احناف ڈیجیٹل لائبریری

حجاب! خواتین کا محافظ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حجاب! خواتین کا محافظ
مولانا محمد مبشر بدر
اللہ تعالیٰ نے عورت کو شرم و حیا کا وافر حصہ عطا فرمایا ہے۔بلکہ یہ چیزیں اس کی فطرت اور جبلت میں شامل کردی گئیں ہیں۔ چنانچہ وہ فطری طور پر حیادار اور عفت پسند ہوتی ہے۔اس کی مثال ایک خوبصورت نگینے کی سی ہے جس کی طرف آنکھیں متوجہ ہوتیں اور ہاتھ چھونے کے لیے بڑہتے ہیں۔ اگر اسے چھپا کر نہ رکھا جائے تو چوروں کی نظریں اس کے تعاقب میں رہتی ہیں تاکہ موقع پا کر اس کی نزاکت پر حملہ کردیں۔ اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے اسے پردہ کرنے کا حکم دیا، دورِ جاہلیت کی طرح گھروں سے باہر نکلنے سے منع کیااور اجنبی مردوں سےکھردرے لہجے میں بات کرنے کا امر دیا ہے
Read more ...

بے رنگ پھول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بے رنگ پھول
بنت مولانا عبدالمجیدغفر اللہ لہ
پر فریب اصطلاحات،دلکش نعرے،پر کشش الفاظ، اور بھاری بھرکم الفا ظ کا استعمال مغربی تہذیب کے علم برداروں کا بڑا قدیم حربہ ہے، ہم کسی سے کم نہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ چل کر اوجِ ثریا کا خواب شباب کی دہلیز تک پہنچنے والی ہر بنتِ حوا کے تخیلات میں سمِ قاتل کی طرح سمو دینے کی کوششیں نہ کوئی نئی رسم ہے اور نہ کوئی نا آشنا پروپیگنڈا.... جدید کلچر کا آوازہ لگا کر شمعِ خانہ کو چراغِ انجمن بنانے کا رسوا کن تماشہ ہر روز فلک آب دیدہ ہو کر دیکھتا ہے، سر شام آفتاب ان حیا باختہ مناظر کو دیکھتے ہوئے اپنی تاب ناک کرنیں مدہم کرتے کرتے گہرے بادلوں کی اوٹ میں پناہ گزیں ہوجاتا ہے۔
Read more ...

گھریلو لڑائی جھگڑے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
گھریلو لڑائی جھگڑے
محمد صدیق ، لیہ
تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کے علاقہ محلہ سادات کے رہائشی محمد ناصر کی بیٹی شوہر سے ناچاکی کے بعد اپنے والد کے گھر آئی،اور ان کے ساتھ رہنے لگی دونوں خاندانوں کے درمیان عدالت میں بھی کیس چل رہے تھے۔ وقوعہ کے وقت عالم بی بی نے کمرے میں بند ہوکرگلے میں دوپٹہ ڈال کر پنکھے سے جھول کر خودکشی کر لی دھوری اڈہ چک نمبر 430 ٹی ڈی اے کی بستی گلزار مدینہ کے 16سالہ محمد افضل نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی اسے ہسپتال لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
Read more ...

بیٹی ...جہنم کیلئے رکاوٹ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بیٹی ...جہنم کیلئے رکاوٹ!
مفتی محمد معاویہ اسماعیل
جامعہ اشرفیہ مان کوٹ
ابھی تین ماہ پہلے ہی راحیل کی شادی ہوئی تھی،وہ ابھی اس کی خوشی میں سرشارتھا،کہ اللہ تعالی نے اس کوحمنہ کی شکل میں نیک صورت ونیک سیرت بیوی عطافرمائی ہے،وہ اس خوشی سے ابھی باہرنکلاہی نہیں تھاکہ حمنہ امیدسے ہوگئی،راحیل اوراس کے والدین کی خوشی اس خبرسے دوبالاہوگئی۔
وہ اس بات سے بے پناہ خوش ہوئے،اورراحیل کے والدین توابھی سے دبی دبی آوازمیں وقتاوفوقتاآپس میں اس بات کاتذکرہ بھی کرنے لگے
Read more ...

عورت کی خوبی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عورت کی خوبی
متکلم اسلام مولانا محمد ایاس گھمن
ایک جگہ یہ بات لکھی ہوئی دیکھی :” عورت کی سب سے بڑی خوبی اور خامی یہی ہوتی ہے کہ وہ ”مان“ جاتی ہے۔ “
دیکھنے میں یہ بات بہت مختصر سی نظر آتی ہے لیکن اگر اس کی تفصیل لکھی جائے تو بہت طویل ہے۔ اس کے شعبہ زندگی کے ہر گوشہ میں یہ خوبی یا خامی کار فرما ہوتی ہے۔ اگر نیک باتیں ” مان “ لے تو تحت الثریٰ سے پرواز کرتی کرتی اوج ثریا کو جا چھوتی ہے۔ اپنی نیک اداؤں ، نیک باتوں اور کاموں کی بدولت دنیاوی زندگی کے خاکے میں جنت کے رنگ بھر دیتی ہے۔
Read more ...

باو فادو ست

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
باو فادو ست
شاہدہ سلطان
سپاہی نے اپنے کمانڈر سے کہا:جناب میرا دوست میدان جنگ سے نہیں لوٹا،میں اسکو ڈھونڈنے جانا چاہتا ہوں اجازت دیجیئے-کمانڈر نے کہا:میں تمھیں وہاں جانے کی اجازت ہر گز نہیں دے سکتا-کمانڈر نے اپنی بات میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تمھیں اپنی زندگی کو کسی ایسے شخص کی وجہ سے خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے سکتا جس کے بارے میں قوی احتمال ہے کہ وہ مارا جاچکا ہے۔کمانڈر کی بات اپنی جگہ درست تھی مگر سپاہی اس سے نا تو قائل ہوا اور نا ہی اس نے کوئی اہمیت دی کہ اس کا میدان جنگ میں جانا اس کی اپنی زندگی کے لیے خطرناک ہوسکتا ہے،
Read more ...

نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نجات نامہ
ام حمزہ، سرگودھا
المعز
پیر یاجمعہ کےدن نماز مغرب کےبعد چالیس مرتبہ یامعز پڑھےگا اللہ تعالی اس کو لوگوں میں عزت اور وقار عطافرمائیں گے۔
المذل
75 مرتبہ یامذل پڑھ کرسربسجود ہو کر دعاکرےگا اللہ تعالی اس کو ان شاء اللہ حاسدوں، ظالموں اور دشمنوں کےشرسے محفوظ رکھیں گے، اگرکوئی دشمن ہوتوسجدہ میں اس کانام لےکر کہے اے اللہ فلاں ظالم یادشمن کے شرسے محفوظ رکھ یہ دعاکرےان شاء اللہ قبول ہو۔
Read more ...

خود اعتمادی پیدا کریں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خود اعتمادی پیدا کریں
ناہید ممتاز
ایک پہاڑ کی چوٹی پر لگےد رخت پر ایک عقاب نے اپنا گھونسلہ بنا رکھا تھا جس میں اس کے دیئے ہوئے چار انڈے پڑے تھے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے ایک انڈا نیچے گراجہاں ایک مرغی کا ٹھکانہ تھا۔ مرغی نے عقاب کے انڈے کو اپنا انڈا سمجھا اور اپنے نیچے رکھ لیا۔ ایک دن اس انڈے میں سے ایک پیارا سا ننھا منا عقاب پیدا ہوا جس نے اپنے آپ کو مرغی کا چوزہ سمجھتے ہوئے پرورش پائی اور مرغی سمجھ کر بڑا ہوا۔
ایک دن باقی مرغیوں کےساتھ کھیلتے ہوئے اس نے آسمان کی بلندیوں پر کچھ عقاب اڑتے دیکھے۔ اس کا بہت دل چاہا کہ کاش وہ بھی ایسے اڑ سکتا!
Read more ...

خواہشات کا کشکول

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خواہشات کا کشکول
روبینہ نیاز
بادشاہ نے ایک درویش سے کہا۔۔مانگو کیا مانگتے ہو؟" درویش نے اپنا کشکول آگے کردیا اور عاجزی سے بولا۔۔ حضور! صرف میرا کشکول بھر دیں۔۔" بادشاہ نے فوراً اپنے گلے کے ہار اتارے انگوٹھیاں اتاریں جیب سے سونے چاندی کی اشرفیاں نکالیں اور درویش کے کشکول میں ڈال دیں لیکن کشکول بڑا تھا اور مال و متاع کم۔۔ لہٰذا اس نے فوراً خزانے کے انچارج کو بلایا۔۔
انچارج نے ہیرے جواہرات کی بوری لے کر حاضر ہوا‘ بادشاہ نے پوری بوری الٹ دی لیکن جوں جوں جواہرات کشکول میں گرتے گئے کشکول بڑا ہوتا گیا۔۔
Read more ...