ہندوستانی ثقافت کی یلغار
ہندوستانی ثقافت کی یلغار
فوزیہ گڑنگی، مانسہرہ
1947ء کی جنگ آزادی کے بعد ہندوستان کے چار صوبوں پر مشتمل ریاست کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نام دیا گیا۔ دنیا ئے اسلام نے بخوشی اسے اپنا قلعہ مان لیا۔ پاکستان کے تسلیم ہونے پر جہاں ایک طرف مسلمان خوشی منا رہے تھے تو دوسری طرف ہندو بھیڑیے اپنی ماتا کے ٹکڑے ہونے پر غضب ناک تھے۔ہندو اور سکھ کسی صورت بھی پاکستان کی علیحدگی پر تیار نہ تھے۔ ہندو رہنماؤں کی رائے تھی کہ مسلمانوں کے لیے ہماری نہیں تو انگریزوں کی غلامی لازم و ملزوم ہے۔ورنہ یہ قوم کسی بھی وقت خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔مگر مسلمان بھی اس وقت جوش وولولہ میں افق پر تھے۔ بوڑھے، جوان ،بچے اور عورتیں سبھی تحریک آزادی میں پیش پیش تھے۔ بالآخر مسلمان اپنا تن من دھن قربان کر کے پاکستان حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے
Read more ...
قوم کی مظلوم بیٹی …..عافیہ صدیقی
قوم کی مظلوم بیٹی …..عافیہ صدیقی
بنت عبدالرشید ، مٹھن کوٹ
قوم کی مظلوم
بیٹی تجھ کو سلام میرا
اپنوں سے
محروم بیٹی تجھ کو سلام میرا
رب کرے ہو
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر 22
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم ، لیہ
قاسم بیگ تاشقند سے اپنی روانگی سے ایک روز پہلے اچانک اپنے دوست دیرینہ قنبر علی عرف سلاخ سے مڈبھیڑ ہو گئی۔پہلے پہل قاسم بیگ سلاخ کو اپنے سامنے پا کر بھونچکا سا رہ گیا کیونکہ اسے یہاں سلاخ کے اس طرح اچانک مل جانے کی توقع نہیں تھی۔جونہی اس کے حواس بجا ہوئے تو اس نے سلاخ سے پوچھا کہ وہ وہاں کیا کرتا پھر رہا ہے ؟سلاخ نے جوابا ً کہا کہ
تمہیں معلوم ہے کہ میں نے بابر کی رفاقت میں ایک لمبا عرصہ گزارا ہے۔ میں اس کی آئے دن کی اُکھاڑ پچھاڑ اور محاذ آرائی سے اوبھ گیا تھا۔ اس لیے میں اپنی باقی زندگی پر سکون طور پر گزارناچاہتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ میں نے بابر کی رفاقت کو خیرباد کہا اور خاقان محمود خان کے زیر سایہ تاشقند میں آکر مقیم ہو گیا
Read more ...
تحصیل علم کا 6 نکاتی فارمولہ
تحصیل علم کا 6 نکاتی فارمولہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ سرپرست مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا نےمورخہ 31- اگست 2012 بروز ہفتہ کو دوسالہ عالمہ فاضلہ کورس کی افتتاحی تقریب سے پرحکمت بیان کیا اور مرکز اصلاح النساءمیں تشریف لانے والی بچیوں کو چند قیمتی نصائح ارشاد فرمائیں افادہ عام کی غرض سے ماہنامہ بنات اہل السنت میں اس کو پیش کیا جارہا ہے۔ ادارہ
خطبہ مسنونہ: قال اللہ تعالیٰ: مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ وَلٰكِنْ رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا۔
[سورۃ الاحزاب: 40]
Read more ...
”مس جینی“ کے قبول اسلام کی آپ بیتی
”مس جینی“ کے قبول اسلام کی آپ بیتی
محمد ہارون معاویہ ، کراچی
حضرت مولانا سید عزیر گل رحمہ اللہ ،گاؤں کاکا خیل صوبہ خیبر پختونخواہ )پاکستان (کے رہنے والے تھے۔شیخ العالم حضرت مولانا محمود حسن دیوبندی رحمہ اللہ ) وفات 1339 ھ 1920ء(کے شاگردِ رشید اور ان کی شہرہ آفاق تحریک انقلاب )تحریک ریشمی رومال ( کے رکن تھے تحریک کے لیے آپ نے نہایت جاں گسل خدمات انجام دی ہیں۔جنہیں تاریخ کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی۔ آپ کو اپنے استاد کے ساٹھ مالٹا کے قید خانے میں اسارت کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔واپس لوٹے تو دیوبند ہی کے ہو رہے۔ مختلف چھوٹے چھوٹے کاروبار کر کے اپنی معاش کا انتظام فرماتے تھے
Read more ...
کہیں چڑیاں چگ نہ جائیں کھیت
کہیں چڑیاں چگ نہ جائیں کھیت
حافظ محسن شریف ،شیخوپورہ
ان سب والدین کے نام جو اپنے بچوں کی غلطیوں کو ہمیشہ نظر انداز ہی کرتے ہیں۔
میں اسے دیکھ کر دنگ رہ گیا وہ میرے سامنے شرمندگی سے سر جھکائے کھڑا تھا۔ ”کاٹو تو بدن میں لہو نہیں “ کا مصداق نظر آرہا تھا۔ سردی کی شدت کے باوجود اس کے ماتھے سے پسینہ قطروں کی صورت میں نیچے گر کر اس کی قمیض میں جذب ہو رہا تھا۔ رو رو کر اس کی آنکھیں سرخ انگاروں کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے اسے اپنی غلطی کا احساس ہو چکا ہے ایسی غلطی جو ہمارے معاشرے کی بے شمار برائیوں میں سے ایک خطرناک برائی کی صورت اختیار کر چکی ہے۔اورمعاشرے میں بے پناہ جرائم کا اضافہ ہو رہا ہے
Read more ...
توہین رسالت کا عالم گیر مسئلہ
توہین رسالت کا عالم گیر مسئلہ اور
مغرب کی قلمی،فکری اور ثقافتی دہشت گردی
محمد احمد تزاری ، کراچی
اِس سے زیادہ سفلہ پن،ذہنی پسماندگی،کمینگی اورڈھٹائی کیا ہوگی کہ ایک ایسا معاشرے کا فرد،جس کی نوجوان لڑکیاں شادی سے پہلے جنسی تعلقات کو برا نہ سمجھیں،جس کے بچے اپنے باپ کا نام نہ جانتے ہوں،جس کے والدین کو اولاد اور اولاد کو والدین کی خبر نہ ہو،جس کے بوڑھے بے کارو ناکارہ سمجھ کر اولڈ ہوم میں پھینک دیئے جائیں اور جس کے مادر پدر آزاد ماحول میں انسان انسان کو نہ پہچانے،اسلام اور پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی شان ِاقدس میں زبان طعن دراز کرے،دامن مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر کیچڑ اچھالنے کی ناپاک جسارت کرے،دنیا بھر کے کڑوڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا مرتکب ہو
Read more ...
حج بیت اللہ اور اربابِ حکومت کو چند مشورے
حج بیت اللہ اور اربابِ حکومت کو چند مشورے
محدث العصر مولانا محمد یوسف بنوری
بارگاہِ قدس کے مرکزِ تجلیات کا نام بیت اللہ الحرام اور کعبۃ اللہ ہے۔ ہر صاحبِ استطاعت پر عمر میں ایک مرتبہ اس بارگاہ پر حاضری کا نام حج بیت اللہ ہے جو دینِ اسلام کا پانچواں رکن اور اہم ترین شعائر اللہ میں شمار ہوتا ہے، قرآنِ حکیم کی آیات ِ کریمہ میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بیت اللہ قیامِ عالم اور بقاءِ کائنات کا ذریعہ ہے، جب تک اللہ تعالیٰ کا یہ گھر دنیا میں باقی رہے گا، دنیا قائم رہے گی اور جس وقت اللہ تعالیٰ شانہ اس دنیا کو ختم کرنے کا ارادہ فرمائے گا، اس کعبے کو ویران کردیا جائے گا۔ گویا کعبۃ اللہ اور بیت اللہ میں بقاءِ عالم کا راز ہے،
Read more ...
محبت ِرسول جاگ اٹھی ہے
">محبت ِرسول جاگ اٹھی ہے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
دشمنانِ اسلام کی طرف سے آئے روز انبیاء کرام خصوصا ً امام الانبیاء ، اسلام،قرآن ،جماعت صحابہ اور مقتدر شخصیات کی توہین ، بے حرمتی ،بے ادبی اور گستاخی کا عمل بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے اہل اسلام ان دلخراش واقعات سے جب دل برداشتہ ہوکر رد عمل کا اظہار کرتے ہیں تو امن کی فاختائیں اڑانے والے بذات خود اڑ کر ان کے پاس آن پہنچتے ہیں اور انہیں صبر کی لوریاں سنا کر تحمل وبرداشت کی تھپکی دے کر پھر سے خواب غفلت کی آغوش میں سلانا شروع کردیتے ہیں۔
Read more ...
بری حرکت کا ازالہ
بری حرکت کا ازالہ
محمد نعیم خان
ايک بادشاہ نے اپنے دوستوں کو کھانے کي دعوت پر مدعو کيا، جب دستر خوان بچھايا گيا اور بادشاہ اپنے تمام تر جاہ و جلال سے ان کے سامنے آ کر بیٹھا۔ اسی دوران خادم ايک پلیٹ ميں سالن لے کر آيا بادشاہ کے رعب و دبدبے کی وجہ سے اس پر کپکپی طاری ہوگئ جس کي وجہ سے تھوڑا سا سالن چھلک کر بادشاہ کے کپڑوں پر بھی گر گيا۔ بادشاہ نے اس کی طرف تيز نظر سے ديکھا اور غصے میں آ کر اس کی گردن اڑانے کا حکم دے ديا۔جب خادم نے يہ حکم سننا تو پوری تھال بادشاہ کے سر پر الٹ دی بادشاہ نے زيادہ غضبناک ہو کر کہا گستاخ يہ کيا حرکت کی تم نے؟کہنے لگا بادشاہ سلامت ميں نے تو آپ کے اکرام اور آپ کو اس بدنامی سے بچانے کيلئے کيا ہے
Read more ...