سانحہ راولپنڈی… چند گزارشات و مطالبات
سانحہ راولپنڈی… چند گزارشات و مطالبات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
گزشتہ چند دن قبل مدرسہ تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی پاکستان میں ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہوا ، چند دہشت گردوں نے بے گناہ نمازیوں کا قتل عام کیا قرآن کریم حفظ کرنے والے معصوم بچوں کا وحشیانہ طور پر ذبح کیا اورمسجد و مدرسہ سے ملحق بہت ساری دکانوں کو نذر آتش کیا جس کے نتیجے میں بے حد جانی اور مالی نقصان ہوا۔ ہم دارالعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم اور اساتذہ وہاں کی تاجر برادری کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی کو فون کر کے اظہار تعزیت بھی کیا ہے وہ جو لائحہ عمل طے کریں گے ان سےبھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔
Read more ...
ہمارا کچن ……کجھوروں کا حلوہ
ہمارا کچن ……کجھوروں کا حلوہ
اہلیہ مولانا عابد جمشید رانا
اشیاء
مقدار
کھجور یا چھوارے
آدھ کلو
گھی
ایک پاؤ
Read more ...
تبصرۂِ کتب
تبصرۂِ کتب
مولانا محمد کلیم اللہ
نام کتاب: میرے ابو…………میری کائنات
مؤلفہ: فوزیہ چودھری
محترمہ فوزیہ چودھری لکھتی ہیں اور خوب لکھتی ہیں۔ان کی تحریر کی خوبی یہ ہے کہ بناوٹ کے پھولوں سے نہیں بلکہ سادگی کی خوشبوؤں سے مہکتی ہوئی ہوتی ہے زیر تبصرہ کتاب ”میرے ابو……میری کائنات“انہی کے قلم کی رہین منت ہے۔والد کا رتبہ اسلام میں بہت بلند ہے اور والد کی عزت وتوقیر سےخدا کی رضا جیسی نعمت حاصل کی جاسکتی ہے۔آج کے اس دور میں جہاں والدین سے بدسلوکی سے لے کر گالی گلوچ تک ، گالم گلوچ سے لے کر مارپیٹ اور گھروں سے نکالنے کا عام رواج ہوچکا ہو ، ایسے دور میں ایسی کتابیں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ کتاب دینی،اخلاقی، معاشرتی اور معلوماتی حیثیت کی حامل ہے۔مؤلفہ کی اپنے والد سے عقیدت کی ایک جھلک دیکھیے۔
میرے ناز اٹھاتے ہو بابا
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر30:
امان اللہ کاظم
ظہیر الدین محمد بابر
سلطان علی مرزا کی دردناک موت کی ذمہ دار اس کی ماں تھی ،اس بےوقوف عورت نے فقط خاوند کرنے کی ہوس میں اپنے بیٹے کو بدعہد ازبک سردار شیبانی خانی کے حوالے کردیا اور اس ظالم نے نوجوان سلطان علی مرزا کو تختہ دار پر لٹکا دیا،اس پر مستزاد یہ کہ اس نے سلطان علی مرزا کی ماں سے نکاح کرنے کے بجائے اپنی ذلیل ترین داشتہ بنا کے اپنے حرم میں داخل کرلیا۔ہوس پرست لوگوں کا عموماً یہی حشر ہوا کرتا ہے جو سلطان احمد مرزا کی ماں کا ہوا۔اس شعر کے مصداق کہ
نہ خدا ہی ملا نہ ہی وصال
صنم
نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے
Read more ...
محبت کے راستے کاسنہرا اصول
محبت کے راستے کاسنہرا اصول
ام طلحہ
اللہ تعالیٰ کی محبت ہر مسئلے کا آسان حل ہے۔ دنیاوی پریشانیاں ہوں یا اخروی عذاب کا خوف ، گھریلو ناچاقیاں ہوں یا ڈپریشن کا مرض ، نفیساتی الجھاؤ ہو یامعاشی تنگدستی ، اللہ تعالی کی محبت [ سچی محبت ] سے سب مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ ہاں سچی محبت کی پہچان یہ ہوگی کہ اسلامی احکامات پر عمل کرنا آسان ہوجاتا ہے بلکہ اس کی فطرت بن جاتی ہے
یہ سنہری اصول یاد رکھیں کہ محبت کے اس راستے میں انسان کے لیے غیر کی طرف تھوڑا سا میلان بھی بہت زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے، عوام الناس کی ان چیزوں سے کوئی پکڑ نہیں ہوتی اس لیے کہ ان سے تو توقع ہی نہیں کی جاتی لیکن
Read more ...
زندگی ایسے گزاریں
زندگی ایسے گزاریں!!
اہلیہ مولانا محمد الیاس گھمن
منتظمہ : مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا
ہر انگریزی ماہ کے پہلے اتوار مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا میں میرے شوہر نامدار متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن خواتین کے باپردہ ماحول میں اصلاحی بیان فرماتے ہیں۔ افادۂ عام کی غرض سے پیش خدمت ہے۔
اَلْحَمْدُ لِلهِ نَحْمَدُہُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنَسْتَغْفِرُهُ،وَنَعُوذُ بِاللهِ مِنْ شُرُورِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَيِّئَاتِ أَعْمَالِنَا. مَنْ يَهْدِهِ اللَّهُ فَلَا مُضِلَّ لَهُ ، وَمَنْ يُضْلِلْ فَلَا هَادِيَ لَهُ ، وَنشْهَدُ أَنْ لاَ إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيْكَ لَهُ وَنَشْهَدُ أَنَّ سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ،صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا كَثِيرًا اَمَّابَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي۔
)سورۃ الفجر:27تا30(
Read more ...
مجرم
">مجرم
ظہور الٰہی جنجوعہ
اس کی شادی میں تاخیر کیوں ہوتی رہی ؟وہ لڑکی کیوں رضامندی کا اظہار نہیں کرتی تھی۔ یہ اپنی کس بات پر اڑا رہا ؟اس ساری داستان میں کون مجرم تھا ؟ اس کا جرم کیا تھا ؟ اس کو جرم کی سزا کیا ملی ؟آئیے پڑھتے ہیں ظہور الہٰی کی اس تحریر میں
میں نیول فورس کراچی میں تھا اور میری منگنی ماموں کی بیٹی کے ساتھ ہو چکی تھی اور میرے ماموں فوج میں کرنل تھے۔ اسی دوران کراچی میں ایک بزرگ کے ساتھ میرا کچھ تعلق بن گیا۔ ان کی صحبت کی وجہ سے مجھ میں باطنی اور ظاہری بہت سی تبدیلی آنی شروع ہو گئی اور اس تبدیلی کا ظاہری اثر یہ ہوا کہ میں نے ڈاڑھی رکھ لی۔
Read more ...
اچھا اور ڈراؤنا خواب
اچھا اور ڈراؤنا خواب
مولانا محمد امان اللہ حنفی
آصف گھر میں داخل ہوتے ہی تھکاوٹ کی وجہ سے کسی کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے کے بجائے اپنے کمرے کی طرف بڑھ گیا، سارا دن کام کرنے کی وجہ سے اس کا جسم تھکاوٹ کی ٹیسیں محسوس کر رہا تھا اس نے اپنے جوتے بھی نہیں اتارے تھے اور بس پاؤں لٹکا کر بیڈ پر لیٹ گیا اور اپنی کلائی کو پیشانی پر رکھ کر آنکھیں بند کر لیں۔ آصف کے اس طرح کمرے میں جانے سے اس کی ماں نے اندازہ لگایا کہ بیٹا بہت تھکا ہو گا یا پھر اس کو کوئی پریشانی ہوگی جس کی وجہ سے آج ہمارے پاس بیٹھنے کے بجائے سیدھا کمرے میں چلا گیا۔
ماں؛ اپنے بیٹے کی تھکاوٹ کا اندازہ کر چکی تھی اس لیے وہاں سے جلدی سے اٹھی اور چائے کے لیے پانی چولہے پر رکھ دیا۔گلاس میں پانی ڈال کر پروین [جو اس کے اکلوتے بیٹے آصف کی بیوی تھی ] کو گلاس تھماتے ہوئے کہا:
Read more ...
2050ء کاتصوراتی پاکستان
">2050ء کاتصوراتی پاکستان
محمد نعیم اللہ
امریکہ میں ای۔بی۔ایم کے دو ذہین افراد کے درمیان چیت
جوزف : ہیلو مارک۔ کل تم آفس نہیں آئے تھے ؟ خیریت؟
مارک: ہاں یار۔ میں پاکستانی ایمبیسی گیا تھا۔ ویزہ لینے۔
جوزف : واقعی ؟ پھر کیا ہوا ؟ میں نے سنا ہے آج کل انہوں نے بہت سختیاں کردی ہیں
مارک : ہاں۔ لیکن میں نے پھر بھی کسی نہ کسی طرح لے ہی لیا۔
Read more ...
کیا نظر تھی جس نےمُردوں کا مسیحا کر دیا
کیا نظر تھی جس نےمُردوں کا مسیحا کر دیا
معظمہ کنول
عرب قوم جس کے درمیان رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی تھی، پلے، بڑھے اور جوان ہوئے یقینا وہ ایک خونخوار اور جنگ جو قوم تھی، تہذیب وتمدن سے نابلد، برائیوں کے خوگر، معرفت الٰہی سے کوسوں دور اور طبیعت کے اعتبار سے انتہائی سخت اجڈ اور گنوار تھی۔
نبی اکرم صلى الله علیہ وسلم کی نظر کرم نے ان کو ایسا بدلا کہ ساری دنیا کے لیے وہ ہدایت کےروشن چراغ بن گئے،
Read more ...