احناف ڈیجیٹل لائبریری

ہمسائیوں کا خیال رکھیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہمسائیوں کا خیال رکھیں
محمد صفتین احمد
عبداﷲ بن مبارک ؒ کے پڑوسی نے مکان بیچنے کا ارادہ کیا اور قیمت دگنی رکھی۔ لوگوں نے اعتراض کیا کہ مارکیٹ ویلیو سے آپ دگنی قیمت بتلا رہیں ہیں تو مالک مکان نے کہا کے مکان کے ساتھ عبداﷲ بن مبارکؒ کا پڑوس بھی تو دے رہا ہوں ، ایسا پڑوس آپ کو کہیں نہیں ملے گا،اس لئے قیمت زیادہ ہے۔
پڑوسیوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اسلام کی تعلیم ہے اور انکو تکلیف دینے والا اچھا مسلمان کہلانے کا مستحق نہیں، حدیث شریف میں آتا ہے
Read more ...

مہمانوں کی آمد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مہمانوں کی آمد
حافظ سمیع اللہ طاہر
عبداللہ کی امی معمول کے مطابق صبح سویرے جلدی بیدار ہو گئیں، سب سے پہلا کام یہ کیا کہ پمپ کا بٹن آن کر دیا سوچا کہ پانی والی ٹینکی بھر جائے ساتھ ہی عبداللہ کی آنکھ کھل گئی۔
امی جان! کیا بات ہے ؟ عبداللہ بولا آج آپ اتنی جلدی بیدار کیوں ہو گئیں؟ کیا امی نماز کا وقت ہوگیا؟
نہیں بیٹا! ابھی دو گھنٹے پڑے ہوئے یہ سنتے ہی وہ سو گیا۔ امی نے بھائی اور ہمشیرہ کو جگایا اٹھو نماز تہجد ادا کرو ، اتنے میں پانی کی ٹینکی بھر چکی تھی۔ جس کی وجہ سے چند قطرات پانی کے عبداللہ کے چہرے پر آلگے۔
Read more ...

نقوشِ بندگی کی تازگی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نقوشِ بندگی کی تازگی
بنت مولانا عبدالمجید قدس سرہ
شعبان کا آخری دن تھا ، قدسی صفات انسانوں کا مجمع تھا، نور کی بارش تھی ، طلب سے چھلکنے والے دل تھے سراپا اشتیاق آنکھیں تھیں ، سننے کے لئے بے تاب کان اور نبوت کی شیریں زبان!!!! بول مختصر مگر پر اثر۔۔۔ الفاظ سادہ مگر معانی سے لبریز،،، منبعِ فصاحت و بلاغت برجستگی و شستگی سے فرما رہے تھے۔
Read more ...

رمضان اورہمارےٹی وی چینلز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رمضان اورہمارےٹی وی چینلز
نجیم شاہ
رمضان المبارک میں ٹیلی ویژن پر دینی پروگراموں کے حوالے سے ملک کے ایک مؤقر قومی روزنامہ میں ایک تکلیف دہ رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ مختلف نجی ٹی وی چینلز پر ’’ریٹنگ‘‘ بڑھانے کے چکر میں علماء کی جگہ گلوکاروں، اداکاروں، فنکاروں اور کامیڈین نے لے رکھی ہے جو دین سے مکمل لاعلمی کے باوجود ٹی وی چینلوں پر عالم بن کر گفتگو فرما رہے ہیں۔
جب سے پاکستان میں پرائیویٹ ٹی وی چینل وجود میں آئے ہیں خود ساختہ علماء اور دانشوروں کی ایک نئی کھیپ مارکیٹ میں آ گئی ہے جن کا دین اور دانش سے اتنا ہی واسطہ ہے جتنا گدھے اور کتابوں کا۔
Read more ...

صبراور ہمت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
صبراور ہمت!!
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
لیجیے !ایک بار پھر اللہ تعالیٰ نے رمضان کی برکتوں، رحمتوں اور بخششوں والی گھڑیاں ہمیں نصیب فرمائیں۔ بہت سے ہمارے اعزہ و اقارب پچھلے سال سحور و افطار ، تراویح و عبادات ، تلاوت و اعتکاف اور عید کی خوشیوں میں شامل تھے
Read more ...

خدا کی کرم نوازی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
خدا کی کرم نوازی
ارحم کریم
نماز کا ٹائم تھا اور میں مسجد کی طرف جا رہا تھا.. رستے میں دو دوست اور ساتھ مل گئے.. وہ کسی موضوع پہ بات کرتے آ رہے تھے.. میں نے سلام کیا اور ان کے موضوع کو جاری رکھنے کا کہہ کر چپ چاپ ان کے ساتھ چل پڑا..ان میں سے ایک کہنے لگا.. "میں ایک بار ٹرین کے سفر پہ تھا.. راستے میں ٹرین ایک سٹیشن پہ رکی تو میں کچھ کھانے پینے کے لیے نیچے اترا.. ایک سٹال والے سے چاولوں کی پلیٹ خریدی اور ادھرہی کھانے لگ گیا.. چاول کھا کے پلیٹ واپس کی اور پیسے دے کے واپس مڑا تو ایک سائل عورت نے فریاد کی کہ اے بابو ! صبح سے کچھ نہیں کھایا پیا.
Read more ...

مسلمان کےحقوق

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسلمان کےحقوق
مولانا عبدالستار،ہمت
ایک حدیث میں آتا ہے کہ مسلمان کے مسلمان پر 6 حقوق ہیں۔
1۔ جب اس سےملاقات کرے تو اس کو سلام کرے۔
2۔جب کوئی دعوت دےتواس کی دعوت قبول کرے۔
3۔ جب اس کوچھینک آئے تو اس کی چھینک کاجواب)یرحمک اللہ ( دے۔
4۔ جب وہ بیمارہوتواس کی عیادت کرے۔
Read more ...

نجات نامہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
نجات نامہ
ام حمزہ، سرگودھا
الشکور:
جو شخص معاشی تنگی دستی ، مفلسی یا کسی اور دکھ درد ،رنج و غم میں مبتلا ہو وہ اس اسم شریف الشکور کو اکتالیس مرتبہ روزانہ پڑھے تو ان شاء اللہ اس سے رہائی نصیب ہوگی۔
العلیّ:
جو شخص اس اسم شریف العلی کو ہمیشہ پڑھتا رہے اور لکھ کر اپنے پاس رکھے تو ان شاء اللہ اسے رتبہ کی بلندی ،خوشحالی اور مقصد میں کامرانی نصیب ہوگی۔
الکبیر:
Read more ...

صحیح ورزش کے 7 مغالطے

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
صحیح ورزش کے 7 مغالطے
ڈاکٹر نصیر علی
اچھی غذا کے بعد صحیح ورزش سے انسان عمدہ صحت پا سکتا ہے۔ لیکن بہت سے مردوزن نہیں جانتے کہ صحیح ورزش کیسے کی جائے۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں ورزش سے متعلق کئی مغالطے اور دیو مالائی باتیں مشہور ہو چکی۔ ان مغالطوں میں 7 بڑے مغالطے درج ذیل ہیں:
1: صبح خالی پیٹ ورزش کرنے سے زیادہ چربی گھلتی ہے: سائنسی تحقیق اور تجربات سے ثابت ہو چکا کہ درج بالا نظریے میں کوئی صداقت نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر آپ اپنے وقت کے مطابق خصوصاً ایروبک ورزش کریں تو زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔ یہ ورزشیں کرنے میں وقت کی قید نہیں، آپ صبح ، دوپہر یا شام، کسی بھی وقت کر سکتے ہیں۔
Read more ...

قوت مدافعت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
قوت مدافعت
حکیم ڈاکٹرمحمدسعید
قوت مدافعت جسم کی وہ قوت ہے جوجسم کی حفاظت کرنےمیں پیش پیش ہے۔ اللہ رب العزت کابڑا عجیب نظام ہے بلکہ یوں کہیے کہ انسان پراللہ تعالی کی ذات بہت مہربان ہے۔ انسانی جسم جب بھی بیمارہوتاہے یاانسانی جسم میں جب بھی کوئی بیماری آتی ہے توقوت مدافعت اس کا مقابلہ کرتی ہے۔ اور جب تک بیماری قوت مدافعت سےکم ہو توانسانی جسم بیمار نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ جن لوگوں میں قوت مدافعت کی زیادتی ہوتی ہے وہ لوگ بہت کم بیمار ہوتےہیں۔ لیکن افسوس سےکہنا پڑتاہے کہ آج کل انسانی جسم میں قوت مدافعت ختم ہوچکی ہے نہ ہونے کےبرابرہے پہلے زمانے کےلوگ خالص غذائیں استعمال کرتےتھے صاف پانی پیتےتھے
Read more ...