نماز اہل السنت والجماعت
قسط نمبر 10
نماز اہل السنت والجماعت
مولانا محمد الیاس گھمن
جلسہ استراحت نہ کرنا:
:1 عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَنْھَضُ فِی الصَّلٰوۃِعَلٰی صُدُوْرِقَدَمَیْہِ۔
(جامع الترمذی ج1 ص64 باب کیف النھوض من السجود )
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے قدموں کے کناروں پر کھڑے ہو جاتے تھے۔
:2 عَنْ عَبْدِالرَّحْمٰنِ بْنِ یَزِیْدَقَالَ رَمَقْتُ عَبْدَاللّٰہِ بْنَ مَسْعُوْدٍ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ فِی الصَّلٰوۃِ فَرَاَیْتُہٗ یَنْھَضُ وَلَایَجْلِسُ قَالَ یَنْھَضُ عَلٰی صُدُوْرِ قَدَمَیْہِ فِی الرَّکْعَۃِ الْاُوْلیٰ وَالثَّانِیَۃِ۔
(مصنف عبد الرزاق ج 2ص 117باب کیف النھوض من السجدۃ الاخرۃ، رقم الحدیث 2971)
ترجمہ: حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نماز میں غور سے مشاہدہ کیا۔
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر 23
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم ، لیہ
قاسم بیگ ابھی تک اسی اُدھیڑ بن میں تھا کہ وہ گوہر کو سلطان معظم سے ملوائے یا نہ ملوائے۔ وہ انہیں سوچوں میں غلطاں تھا کہ گوہر کی آواز بارِدگر اس کے کانوں سے ٹکرائی۔ وہ کہہ رہا تھا کہ ”محترم سردار !شاید آپ ابھی تک اسی شش و پنج میں مبتلا ہیں کہ مجھے سلطان معظم سے ملوایاجائے یا نا ملوایا جائے۔ آیا میں سچ کہہ رہا ہوں یا جھوٹ بول رہا ہوں؟آپ کے دل میں یہ وہم گھر کر گیا ہے کہ شاید میں سلطان احمد تنبل کا کوئی گماشتہ ہوں اور اس کے ایماء پر یہاں آیا ہوں تا کہ مجھے سلطان معظم کے ٹھکانے کا پتہ مل جائے۔
محترم سردار!آپ کا یہ وہم قطعا درست نہیں ہے میں نے اب تک آپ سے جو کچھ بھی کہا ہے وہ حرف بحرف درست ہے۔ علی دوست کو واقعی اپنے کیے پر پچھتاوا ہے وہ مرغینان سلطان معظم کے سپرد کر کے اپنے کیے کی تلافی کرنا چاہتاہے۔ میں گذشتہ کئی روز سے خجند کی گلیوں میں گھوم پھر کر سلطان معظم کے کسی معتمد کو تلاش کر رہا ہوں تا کہ اس کے توسط سے میری ان تک رسائی ہو سکے تلاش بسیار کے بعد آج آپ سے مڈبھڑ ہو گئی۔
Read more ...
خواتین کے 14خطرناک عیوب
خواتین کے 14خطرناک عیوب
عائشہ بنت ارشد علی ، سرگودھا
1.
ایک عیب یہ ہے کہ بات کا معقول جواب نہیں دیتیں جس سے پوچھنے والے کو تسلی ہو جائے بہت فضول باتیں ادھر اُدھر کی ملا دیتی ہیں اور اصل بات پھر بھی معلوم نہیں ہوتی۔ہمیشہ یاد رکھو کہ جوشخص جوکچھ پوچھے ا س کا مطلب خوب غور سے سمجھ لو پھر اس کا جواب دوضرورت کے موافق دو۔
2.
ایک عیب یہ ہے کہ چاہے کسی چیز کی ضرورت ہو یا نہ ہو لیکن پسند آنے کی دیر ہے ذرا پسند آئی اور لے لی ، خواہ قرض ہی ہوجائے
Read more ...
اولاد کی تربیت
اولاد کی تربیت
ضبط و ترتیب: اہلیہ مولانا محمد الیاس گھمن
خطبہ مسنونہ:
ا لحمد للہ وکفی والصلوۃ والسلام علی عبادہ الذین اصطفی خصوصا علی سید الرسل و خاتم الانبیاء اما بعد: فاعوذ باللہ من الشیطن الرجیم بسم اللہ الرحمن الرحیم لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ۔
الاحزاب، 21
میں نے پارہ نمبر 21 سورۃ احزاب کی آیت نمبر 21 آپ کے سامنے تلاوت کی ہے اس آیت کریمہ میں اللہ رب العزت نے ایک اہم مسئلہ ارشادفرمایا۔ اوراس میں ساتھ ساتھ بات سمجھانے کے لیے یہ بات بھی کھول کر بیان کردی کہ یہ مسئلہ کن کے لیے ہے۔ مسئلہ کیا بیان فرمایا؟
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
میں نے اپنا پیغمبر آپ کے لیے نمونہ اور معیار بنا کر بھیجا ہے۔ یہ مسئلہ بیان فرمایا۔
Read more ...
اولڈ ہوم
اولڈ ہوم
حافظ محسن شریف ، شیخوپورہ
بڑھاپے میں اپنے والدین کی خوب خدمت کرنی چاہیے قرآن کریم میں اللہ رب العزت نے انسان کو جھنجھوڑتے ہوئے ارشاد فرماتے کہ والدین سے حسن سلوک کرو جب دونوں یا ان میں سے کوئی ایک بڑھاپے کی عمر کو پہنچ جائے تو ان کو اف تک نہ کہو۔۔۔ مغربی کلچر میں نوجوان نسل اپنے بوڑھے والدین کو اولڈ ہوم میں جا کر داخل کرادیتے ہیں ان کی دیکھا دیکھی مسلمان بھی اسی تہذیب کو اپنانے لگے ہیں۔اسی بارے حافظ صاحب کی ایک اچھوتی تحریر۔
وہ اپنی نظریں بار بار اِدھر اُدھر گھما رہا تھا۔ ایسے لگ رہا تھا جیسے وہ کسی کے انتظار میں ہو۔ اسے یہاں آئے ہوئے پورے پچاس برس گزر چکے تھے۔ اس کے ارد گرد بہت سے بوڑھے آدمی بیٹھے ہوئے تھے جو ایک دوسرے سے باتیں کر رہے تھے لیکن وہ چپ چاپ اپنی جگہ پر بیٹھا ہوا تھا اور کچھ سوچ رہا تھا اور آنسو اس کی آنکھوں سے مسلسل ٹپ ٹپ کرتے گر رہے تھے۔۔ جن کو وہ بار بار اپنے کرتے کے دامن سے صاف کر رہا تھا۔
Read more ...
ملالہ پر مہربانیاں
ملالہ پر مہربانیاں …؟؟
مولانا محمد کلیم اللہ
وطن عزیز پاکستان میں آئے روز قتل وغارت گری ، بد امنی ،دہشت گردی اور لاقانونیت کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی حدود میں غیر ملکی عسکری اور سیاسی مداخلت نے یہاں کے ہر باسی اور باشندے سے سکون ، امن اور آزادی کو چھین لیاہے۔ ایسے حالات میں کِس کِس کا رونا رویا جائے ؟؟ایک طویل ترین فہرست ہے ……….!
لیکن اب یہ مسئلہ بھی ”مہربان میڈیا “اور”ہم درد حکمران “طبقے نے حل کر دیا ہے۔ کیسے ؟
یقین کی محنت
یقین کی محنت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
میری، آپ کی بلکہ سارے عالم کی کامیابی اللہ رب العزت نے پورے کے پورے دین میں رکھی ہے۔ دین ہماری زندگیوں میں آئے گاحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم والی مبارک محنت سے۔اسی محنت کے بارے میں! ...
مندرجہ بالا پیرا یے میں غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اجمالی طور پر فکر و دانش کا یہی پہلا زینہ طے ہو جائےتو تخلیقِ انسانیت اور بعثتِ انبیاء کی حکمت عقل انسانی کا صحیح رخ متعین کر سکتی ہے۔
مسلمانوں کی پستی ،دیگر اقوام عالَم کے مقابلے میں اہلِ اسلام کی شکستگی ، مرعوبیت اور احساس کمتری کے گھٹاٹوپ اندھیروں میں گم گشتگانِ راہ کو کہیں اپنی منزل دکھائی دیتی ہے۔تو وہ یہی ”یقین کی محنت “کا روشن مینارہ ہی ہے۔
اس میں کوئی عاقل شخص اختلاف نہیں کر سکتا کہ جن نفوسِ قدسیہ نے دنیا کے نقشے پر کفر کو مٹا کر اسلام کا پھریرا لہرایا وہ صحبت نبوی میں رنگے ہوئے تھے۔
Read more ...
نماز اہل السنت والجماعت
قسط نمبر 11
نماز اہل السنت والجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
کیفیت اشارہ:
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ اِذَاقَعَدَ فِی التَّشَھُّدِ وَضَعَ یَدَہٗ الْیُسْریٰ عَلٰی رُکْبَتِہِ الْیُسْریٰ وَوَضَعَ یَدَہٗ الْیُمْنٰی عَلٰی رُکْبَتِہِ الْیُمْنٰی وَعَقَدَ ثَلاَ ثاً وَّخَمْسِیْنَ وَاَشَارَبِالسَّبَّابَۃِ۔
(صحیح مسلم ج1 ص216 باب صفۃ الجلوس فی الصلوٰۃ )
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہد میں بیٹھتے تھے تو اپنا بایاں ہاتھ بائیں گھٹنے پر اوردایاں ہاتھ دائیں گھنٹے پر رکھتے تھے اور دائیں ہاتھ سے(۵۳) کے عدد کی شکل بناتے اور کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرتے۔ ‘
Read more ...
مہنگی شادیاں اور سستے گناہ
مہنگی شادیاں اور سستے گناہ
جمیل احمد ،حیدر آباد
معافی چاہتا ہوں کہ ایسے نازک موضوع پر بات کرنا چاہتا ہوں۔کچھ ایسی باتیں کرنا چاہتا ہوں جو میں نے دیکھی سنی اور پڑھی۔لکھتے ہوئے کوئی کوتاہی ہو جائے تو معاف کر دینا لکھنے کا مقصد اپنی اور دوسروں کی اصلاح ہے۔
اکثر سوال ہوتا ہے کہ آپ شادی کیوں نہیں کرتے۔ ؟ تو جواب مختلف ہوتے ہیں کوئی کہتا ہے گھر والے کہتے ہیں جب تک پاؤں پہ نہیں کھڑے ہوگے تمہاری شادی نہیں ہوگی اسی سے ملتا جلتا لیکن ہائی فائی جواب پاؤں پہ تو کھڑا ہے لیکن بنگلا گاڑی بینک بیلنس بھی ہونا ضروری ہے۔کوئی کہتا ہے مجھے ابھی تک کوئی لڑکی لڑکا ایسا نہیں ملا جسے میں سمجھوں یہ میرے لئے پرفیکٹ ہے۔اکثر لڑکیوں کا جہیز کا مسئلہ اور اکثر لڑکیوں کی خوبصورتی کا مسئلہ………!
اور لڑکوں کی طرف سے یہ نوکری کیا کرتا ہے؟ کتنا کماتا ہے؟ کون سا کاروبار ہے؟
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر24
ظہیر الدین محمد بابر
امان اللہ کاظم
علی دوست طغائی کا پیغام جلا وطن اور بے یارومددگار بادشاہ بابر کے دل کو باغ باغ کر گیا تھا اس لیے اس نے اپنے دوستوں اور سرداروں کی مخالفت کے باوجود اپنی مختصر ساڑھے سات نفوس پر مشتمل فوج کے ساتھ مرغینان کا سفر اختیار کر لیا تھا کیونکہ وہ سمجھتا تھا کہ علی دوست طغائی جیسے شاطر ،ناقابل اعتبار اور احسان فراموش شخص کی تلافی مافات مرغینان کے راستے اسے اندجان تک پہنچا سکتی تھی۔
موقع نہایت غنیمت تھا بابر نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی ٹھانی اور چند سونفوس پر مشتمل مختصر فوج کے ساتھ مرغینان کا رخ کیا۔ مرغینان کی طرف کوچ کرنے میں بابر کی نانی اماں دولت بیگم کا مشورہ بھی شامل تھا لہٰذ ا بابر بے دھڑک مرغینان کی طرف بڑھتا چلا گیا۔
Read more ...