تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں
…………رومیثہ مجتبیٰ
جب مسلمانوں کی تعداد 39 تک پہنچی تھی کہ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں چاہتا ہوں کہ کفار کے سامنے دعوتِ اسلام اعلانیہ پیش کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منع فرمانے کے باوجود انہوں نے اصرار کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اجازت مرحمت فرما دی۔’’سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے درمیان کھڑے ہو کر خطبہ دینا شروع کیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی تشریف فرما تھے۔ پس آپ ہی وہ پہلے خطیب (داعی) تھے جنہوں نے (سب سے پہلے) اللہ تعالیٰ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف لوگوں کو بلایا۔
نتیجتاً کفار نے آپ رضی اللہ عنہ پر حملہ کر دیا اور آپ کو اس قدر زد و کوب کیا کہ آپ خون میں لت پت ہو گئے،
Read more ...
ہم نے کار خریدی
ہم نے کار خریدی!!
…………فتاح العلیم ، نورنگ منڈی
ان دنوں کا ذکر ہے جب ہم نے اپنے باس اور بیگم سے پریشان ہو کر کراچی کا سفر اختیار کیا۔ کراچی میں دیکھنے کی بہت سی چیزیں ہیں مثلاً سمندر، اونٹ، کوفیو وغیرہ، تجربہ کار لوگ جانتے ہیں کہ کراچی میں اپنی سواری کے بغیر گھومنا اپنی جیب اور صحت دونوں کو خطرے میں ڈالنا ہے اور چوں کہ ہم طبعاً احتیاط پسند واقع ہوئے ہیں اس لیے ہم نے سوچا کہ اگر کراچی گھومنے کے لیے ایک سیکنڈ ہینڈ کار خریدی جائے۔ یہ سوچ کر ہم ایک بہت بڑے شوروم میں جا پہنچے جو شوروم کم اور کاروں کا جمعہ بازار زیادہ لگ رہا تھا۔ بازار میں داخل ہوتے ہی ہماری نظر ایک غیر معمولی کار پر پڑی۔کار پر نگاہ پڑتے ہی ہم نے ایک زور دار قہقہ لگایا۔
Read more ...
ظہیر الدین محمد بابر
قسط نمبر32:
امان اللہ کاظم
ظہیر الدین محمد بابر
اہل سمر قند کی جان پر بَن آئی تھی۔ باہر سے آنے والے سامان کا سلسلہ منقطع ہو چکا تھا۔اناج ، سبزیاں ا ور پھل وغیرہ حتیٰ کہ جانوروں کا چارہ تک شیبانی خان جیسے شقی القلب ازبک کے قبضے میں تھا۔ شہریوں کے اشیائے صرف کے ذخائر بھی کم سے کم ہو چلے جار ہے تھے ، وہ دن دور نہیں تھا جب کھانے پینے کی تمام اشیاء معدوم ہو جائیں مویشی چارے سے محروم ہوکر لقمہ اجل بنتے جا رہےتھے۔ اب تو درختوں کے پتوں کا بھی صفایا ہو گیا تھا کیونکہ شہری اور فوجی ان پتوں کو بطور غذا ابال ابال کر اپنے گھوڑوں اور دیگر مویشیوں کو کھلا چکے تھے۔
Read more ...
شادی کے بعد ایسا بھی ہوسکتا ہے
شادی کے بعد ایسا بھی ہوسکتا ہے !!
امان اللہ حنفی
گلناز بی۔اے کے امتحان دے کر فارغ ہوئی تو اس کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئیں لیکن وہ ابھی بھی مزید کچھ پڑھنا چاہتی تھی کیونکہ اسے پڑھنے کا بے حد شوق تھا اگر اس کو کبھی تھکاوٹ یا کوئی ٹینشن اور پریشانی ہوتی تو وہ اسے اپنے ذہن سے ہٹانے کے لیے بھی پڑھنے میں مشغول ہو جاتی تھی۔ اب والدین کے کہنے پر ا س کو پڑھائی چھوڑنی پڑ رہی تھی کیونکہ اس اس کی شادی کا دن بھی مقرر ہو چکا تھا۔
آج خوب چہل پہل ہے اور گلناز کے گھر دولہا والے بارات لے کر آئے ہیں چھوٹے بڑے سب ہی بہت خوش تھے۔ زبیر؛ گلناز کا شوہر نامدار بن گیا۔ اب گلناز صرف ”گلناز“ نہیں تھی بلکہ” گلناز زبیر“ بن چکی تھی۔
زبیر جو گلناز کا زندگی کا ساتھی تھا ، اس سے بہت محبت کرتا تھا،
Read more ...
حضرت عثمان کا بینک اکاؤنٹ
حضرت عثمان کا بینک اکاؤنٹ
تنزیلہ اکرم
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بینک اکاونٹ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سعودی عرب کے ایک بینک میں خلیفہ سوم حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آج بھی کرنٹ اکاؤنٹ ہے۔یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ مدینہ منورہ کی میونسپلٹی میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام پر باقاعدہ جائیداد رجسٹرڈ ہے۔ آج بھی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے نام پر بجلی اور پانی کا بل آتا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ مسجد نبوی کے پاس ایک عالی شان رہائشی ہوٹل زیر تعمیر جس کا نام عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہوٹل ہے ؟؟ تفصیل جاننا چاہیں گے ؟؟
Read more ...
دَلدل کا پہلا قدم
دَلدل کا پہلا قدم
معظمہ کنول
سارے مہمانوں کی نظریں دروازے پر لگے لگے تھک گئیں۔
دلہن آنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی۔ آج ولیمے کی تقریب ہے اور سارا ہال مہمانوں سے بھر چکا ہے اور سٹیج تھا کہ بن دلہن کے سونا پڑا تھا۔ خاصی تاخیر کے بعد جب دلہن اسٹیج پر آئیں۔
تو میں نے ان کی نند سے وجہ پوچھی کہ اتنی تاخیر کیوں ہو گئی کیونکہ سردی لمحہ بہ لمحہ بڑھتی جا رہی تھی اور درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تھا چھوٹے بچوں کی مائیں بچوں کو سنبھال کر تھک گئیں تھیں۔
نند نے جو جواب دیا اس نے قلم اٹھانے پر مجھے مجبور کردیا
Read more ...
مجاہد کی کرامت
مجاہد کی کرامت
بریرہ عابد
اچانک ان کی ٹانگ میں تکلیف ہوئی ڈاکٹرکے پاس گئے تو معلوم ہوا کہ ان کی ٹانگ میں تین گولیاں ہیں حیرت سے ان کا منہ کھل گیا گھر آ کر بتایا تو کوئی بھی ماننے کو تیار نہ تھا ہر کوئی حیران تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے جسم میں تین گولیاں ہوں اور کوئی درد محسوس ہی نہ ہو آپ بھی چونک گئے ناں ؟
جی ہاں!یہ ایک مجاہد کا سچا واقعہ ہے 13سال پہلے وہ افغان جنگ میں شامل تھے
Read more ...
عیسائیت کا کھوکھلا عقیدہ
عیسائیت کا کھوکھلا عقیدہ
سعدیہ اعجاز
ایک عیسائی مبلغ روزانہ ایک مسلمان عالم دین کے پاس جاتا اور اُسے دین اسلام چھوڑ کر عیسائیت اختیار کرنے کی دعوت دیتا۔ یہ عیسائی مبلغ روزانہ لگ بھگ ایک جیسی باتوں کو اس مسلمان عالم کے سامنے دہراتا۔
عیسائی مبلغ کہتا: کیا اپنے وقت کو ضائع کرتے پھر رہے ہو۔ دن میں پانچ پانچ بار نمازیں پڑھتے ہو اور وہ بھی رکوع، قیام اور سجدوں کی مشقت کے ساتھ۔ مہینہ بھر روزے رکھتے ہو، خنزیر کے گوشت کے پاس نہیں جاتے، زندگی کی لذتوں کو اپنے اوپر حرام کر رکھا ہے۔
Read more ...
حضرت ابوذر کاقبولِ اسلام
حضرت ابوذر کاقبولِ اسلام
اہلیہ مفتی شبیر احمد حنفی
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی صحیح بخاری میں کتاب مناقب الانصار حدیث نمبر: 3861کے تحت حضرت ابو ذر غِفاری رضی اللہ عنہ کے قبول اسلام کا واقعہ اس طرح بیان کیا ہے کہ جب ابوذر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے اپنے بھائی انیس سے کہا مکہ جانے کے لئے سواری تیار کر اور اس شخص کے متعلق جو نبی ہونے کا مدعی ہے اور کہتا ہے کہ اس کے پاس آسمان سے خبرآتی ہے۔مجھے اس سے باخبر رکھ۔ اس کی باتوں کو خود غور سے سننا اور پھر میرے پاس آنا۔ ان کے بھائی وہاں سے چلے اور مکہ حاضر ہو کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں خود سنیں پھر واپس ہو کر انہوں نے ابوذر رضی اللہ عنہ کو بتایا
Read more ...
بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کے نام
بہنوں، بیٹیوں اور ماؤں کے نام
انصار عباسی
امریکا سے تعلق رکھنے والے Pew Research Center(جس کی رپورٹس کو عمومی طور پردنیا بھر میں اہمیت دی جاتی ہے )کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق سات مسلم اکثریتی ممالک بشمول پاکستان ،مصر،سعودی عرب ،ترکی ،عراق ، لبنان اور تیونس میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق پاکستان میں اٹھانوے فیصد (٪98) افراد گھر سے باہر نکلتے وقت عورت کو پردہ کی کسی نہ کسی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں صرف دو فیصد افراد ننگے سرعورت کے باہر نکلنے کے حامی ہیں تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رہنے والوں کی سب سے بڑی تعدادبتیس (٪32) عورتوں کیلئے حجاب ( سعود ی برقعہ جس میں صرف آنکھیں نظر آتی ہے ) لے کر گھر سے نکلنے کے حامی ہیں
Read more ...