احناف ڈیجیٹل لائبریری

بندر اور سیب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بندر اور سیب
اہلیہ مفتی شبیر احمد حنفی
ایک سائنسدان اپنی بیٹی کے ساتھ جنگل میں ریسرچ کے لیے آیا۔ خیمہ نصب کرنے کے بعد سائنسدان تو پودوں کے سیمپل (Ssample) اکھٹے کرنے نکل کھڑا ہوا مگر وہ لڑکی اس خیمہ کی تزین و آرائش کے لیے پیچھے رہ گئی۔ اس نے پہلے زمین پر ایک پراناقالین بچھایا۔ پھر اس قالین پر بستر لگائے۔خیمے کی درمیانی ٹیک سے برقی لالٹین لٹکائی اور اس کے عین نیچے ایک چھوٹی سی میز اور اس پر سجاوٹی سیبوں سے بھرا ایک پیالہ رکھ دیا۔وہ سیب دیکھنے میں بہت تازہ، خوبصورت اور بڑے لگ رہے تھے۔تمام بندر درختوں پر بیٹھے ان مصنوعی سیبوں کو لالچ سے دیکھ رہے تھے۔ لڑکی خیمہ کے سامنے کی جگہ صاف کرنے کے لیے ذرا باہر نکلی تو ایک بندر نے تیزی سے جھپٹا مارا اور ایک مصنوعی سیب اٹھا لیا اور عین اسی وقت لڑکی کی نظر بھی اس پر پڑ گئی۔ لڑکی نے فوراً بندوق اٹھا کر نشانہ لیا اور فائر داغ دیا۔ مگر تمام بندر اتنی دیر میں وہاں سے بھاگ گئے تھے
Read more ...

ایشیاء کا مقبول پھل ………فالسہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ایشیاء کا مقبول پھل ………فالسہ
صفتین احمد ، ترنڈہ محمد پناہ
براعظم ایشیاء کا مقبول پھل فالسہ اپنے ذائقے اور فرحت بخش اثرات کے باعث بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ اس کا سائنسی نام Grewia Asiatica- ہے۔ جبکہ اس کا تعلق Tiliaceae- خاندان سے ہے۔ یہ پیاس کی شدت میں کمی اور خون و دل کے امراض کو ختم کرنے کی تاثیر رکھتا ہے۔ فالسے کا درخت 4 سے 8 میٹر تک اونچائی والا ایک چھوٹا درخت ہوتا ہے۔ اس کے پتے دیکھنے میں دل کی شکل کے ہوتے ہیں جن کی لمبائی 20 سینٹی میٹر اور چوڑائی 16.25 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ ان پر موسم بہار میں چھوٹے چھوٹے پیلے رنگ کے پھول نکلتے ہیں جن کی پتیوں کی لمبائی 2 ملی میٹر ہوتی ہے۔ پھل گول ہوتا ہے
Read more ...

مثالی حکمران

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مثالی حکمران
معظمہ کنول
رات کا پچھلا پہر تھا۔ دو آدمی اپنی نیند قربان کرکے شہر کا گشت لگا رہے تھے۔ انہیں چوک میں ایک لڑکا نظر آیا جو سرکاری لیمپ کے نیچے کھڑا سبق یاد کر رہا تھا۔ ایک نے کہا:"کیا تم دن کے وقت مدرسے میں نہیں پڑھتے کہ رات کے وقت یہاں کھڑے سبق یاد کر رہے ہو؟"اس کی بات سن کر لڑکے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے، کہنے لگا:"میرے والد بادشاہ کے ہمراہ جہاد کرتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔ میں اپنےوالدین کی اکلوتی اولاد ہوں، میرے والد کوئی سرمایہ نہیں چھوڑ گئے۔ میری والدہ سارا دن ٹوکریاں بناتی ہیں، میں ان کو بازار میں بیچتا ہوں۔
Read more ...

ماں ماں ہوتی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ماں ماں ہوتی ہے!!!
عائشہ عابد
اس عورت کی حالت نہایت نازک تھی اسے ہسپتال میں داخل کروایا گیا……اسے برین ٹیومر تھا……سارے رشتے عورت کے پاس ہی موجود تھے……اس کا بیٹا بھی وہیں موجود تھا…… کچھ ہی گھنٹوں بعد عورت نے دم توڑ دیا……
بیٹا سارا دن روتا رہا……حتی کہ بیمار ہو گیا……ماں کی تدفین کے بعد گھر واپس آیا……ماں کے کمرے میں گیا……ماں کے سرہانے اسے ایک خط ملا……جس میں دوائی کی گولیاں رکھی تھیں۔
خط میں لکھا تھا:
Read more ...

ڈیڈی پلیز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ڈیڈی پلیز
زاہد خان وزیر آبادی
ایک بوڑھے کسان نے اپنے دو بیٹے شہر میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے بھیجے۔ نوجوان وہاں جا کر پڑھتے رہے ، بوڑھا کسان بہت خوش تھا کہ اس کی اولاد پڑھ لکھ اس کے لیے سہارا بنے گی۔ اس کا نام روشن کرے گی۔
وقت گزرتا گیا۔۔۔۔ بڑھاپے کا شکنجہ کستا رہا اور کسان بہت ضعیف ہوگیا۔ کافی عرصے کے بعد جب یہ دونوں بیٹے پڑھ لکھ کر واپس لوٹے۔ ان کی وضع قطع ، طور طریقے ، رہن سہن کا انداز اور ان کی بود وباش اب کافی بدل چکی تھی۔ وہ اپ ٹو ڈیٹ نوجوان تھے۔
Read more ...

ماسی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
”ماسی “
احمد داؤد
اس وطن عزیز اور اسلامی جمہوریہ پاکستان میں خواتین کے کیا مسائل ہیں اور کس طرح سے ہیں اور کس طرح حل ہو سکتے ہیں اس کیلئے ضروری ہے کہ اس بات کو سمجھا جائے کہ ہمارا معاشرہ طبقاتی ہے۔ہر کلاس اور طبقہ کی خواتین کے مسائل جدا جدا ہیں۔ نوکری پیشہ خواتین کے مسائل جدا ہیں۔ گھریلو خواتین کو کن مسائل کا سامنا ہے۔ تنہائی کا شکار خواتین کے مسائل کیا ہے اور ان کے بارے مرد حضرات کے کیا نظریات ہوتے ہیں اور وہ کس طرح لاشعوری اور غیر ارادی طور پر معاشرتی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
Read more ...

بنی اسرائیل کے تین شخص

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
بنی اسرائیل کے تین شخص
مفتی نجیب احمد قاسمی ، ریاض
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضور اکرم ﷺسے سنا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل میں تین شخص تھے، ایک کوڑھی، ایک نابینا اور ایک گنجا۔ اللہ تعالیٰ نے ان تینوں بندوں کا امتحان لینا چاہا۔ چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے اُن کے پاس ایک فرشتہ بھیجا، فرشتہ پہلے کوڑھی کے پاس آیا اور اس سے پوچھا کہ تمہیں سب سے زیادہ کیاچیز پسند ہے؟ اُس کوڑھی نے جواب دیا کہ اچھا رنگ اور اچھی جلد ، کیونکہ (کوڑھی ہونے کی وجہ سے) مجھ سے لوگ نفرت کرتے ہیں۔ فرشتہ نے اس پر اپنا ہاتھ پھیرا تو (اللہ کے حکم سے) اس کی بیماری جاتی رہی اور اس کا رنگ بھی خوبصورت ہوگیا
Read more ...

نسبت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">نسبت

محمد جنید حنفی، کراچی
یہ ایک چھوٹا سا لفظ اپنے اندر بہت کچھ معنی رکھتا ہے یہ لفظ جب زبان پر آتا ہے جب دل ودماغ پر نقش ہوتا ہے تو بہت سے دریچے کھل جاتے ہیں نسبت اچھی بھی ہوتی ہے اور نسبت بری بھی ہوتی ہے جس کو اچھی نسبت نصیب ہوتو وہ دنیا وآخرت میں سرخروہوجاتا ہے اللہ کی عطاء بھی بڑی عجیب ہے نسبت کی بات کرتے ہوئے صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عکرمہؓ بن ابی جہل یاد آئے یہ ابوجہل کے بیٹے تھے وہ ابو جہل جو اس امت کے فرعون کہلاتے ہیں بلکہ فرعون سے بھی کچھ آگے تھے
Read more ...

شکایت لگاؤں گا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
شکایت لگاؤں گا !!!
حافظ سمیع اللہ طاہر
وہ رو رہی تھی اس کی آنکھوں میں شدت غم کے آنسوؤں سمندر کی روانی کی طرح بہہ رہےتھے اس چہرے سے ستاروں کی چمک ہی ماند پڑ چکی تھی۔۔۔۔ ٹانگوں میں غم سے جان نکل چکی تھی۔۔۔۔ وہ آتے ہی اپنے بیگ کو ٹیبل پر رکھتے ہوئے اپنے کمر میں داخل ہوگئی۔۔۔ اس چیخوں سے کمرہ کیا گھر بھی گونج اٹھا۔ وہ اخبار کے تر اشے کو اپنے دونوں ہاتھوں سے چہر ے پر رکھ کر رونا دھونا شروع کردیا۔۔۔ اتنے میں ”امی“ چھوٹی بہن بھی کمرے میں داخل ہو گئیں۔۔۔
Read more ...

جیو

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
”جیو “
شیخ ولی خان المظفر ، کراچی
جناب نبی کریم ﷺکو جو اﷲ رب العزت کی طرف سے عام انسانوں میں عام صفات میں اعلیٰ ڈگری دی گئی ہے ،وہ ہے: ’’وانک لعلی خلق عظیم‘‘ اور آپ اخلاق کے اعلی معیار پرفائز ہیں۔ خود سرور کائناتﷺ کا ارشاد ہے :’’تمام اہل ایمان میں کامل ترین مؤمن وہ ہے جس کے اخلاق عمدہ ہوں۔‘‘
اخلاق کا مفہوم سیرت وکرداردونوں کوشامل ہے ،آدمی کے افعال ،اقوال اور اعمال اچھے ہوں اور ظاہر وباطن میں یکساں ہو ، بدنیت نہ ہو بلکہ نیک نیت ہو ، منافق نہ ہو بلکہ اس کی زندگی ایک کھلی کتاب ہو
Read more ...