مسلمانوں کا محرم
مسلمانوں کا محرم
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
نئےاسلامی سال کی ابتدا ہورہی ہے ہرمسلمان دعاگوہے کہ اللہ کرے یہ بخیروخوبی اور امن وامان کے ساتھ گزرجائے!اقوامِ عالَم کا شروع سے دستور چلا آ رہا ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو محفوظ کرتے ہیں اور اپنے ماہ وسال کو کسی شخصیت سے وابستہ کرتے ہیں۔ مثلاً یہودیت کو دیکھ لیجئے وہ اپنے سن کو حضرت سلیمان علیہ السلام کے فلسطین پر تخت نشین آراء ہونے کے واقعے سے منسوب کرتے ہیں۔ عیسائیت، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت پر اپنے سن کو موسوم کرتے ہیں۔
Read more ...
ہمارا کچن ……گاجر کا حلوہ
ہمارا کچن ……گاجر کا حلوہ
اہلیہ مولانا عابد جمشید رانا
میری پیاری پیاری بہنو !موسم سرما آچکا ہے اس موسم کی خاص سوغات گاجر کا حلوہ ہوتا ہے۔ آئیے میں آپ کو ایک ایسی ترکیب بتانے لگی ہوں اگر آپ نےایسے بنا لیا تو سارے گھر والے آپ کو دعائیں دیتے دیتے تھک جائیں گے۔
اشیاء
مقدار
گاجر
Read more ...
بے پردہ عورت
بے پردہ عورت
رومیثہ مجتبیٰ
عورت کو اللہ تعالیٰ نے پردے کرنے کا حکم دیا ہے کہ وہ غیر محرم مردوں سے پردہ کرے۔ اس کے فوائد بے شمار ہیں اور اس کو چھوڑنے پر جتنے معاشرے میں فسادات ہیں وہ سب کے سامنے ہیں کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اس پر قرآن و سنت سے کئی دلائل پیش کیے جاسکتے ہیں۔ لیکن اولیاء کرام نے دین کے احکامات کو مثالوں کے ذریعے بھی سمجھانے کی کوشش کی ہے۔ کہتے ہیں کہ
ایک مرتبہ ایک بزرگ نے ایک محفل میں اپنی بند ہتھیلی کوسب کی طرف کر کے دریافت فرمایا میرے ہاتھ میں کیا ہے۔؟
کچھ نے جواب دیا شاید آپ کے ہاتھ میں ہیرے جواہیرات ہیں۔
Read more ...
گوشۂ ظرافت
گوشۂ ظرافت
ہمارا دوپٹہ
شوہر: میں تنگ آگیا ہوں !تم ہمیشہ میرا گھر ، میری کار، میرا میرا کرتی رہتی ہو کبھی ہمارا بھی کہا کرو۔ اب الماری میں کیا ڈھونڈ رہی ہو ؟
بیوی : ہمارا دوپٹہ۔
بہانہ
Read more ...
نماز اہل السنت و الجماعت…… نفل نمازیں
قسط نمبر31:
صلوۃ التسبیح، صلوٰۃ الحاجۃ، تحیۃ الوضوء
نماز اہل السنت و الجماعت…… نفل نمازیں
…………متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
صلوٰۃ التسبیح:
صلوۃ التسبیح بہت اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی چار رکعت ایک سلام کے ساتھ ہیں۔ ہر رکعت میں پچہتر(75) بار یہ تسبیح سبحان اللہ والحمد للہ ولا الہ الا اللہ واللہ اکبر پڑھنی چاہئے۔ طریقہ اس حدیث میں منقول ہے۔
عَنِ ابْنِ عَبَّاس رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لِلْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِالْمُطَّلِبِ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ یَاعَبَّاسُ! یَاعَمَّاہ! اَلاَاُعْطِیْکَ اَلاَاَمْنَحُکَ اَلاَاَحْبُوْکَ اَلاَاَفْعَلُ بِکَ عَشْرَ خِصَالٍ اِذَااَنْتَ فَعَلْتَ ذٰلِکَ غَفَرَاللّٰہُ لَکَ ذَنْبَکَ اَوَّلَہٗ وَاٰخِرَہٗ قَدِیْمَہٗ وَ حَدِیْثَہٗ خَطَأَہٗ وَعَمَدَہٗ صَغِیْرَہٗ وَکَبِیْرَہٗ سِرَّہٗ وَ عَلَانِیَتَہٗ عَشْرَخِصَالٍ اَنْ تُّصَلِّیَ اَرْبَعَ رَکَعَاتٍ تَقْرَئُ فِیْ کُلِّ رَکَعَۃٍ فَاتِحَۃَ الْکِتَابِ وَسُوْرَۃً فَاِذَا فَرَغْتَ مِنَ الْقِرَائَۃِ فِیْ اَوَّلِ رَکَعَۃٍ وَاَنْتَ قَائِمٌ قُلْتَ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُلِلّٰہِ وَلَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَرُخَمْسَ عَشَرَۃَ مَرَّۃً ثُمَّ تَرْکَعُ فَتَقُوْلُھَا وَاَنْتَ رَاکِعٌ عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَاْسَکَ مِنَ الرُّکُوْعِ فَتَقُوْلُھَاعَشْرًا ثُمَّ تَھْوِیْ سَاجِدًا فَتَقُوْلُھَاوَاَنْتَ سَاجِدٌ عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَاْسَکَ مِنَ السُّجُوْدِ فَتَقُوْلُھَا عَشْرًا ثُمَّ تَسْجُدُ فَتَقُوْلُھَا عَشْرًا ثُمَّ تَرْفَعُ رَاسَکَ فَتَقُوْلُھَاعَشْرًا۔
فَذَالِکَ خَمْسٌ وَّ سَبْعُوْنَ فِیْ کُلِّ رَکْعَۃٍ تَفْعَلُ ذٰلِکَ فِیْ اَرْبَعِ رَکْعَاتٍ اِنِ اسْتَطَعْتَ اَنْ تُصَلِّیَھَافِیْ کُلِّ یَوْمٍ مَرَّۃً فَافْعَلْ فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ کُلِّ جُمْعَۃٍ مَرَّۃً فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ کُلِّ شَھْرٍمَرَّۃً فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ کُلِّ سَنَۃٍ مَرَّۃً فَاِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَفِیْ عُمْرِکَ مَرَّۃً۔
(سنن ابی داؤد:باب صلوۃ التسبیح ، جامع الترمذی: باب ما جاء فی صلوۃ التسبیح)
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر29:
………… امان اللہ کاظم
ظہیر الدین محمد بابر
بابر کا دیرینہ دوست اور اس کا فن سپاہ گری کا استاد قنبر علی عرف سلاخ جو کچھ عرصہ قبل بابر کو الوادع کہہ کر اپنے آبائی وطن مغلستاں کی طرف مراجعت کر گیا تھا اچانک بار دگر بابر کے پاس لوٹ آیا، پہلی نظر میں تو بابر اسے پہچان ہی نہ پایا کیونکہ اس کا چہرہ کافی سوجا ہوا تھا اور اس نے اپنی کنپٹیوں پر پھاہے رکھے ہوئے تھے جونہی وہ اپنے گھوڑے سے اترا اور اس نے بابر کی طرف قدم بڑھائے تو بابر نے دیکھا کہ وہ لنگڑا رہا تھا نہ تو اس کے سر پر پگڑی تھی اور نہ ہی پاؤں میں جوتے تھے۔
Read more ...
بڑا سخی کون
بڑا سخی کون؟
…………رانا سعید اقبال، لاہور
ایک آدمی نے حاتم طائی سے پوچھا:اے حاتم! کیا سخاوت میں کوئی تجھ سے آگے بڑھا ہے؟حاتم نے جواب دیا: ہاں! قبیلہ طے کا ایک یتیم بچہ مجھ سے زیادہ سخی نکلا جس کا قصہ کچھ یوں ہے کہ دورانِ سفر میں شب بسری کے لیے ان کے گھر گیا،اس کےپاس دس بکریاں تھیں،اس نے ایک ذبح کی، اس کا گوشت تیار کیا اور کھانے کے لیے مجھے پیش کر دیا۔
اس نے کھانے کے لیے مجھے جو چیزیں دیں ان میں مغز بھی تھا۔میں نے اسے کھایا تو مجھے پسند آیا۔میں نے کہا: واہ سبحان اللہ! کیا خوب ذائقہ ہے۔
Read more ...
ایک چالاک ،ایک بے وقوف
ایک چالاک ،ایک بے وقوف
…………معظمہ کنول
یہ ایک بہت پرانے زمانے کا ذکر ہے۔ ایک تھا شکاری، لیکن، وہ دوسرے شکاریوں کی طرح نہیں تھا۔ اس نے اپنی پوری زندگی میں کسی جانور کو نہیں مارا تھا۔ وہ کسی جان دار کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھا ہی نہیں سکتا تھا۔ بس اس کے پاس ایک جال تھا اور ایک بانسری، جس پر وہ بہت سریلی دھنیں بجایا کرتا تھا۔ وہ روزانہ جنگل میں جاتا، جال بچھاتا اور جال سے کچھ دور جا کر بانسری بجانے لگتا۔ اس کی بانسری کی دل کش آواز سن کر پرندے اڑے چلے آتے۔ وہ انتظار کرتا اور جیسے ہی کوئی پرندہ اس کے جال کے پاس آتا، وہ رسی کھینچ کر اسے جال میں بند کر لیتا،
Read more ...
ماں کا قرض
ماں کا قرض
…………ام حذیفہ
ایک بیٹا پڑھ لکھ کر بہت بڑا آدمی بن گیا والد کی وفات کے بعد ماں نے ہر طرح کا کام کر کے اسے اس قابل بنا دیا تھا شادی کے بعد بیوی کو ماں سے شکایت رہنے لگی کہ وہ ان کے سٹیٹس میں فٹ نہیں ہے لوگوں کو بتانے میں انہیں حجاب ہوتا کہ یہ ان پڑھ ان کی ماں۔ ساس ہے۔ بات بڑھنے پر بیٹے نے ایک دن ماں سے کہا : ماں میں چاہتا ہوں کہ میں اب اس قابل ہو گیا ہوں کہ کوئی بھی قرض ادا کر سکتا ہوں میں اور تم دونوں خوش رہیں اس لیے آج تم مجھ پر کئے گئے اب تک کے سارے اخراجات سود سمیت ملا کر بتا دومیں وہ ادا کر دوں گا پھر ہم الگ الگ سکھی رہیں گے۔ ماں نے سوچ کر جواب دیا کہ بیٹا حساب ذرا لمبا ہے سوچ کر بتانا پڑے گا ،
Read more ...
چار باتیں
چار باتیں
…………انجم خورشید، مانگا منڈی
اس خاتون سے ہوائی اڈے پر جہاز کے انتظار میں وقت ہی نہیں کٹ پا رہا تھا۔ کچھ سوچ کر دکان سے جا کر وقت گزاری کے لیے ایک کتاب اور کھانے کے لیے بسکٹ کا ڈبہ خریدا۔ واپس انتظار گاہ میں جا کر کتاب پڑھنا شروع کی۔ اس عورت کے ساتھ ہی دوسری کرسی پر ایک اور مسافر بیٹھا کسی کتاب کا مطالعہ کر رہا تھا۔ ان دونوں کے درمیان میں لگی میز پر رکھے بسکٹ کے ڈبے سے جب خاتون نے بسکٹ اٹھانے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو اسے یہ دیکھ کر بہت حیرت ہوئی کہ اس ساتھ بیٹھے مسافر نے بھی اس ڈبے سے ایک بسکٹ اٹھا لیا تھا۔ خاتون کا غصے کے مارے برا حال ہو رہا تھا،
Read more ...