احناف ڈیجیٹل لائبریری

میں روزے نہیں رکھتا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میں روزے نہیں رکھتا ؟
مفتی رئیس احمد، لاہور
الحمد للہ رمضان المبارک اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے جس پر اسلامی عمارت قائم ہے ، اللہ سبحانہ وتعالی نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ رمضان کے روزے جس طرح پہلی امتوں پر فرض کیے گئے تھے امت اسلامیہ پر بھی فرض کيے گئے ہیں اس کا ذکر کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا :اے ایمان والو تم پرروزے رکھنا فرض کیا گیا ہے جس طرح تم سے پہلے لوگوں پرفرض کیے گئے تھے تا کہ تم تقوی اختیار کرو۔
البقرۃ ( 183 )
Read more ...

دورہ تحقیق المسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">دورہ تحقیق المسائل

جویریہ، فتح جنگ
ہمارادورہ تحقیق المسائل آخری مراحل میں ہے، یہ دورہ چک نمبر 87 جنوبی لاہور روڈ سرگودھا پر واقع مرکز اہل السنت والجماعت کے اندر ہورہا ہے۔ ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ اتنی دور آکر اللہ پاک ہم کو علم حاصل کرے کی توفیق عطاء فرمائیں گے لیکن اللہ کی ذات کے لیے تو کچھ بھی مشکل نہیں۔ ہمارے اس کورس کے لیے آنے کچھ وجوہات ہیں در حقیقت اللہ کا بہت بڑا کرم کہ دین کے دفاع کی نیت سے ہم علم حاصل کرنے آئے ہیں۔
اصل میں ہمارے دل میں جو مسلک کے دفاع کا جذبہ جو بیدار ہوا تو اس کا قصہ کچھ یوں ہے
Read more ...

صر ف بیس پنس

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
صر ف بیس پنس
اہلیہ مولانا کلیم اللہ، لیہ
یہ ایک سچا واقعہ ہے جو میں نے ایک امام صاحب کے انٹرویو میں خود سنا۔ بہت سال پہلے کی بات ہےکہ ایک امام مسجد صاحب پاکستان سے امامت کے منصب پر فائز ہو کر برطانیہ کے شہر لندن پہنچے۔ ذاتی گاڑی پاس نہ تھی، مسجد اور گھر کے درمیان چند کلومیٹر کا فاصلہ تھا۔ اس طرح روزانہ گھر سے مسجد جانے کیلیئے بس پر سوار ہو کر جانا ان کا معمول بن گیا۔
لندن پہنچنے کے ہفتوں بعد، لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئےاکثر ایسا ہوتا تھا کہ بس بھی وہی ہوتی تھی
Read more ...

رمضان کیسے گذاریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رمضان کیسے گذاریں؟
اہلیہ مولانا محمد الیاس گھمن
اللہ رب العزت نے تما م امتوں پر روزے فرض کیے مگر امتوں نے چند لوگوں کے سوا اس میں تبدیلی کر ڈالی جو آسان لگتا رکھ لیتے ورنہ چھوڑ دیتے امت محمدیہ پر بھی ایک مہینے کے روزے فرض کیے گئے ہیں جن کی بہت فضیلت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے مہینے میں ہی اس کی تلقین شروع کردیتے تھے کہ صحابہ ؓ سے رمضان المبارک میں کوئی کمی نہ رہے۔
رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے بہت ہی بڑ ا انعام ہے جس کی ہمارے پاس قدر نہیں۔ امیر ہیں تو وہ رکھتے نہیں کہ روزے غریب رکھیں اور غریب کہتے ہیں
Read more ...

تم تو خود کو ہی روتے ہو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تم تو خود کو ہی روتے ہو!
مولانا عابد جمشید
گھر میں ایک عجیب چیخ و پکار تھی، رونے کی آوازیں باہر گلی میں چلنے والوں کے قدم روک لیتی تھیں۔ گھر کاسربراہ اور سرپرست بس چند گھڑیوں کا مہمان تھا۔گھر کی خواتین، بچے اور بوڑھے سب اس کی جدائی کے خیال سےملول ہوکر رورہے تھے۔ محلے کی عورتیں بھی ان کے غم میں شریک ہونے کے لیے گھر میں آموجود ہوئی تھیں۔اور صرف گھر پر ہی موقوف نہیں، باہر محلے بھر کے مردوں کی آنکھوں میں بھی آنسو تھے۔ لیکن ان کے چہرے پر ایک سکون تھا، ان کے ہونٹ ہل رہے تھے
Read more ...

نماز اہل السنت والجماعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قسط نمبر 8:
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
امام کا تسبیح اور مقتدی کا تحمید کہنا :
عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ؛ اِذَا قَالَ الْاِمَامُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ فَقُوْلُوْا اَللّٰھُمَّ رَبَّنَالَکَ الْحَمْدُ۔
(صحیح مسلم ج 1ص176 باب التسمیع والتحمید والتامین ،صحیح البخاری ج 1ص109 باب ما یقول الامام ومن خلفہ اذا رفع راسہ من الرکوع )
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
Read more ...

اچانک مہمان آجائیں تو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اچانک مہمان آجائیں تو…..
عائزہ بتول ، فورٹ عباس
جی جناب! گھر میں لمبی تان کے بیٹھے ہو اور اچانک مہمان آجائیں تو…؟ مہمان بھی ایسے جنہیں کھانے کے بغیر رخصت کرنے کا سوال ہی نہ ہوتو کیا کریں گے؟اچھا! بازار سے کھانا لے آئیں گے؟ لیکن اگر بازار بند ہو چکا ہو تو پھر؟۔ ایک حل تو میں نے یہ نکال رکھا ہے کہ چکن کو نمک لگا کر تھوڑی دیر چھوڑ کر تل لیتی ہوں اور مناسب پیکٹ بنا کر فریز کر دیتی ہوں۔ اسی طرح کوفتے بھی بنا کر کچے فریز کر دیتی ہوں یہ کام کوفتہ مسالہ کی مدد سے بھی ہو سکتا ہے۔تیسرا حصہ اس کا یہ ہے کہ باریک کٹی ہوئی پیاز تل کر نچوڑ کر رکھتی ہوں،وہ بھی محفوظ رہتی ہےاور چوتھا یہ کہ لہسن ادرک پیسٹ بنا کر رکھتی ہوں۔
Read more ...

تواضع کی حقیقت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تواضع کی حقیقت
اہلیہ مولانا محمد الیا س گھمن
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من تواضع للہ رفعہ اللہ
(رواہ الترمذی)
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کےلئے تواضع اختیا ر کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو بلندی سے نوازتا ہےہیں۔تواضع وانکساری یہ نبیوںولیوں کی نشانی ہے اگر انسان کے اندر تواضع نہ ہوتو انسان کے اندر تکبر پیدا ہوتا ہے جس طرح نمرود فرعون ان کے اندر عاجزی کی صفت نہیں تھی اس لئے فرعون نے تکبر میں خدائی دعویٰ کیا۔ جب انسان میں کبر ہوگا دل میں اپنی بڑائی ہوگی اور یہ تکبر اور بڑائی تمام باطنی گناہوں کی جڑ ہے تو انسان سے گناہ صادر ہوں گے۔
Read more ...

اقبال اور آزادی نسواں

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اقبال اور آزادی نسواں
کوثر گل، سکھر
مفکر اسلام حضر ت مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ علامہ اقبال مرحوم نے اپنی تعلیمی زندگی کا خاصہ حصہ یورپ میں گزارا ان کی باقی زندگی اک ایسے شہر اور ماحول میں گزری جو آزادی نسواں اور مغرب کی تقلید کا شاید ہندستان میں سب سے بڑا مرکز تھا اس سب کے باوجود مسلمان عورت کے بارے میں ان کا عقیدہ اور ان کے خیالات میں کوئی تذبذب واقع نہیں ہوا۔ بلکہ مغربی ممالک کی زند گی کا انتشار اور انسانیت کی تباہی کے آثار دیکھ کر ان کا یہ عقیدہ اور زیادہ مضبوط ہو گیا کہ مسلمان عورت کے لئے زندگی کا بالکل الگ معیار ہے۔
اور اس کو مغربی عورت کی تقلید سے پوری احتیاط کرنی چاہیے دنیا میں اس وقت استحکام اور نظم و انتظام نہیں پیدا ہو سکتا جب تک کے عورت میں صحیح نسوانیت، عصمت وطہارت اور شفقت مادری نہ ہو ، جو قوم اس نکتے سے واقف نہیں اس کا نظام زندگی ہمیشہ درہم برہم اور متزلل رہے گا۔
Read more ...