پرایا بوجھ
پرایا بوجھ
…………عبد الہادی، ممبئی، انڈیا
میرے دوست کی ماں اکثر خواب میں دیکھتی کہ لڑکے اس کے بیٹے کی قبر پر آتے ہیں اور پیشاب کر کے چلے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ مجھ سے پوچھتی کہ یہ کیسا خواب ہے اور اس کی کیا تعبیر ہوگی؟ اس بیچاری کو کیا پتہ کہ اس خواب کے پیچھے کیا راز تھے ؟
ایک جاننے والے نے بتایا: اُس کا ایک بہت اچھا دوست تھا جو پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا لیکن اس کی موت سے کچھ قباحتیں اور مشکلات کھڑی ہوئی ہیں اور وہ یہ ہیں
Read more ...
مسلمان“ کی ضرورت ہے
”مسلمان“ کی ضرورت ہے !!
…………محمد صفتین احمد
کئی سال پہلے میں جس آفس میں جاب کرتا تھا وہاں کا ماحول کافی ویسٹرن تھا۔ لڑکے لڑکیاں بہت فرینک تھے اور ہر ایک کے کمپیوٹر کے ساتھ سپیکرز اٹیچڈ تھے، آپس میں گہری دوستیاں بھی تھیں ، اکٹھے ٹی پارٹیاں اور گپ شپ کا بھی خوب ماحول ہوتا تھا ، چنانچہ ہال میں ہر وقت وہاں کے لڑکے لڑکیوں کے قہقہوں اور میوزک کے آوازیں گونجا کرتیں تھیں۔
ایک دن ہمارے ایک بہت بڑے کلائینٹ کا ایک نیا پراجیکٹ شروع ہوا جس کے لئے ہمیں عارضی بنیادوں پر ایک مکینیکل انجینئر کی ضرورت پڑی جو ہماری کمپنی کی ایک دوسری برانچ میں جاب کرتا تھا،
Read more ...
بوڑھی اماں جی
بوڑھی اماں جی !!!
…………اُنَیسہ جاوید ، کشمور
تہذیب بیٹا:جی اماں!
بیٹا !یہ میری دواؤں کی پرچی ہے بھائی باہر جارہے ہیں تو دے دینا اس کو کل سے کھانسی نے جینا عذاب کر کے رکھا ہے ،اوپر سے بہو نے بھی یہ کہا ہے کہ رات کو منا بے چین ہوتا ہے آپ کی کھانسی کی آواز سن کر۔
اماں آپ خود کیوں نہیں دیتیں بھائی کو اپنے دواؤں کی پرچی؟ مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب وہ اپنی ہزار مجبوریاں سناتے ہیں بیگم کو خوش کرنے کے لیے۔بھابھی الگ سے باز کی طرح ان کے گرد چکر کاٹتی ہیں جیسے ہم کوئی بھیک مانگ رہے ہیں بھائی سے۔
Read more ...
وقت کا پہیہ
وقت کا پہیہ
…………اہلیہ مفتی شبیر احمد
شادی کے چند دنوں کے بعد جمیلہ میکے آئی تو اس کی بہنوں اور سہیلیوں نے اس سے پوچھا:”دولہا بھائی کیسے آدمی ہیں؟“جمیلہ کے چہرے پر شرم کی لالی ابھری۔ وہ اپنی مسکراہٹ روکتے ہوئے بولی: ”اچھے ہیں۔“
پھر اس کے ذہن میں ایک خیال آیا۔ اس کے چہرے کی لالی میں ہلکی سی سیاہی کی آمیزش ہوئی۔ اس نے برا سا منہ بنا کر کہا:
”لیکن ہر وقت اپنی ماں کے مرید ہی بنے رہتے ہیں۔ ہر کام اس سے پوچھ کر کرتے ہیں۔ میں نے کہا:
Read more ...
برا اثرمت لیجیے
برا اثرمت لیجیے
محمد، گوجرانوالہ
رکشہ شاہراہ کے بائیں حصے پر دوڑتا جا رہا تھا کہ بائیں طرف سے شاہراہ میں شامل ہونے والی ایک پتلی سڑک سے ایک گاڑی بغیر رُکے اچانک رکشہ کے سامنے آ گئی۔ رکشہ ڈرائیور نے پوری قوت سے بریک دباتے ہوئے رکشہ کو داہنی طرف گھمایا اور ہم بال بال بچ گئے ،گو میرا کلیجہ منہ کو آ گیا تھا۔ بجائے اس کے کہ گاڑی کا ڈرائیور اپنی غلطی کی معافی مانگتا۔
Read more ...
قدرت کے کرشمے
قدرت کے کرشمے
…………بریرہ عابد، لاہور
اس کا نام ڈاکٹر احمد تھا اور وہ سعودی عرب کا معروف طبیب تھا۔ لوگ اس سے مشورہ لینے کے لیے کئی کئی دن انتظار کرتے۔ اس کی شہرت بڑھتی چلی گئی۔ دارالحکومت میں ایک انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں اسے بھی دعوت دی گئی۔ اس کی خدمات کے پیش نظر فیصلہ ہوا کہ وہ اس کانفرنس میں نہ صرف کلیدی مقالہ پڑھے گا بلکہ اس موقع پر اسے اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے۔ ڈاکٹر احمداپنے گھر سے ائیرپورٹ کی طرف روانہ ہوا۔
وہ بڑا خوش اور پُرسکون تھا۔ آج شام اس کی تکریم اور عزت کی جانے والی تھی۔ اس کا سوچ کر وہ اور بھی زیادہ آسودہ ہوگیا۔
Read more ...
انوکھی تدبیر
انوکھی تدبیر
…………حافظ محسن شریف، شیخوپورہ
وہ بازار میں لوگوں کو اپنی جھوٹی کہانیاں سنا کر جمع کرتا جب کافی لوگ جمع ہوجاتے تو وہ سرِعام داماد نبی صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نعوذ باللہ یہودی کہتا۔ یہ ایک دبلا پتلا متعصب قسم کا آدمی تھا جو حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خصوصی بغض رکھتا تھا۔ لوگ اس کواس ذلیل حرکت سے منع کرتے لیکن وہ روز شرارت سے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو یہودی کہتا۔ لوگ اس کوقبیلہ کا سردارہونے کی وجہ سے بزور طاقت روک نہ سکے۔ کوفہ شہر کے سب لوگ اس کی بری حرکت سے تنگ تھے۔
Read more ...
ٹیک اوور
ٹیک اوور
…………ناصر بن جابر
والد صاحب کا پیغام ملا فوراً واپس پلٹو! ایمرجنسی ہے۔ جھٹ پٹ ٹکٹ لیا اور قطر سے دبئی اور پھر لندن کو واپسی ہوئی، سارے پروگرام دھرے کے دھرے رہ گئے،گھر میں داخل ہوتے ہی ماحول میں اداسی کا احساس ہوا، پتہ چلا والدہ صاحبہ کو جگر کا سرطان تشخیص ہوا ہے اور وہ بھی آخری اسٹیج پر، والدہ کی حالت دیکھی نہ جاتی تھی، میں جس طرح چھوڑ کر گیا تھا وزن اس سے آدھا ہو چکا تھا،رہ رہ کے خیال آتا شاید میرا اس طرح گھر سے چلے جانا ،اس داغِ جگر کا سبب نہ بنا ہو !
Read more ...
آج کی عورت کس طرف جائے
آج کی عورت کس طرف جائے ؟
…………محمد جواد
اسلامی معاشرے میں مرد اور عورت کا مقام کیا اہل مغرب کی طرح برابر ہے؟
فلسفہِ مساواتِ مرد و زن پر بات کرنے سے پہلے ہم سرسری طور پر یہ دیکھ لیتے ہیں کہ اسلام سے ہٹ کر دیگر ادیان اور اَقوام میں عورت کا مقام قدیم زمانے سے کیا رہاہے۔ اگر اختصار سے بات کی جائے تو ہم دیکھتے ہیں کے یونانیوں نے عورت کو سانپ سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیا۔ سقراط نے کہا تھا کہ عورت سے زیادہ اور کوئی چیز دنیا میں فتنہ و فساد کی نہیں ہے۔ دوسری طرف یوحنا کا قول ہے کہ عورت شر کی بیٹی ہے اور اَمن و سلامتی کی دشمن ہے۔
ایک زمانہ وہ تھا جب اُس وقت کے عیسائیوں کی سب سے بڑی سلطنت یعنی روم میں عورتوں کی حالت لونڈیوں سے بھی بدتر تھی جن سے جانور کی طرح کام لیا جاتا تھا
Read more ...
قربانی کا جذبہ
قربانی کا جذبہ
…………مولانا محمد کلیم اللہ
میری قوم دکھوں کی ماری ہوئی ہے، آئے دن کے الم ناک واقعات ،جان لیوا سانحے اور حادثات نے اس کے ہونٹوں سے مسکراہٹوں کو چھین لیا ہے، کمر توڑ مہنگائی، اشیاء ضروریہ کی ارزانی،آئے روز حد سے تجاوز کرتی لوٹ کھسوٹ نے جینے کا لطف چھین لیا ہے۔بلکہ اب یوں کہنے دیجیے کہ صبح وشام کی قتل و غارت گری دہشت گردی اور بربریت نے اس سے مرنے کا ڈھنگ بھی چھین لیا ہے، وطن عزیز کا ہر شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگا ہے تسلسل کے ساتھ کتنے واقعات ایسے رونما ہورہے ہیں صبح کو ہنستے مسکراتے گھر سے خواتین نوجوان بچے بوڑھے نکلتے ہیں
Read more ...