بٹوے کی چوری
">بٹوے کی چوری
اقبال سعید ، کراچی
’’یار شارق…! تم نے تو آج کمال کردیا‘‘سعید نے مسرت بھرے لہجے میں کہا۔
’’تینوں کا برابر حصہ ہوگا نا…؟‘‘ زبیر نے شارق سے پوچھا۔
صحابہ اور صحابیات
صحابہ اور صحابیات
مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا میں میرے شوہر نامدار متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ تعالیٰ ہر انگریزی ماہ کے پہلے اتوار صبح9 بجے خواتین کے حلقے میں بیان فرماتے ہیں۔ افادہ عام کی غرض سے پیش خدمت ہے۔
اہلیہ مولانا محمد الیاس گھمن
منتظمہ مرکز اصلاح النساء ، سرگودھا
اَلْحَمْدُ لِلَّهِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ ، وَنَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا . مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ ، وَنشْهَدُ أَنْ لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيْكَ لَهُ وَنَشْهَدُ أَنَّ سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا كَثِيرًا اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوْا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ۔
پارہ نمبر11 سورۃ التوبۃ نمبر100
Read more ...
نماز اہل السنت و الجماعت………نفل نمازیں
قسط نمبر29
نماز تہجد
نماز اہل السنت و الجماعت………نفل نمازیں
متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
فضیلت: نماز تہجد نفل نمازوں میں سب سے زیادہ اہمیت و افضلیت کی حامل ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
اَفْضَلُ الصَّلَاۃِ بَعْدَالْفَرِیْضَۃِ صَلَاۃُ اللَّیْلِ۔
Read more ...
بادشاہ کی مہلت
بادشاہ کی مہلت
اہلیہ مفتی شبیر احمد
ایک دن بادشاہ اپنے تین وزراء کو دربار میں بلایا اور تینوں کو حکم دیا کہ تینوں ایک ایک تھیلا لے کر باغ میں داخل ہوں!اور وہاں سے بادشاہ کے لیے مختلف اچھے اچھے پھل جمع کریں۔
وزراء بادشاہ کے اس عجیب حکم پر حیران رہ گئے لیکن اور تینوں ایک ایک تھیلا پکڑ کر الگ الگ باغ میں داخل ہوگئے۔
پہلے وزیر نے کوشش کی کہ بادشاہ کے لیے اس کی پسند کے مزیدار اور تازہ پھل جمع کرے اور اس نے کافی محنت کے بعد بہترین اور تازہ پھلوں سے تھیلا بھر لیا دوسرے وزیر نے خیال کیا کہ بادشاہ ایک ایک پھل کا خود تو جائزہ نہیں لے گا کہ کیسا ہے اور نہ ہی پھلوں میں فرق دیکھے گا۔
Read more ...
ڈرائیور لوگ ……… توبہ توبہ
ڈرائیور لوگ ……… توبہ توبہ
نوشین فاطمہ ، پنڈی
فائن کہتی ہے: کچھ عرصہ سے میں اپنے والد کے ڈرائیور کو دیکھتی ہوں کہ وہ مجھ سے خواہ مخواہ گفتگو دراز کرنا چاہتا ہے اور زیادہ بلاتا ہے، مگر میں اس سے ناآشنائی ظاہر کرتی اور اسے اپنی اوقات سے آگے بڑھنے کی گنجائش نہیں دیتی، حالانکہ ہمارا اصل اعتماد اللہ پر تھا یا پھر اس کے بعد ہر چیز میں اس ڈرائیور پربھروسہ تھا۔
اسکول آتے جاتے راستہ میں وہ گاڑی قصداً آہستہ چلاتا اور دیر کرتا، میں نے اسے کئی مرتبہ جھاڑپلائی اور کہا: گاڑی تیز چلاؤ!
Read more ...
دورِ حاضر کی جاہلیت
دورِ حاضر کی جاہلیت
رضیہ صدیقی ، سرگودھا
مجموعی طورپر معا شرہ کی قوتِ برداشت جواب دے چکی ہے اور زمانہ جاہلیت کی یادیں تازہ ہو نی لگیں ہیں، ” کبھی گھوڑا آگے بڑھانے پہ جھگڑا،کبھی پا نی پینے پلانے پہ جھگڑا“ والی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔
صبر، حوصلہ ، درگزر، معافی اور برداشت بے معنیٰ سے الفاظ بن کر رہ گئے ہیں، چھوٹی چھوٹی باتیں لڑائیاں بھڑکا رہی ہیں ، معمولی باتوں پر تکرار کا نتیجہ قتل و غارت گری کی صور ت میں سامنے آ رہا ہے۔ چند روپے کی خاطر قیمتی انسانی جانیں ضائع کرنا باعثِ فخر بن چکا ہے ، طیش میں آکر مارا ہو ا ایک تھپڑ دو خاندانوں کی تباہی کا پیغام لا رہا ہے۔
Read more ...
تین طلاقیں اور حیلے بہانے
"تین طلاقیں اور حیلے بہانے
مولانا محمد کلیم اللہ
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
طلاق؛ مرد کے جذباتی پن کا عملی مظاہرہ یا عورت کی نادانی اور حماقت کا نتیجہ ہے ؟مرد اپنی رفیقہ حیات کو خود ہمیشہ کے لیے چھوڑدیتا ہے یا عورت ایسے حالات پیدا کر دیتی ہے جس کا انجام طلاق ہوتی ہے ؟ آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیں کہ مرد طلاق دیتا ہے یا عورت طلاق لیتی ہے ؟
اس کا جواب ہر علاقے ، قوم ، قبیلے ، خاندان اور معاشرے میں مختلف ہو سکتا ہے دونوں آراء مشاہدات کی روشنی میں درست ہیں لیکن آج موضوع بحث ایک اور المیہ ہے اور وہ ہے” تین طلاقیں اور لوگوں کے حیلے بہانے۔ “
حدیث پاک میں ہے:
Read more ...
تیری رہبری کا سوال ہے
تیری رہبری کا سوال ہے
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام سے دوری کے نتائج ہم دیکھ رہے ہیں ، کسی گھر ، محلہ ، شہر ، قصبہ اور کسی ایک ملک کی ہی بات نہیں بلکہ پوری دنیا فتنہ و فساد کی لپیٹ میں ہے۔ پچھلے دنوں میں چند ایسے واقعات بھی رونما ہوئے جس سے ہر آنکھ پرنم ہوگئی۔ زندہ دلان لاہور میں 5 سالہ اور فیصل آباد میں 12 سالہ دو بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ہرشخص نے ان درندہ صفت لوگوں کو لعن طعن کیا۔ بہت سارے لوگوں نے دامن پھیلا پھیلا کر بددعائیں دیں۔
واقعی بہت دکھ کی بات ہے۔
Read more ...
تصویرِ جاناں ہم نے بنوائی نہیں
تصویرِ جاناں ہم نے بنوائی نہیں
…………فاخرہ نبیل
ایک شخص نے چار طرح کے لوگوں کو جمع کیا جن میں عالم، نابینا، غریب اور عاشق بیٹھے تھے۔ان سے کہنے لگا کہ میں آپ کو شعر کا دوسرا مصرع سناتا ہوں پہلا آپ کو بنانا ہوگا،وہ دوسرا مصرع اس طرح ہے کہ
”اس لیے تصویرِ جاناں ہم نے بنوائی نہیں۔“
عالم نے کہا:
Read more ...
گوشۂ ظرافت
گوشۂ ظرافت
ایک دن سید انشاء ُاللہ خان انشاء نواب صاحب کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے کہ گرمی کی وجہ سے دستار سر سے اتار کر رکھ لی۔ انشاء کی منڈا ہوا سر دیکھ کر نواب صاحب کو شرارت سوجھی اور ہاتھ بڑھا کر پیچھے سے ٹھونگ ماری۔ جس پر انشاء نے جلدی سے دستار سر پر رکھ لی اور کہنے لگے کہ سبحان اللہ! بچپن میں بزرگوں سے سنا کرتے تھے کہ جو لوگ ننگے سر کھانا کھاتے ہیں شیطان ان کے ٹھونگیں مارتا ہے۔ آج معلوم ہوا کہ وہ بات سچی تھی۔
کوئی چور مکان میں داخل ہوا تو اس نے تجوری پر لکھا ہوا دیکھا”دائیں طرف لگے ہوئے بٹن کو دباےئے تو تجوری خود بخود کھل جائے گی“۔
Read more ...