنیا کو ان کی آواز نہیں سنائی دے رہی؟کیا بہتا خون،زندہ انسانوں کا جلنا اور آگ کے شعلے نام نہاد امن کے ٹھیکیداروں کو نظر نہیں آتے؟انسانیت کی دم توڑتی صدائیں کسی کو نہیں سنائی دیتیں؟یہ نام نہاد امن کا پرچار کرنے والے کہاں غائب ہو گئے ؟؟؟کوئی نہیں بولے گا،کوئی نہیں آئے گا،یہ ظلم ہوتا رہے گا ،لاشیں گرتی رہیں گی،خون بہتا رہے گا ،زندہ انسان جلتے رہیں گے
Read more ...