اورمیں نمازی بن گیا
اورمیں نمازی بن گیا!
…… مفتی محمدمعاویہ اسماعیل،مان کوٹ
میں اس کاجنازہ نہیں پڑھاؤں گامیں معذرت خواہ ہوں کسی اورکوبلالیں اس آوازنے جنازے کیلئے صف باندھے کھڑے لوگوں کواپنی طرف متوجہ کرلیا،سب حیران وپریشان کہ یکدم ان کوکیاہوگیا؟یہ شخص اورایسی بات کررہاہے؟کسی کویقین ہی نہ آرہاتھا۔
میں نے ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولی جس کاشمارکھاتے پیتے گھرانوں میں ہوتاتھاہماراگھرپوش علاقے میں تھاکسی چیزکی کمی نہ تھی ہماری صبح اکثردس بجے کے بعدہواکرتی تھی
Read more ...
مبارک ہو
مبارک ہو
……مولانا امان اللہ حنفی
ذیشان اور مریم ایک محلے میں رہنے کی وجہ سےاکٹھے کھیلتاکرتے تھے۔ جوں جوں دن گذرتے گئے دونوں کی عمر میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور پھر ایک دن وہ بھی آیا کہ جب ذیشان کی والدہ نے ذیشان سے پوچھا :بیٹا! آپ کی شادی کرنی ہے اگر آپ کی کوئی پسند ہے تو بتا دو! چہ جائیکہ ہم اپنی مرضی سے کردیں اور وہ آپ کو پسند نہ آئے تو۔ ذیشان نے فوراًہی مریم کا نام لے دیا۔
ذیشان کی ماں یہ انتخاب سنتے ہی بہت خوش ہوئی کیونکہ مریم کو وہ اس کے بچپن سے ہی جانتی تھی
Read more ...
اسلام کے معاشرتی احکام
اسلام کے معاشرتی احکام
……مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی
دین اسلام ایک ایسامذہب ہے جس میں تمام مخلوقات کے حقوق آپ کوملیں گے اورحقوق مسلم کی بھی کثرت سے روایات ملتی ہیں آئیے آپ کونبی پاک ﷺ کے دربارمیں لے چلتے ہیں اوراحادیث کی روشنی میں حقوق مسلم کوبیاں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مسلمان کے مسلمان پرحقوق:
Read more ...
سیلاب زدگان کی امداد کا اخلاقی فریضہ
سیلاب زدگان کی امداد کا اخلاقی فریضہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ایک بار پھر خدا کی ناراضگی نے سیلاب کا روپ دھا ر لیا ہے۔ دریاؤں کی موجیں پھر بپھر پڑی ہیں۔سیلاب زدہ علاقو ں میں لوگوں کی فصلات ، مویشی ، غلہ اناج اجڑ گئے ہیں۔ بعض دیہی علاقوں میں لوگوں کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ زراعت پیشہ طبقے کو بہت بڑی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بنیادی ضروریات زندگی ختم ہو رہی ہیں۔ لوگ امداد کے منتظر ہمارے راہ تک رہے ہیں۔ بعض رفاہی تنظیمیں اپنی وسعت کے مطابق سیلاب زدگان کو امدادی سامان مہیا کر رہے ہیں۔
Read more ...
پاپا !مجھے سائیکل چاہیے
پاپا !مجھے سائیکل چاہیے .
صائمہ نورین
ایک غریب خاندان کے لڑکے نے اپنے باپ سے کہا۔ میرے لئے سائیکل خرید دیجئے باپ کے لئے یہ مشکل تھا۔ اس نے ٹال دیا، لڑکا بار بار کہتا رہا اور باپ بار بار منع کرتا رہا۔ آخر کار ایک روز باپ نے ڈانٹ کر کہا :"میں نے کہہ دیا کہ میں بائیسکل نہیں خریدوں گا۔ آئندہ مجھ سے اس قسم کی بات مت کرنا۔"یہ سن کر لڑکے کی آنکھ میں آنسو آگئے۔ وہ کچھ دیر تک چپ رہا۔ اس کے بعد روتے ہوئے بولا: آپ ہی تو ہمارے باپ ہیں پھر آپ سے نہ کہیں تو کس سے کہیں۔اس جملہ نے باپ کو تڑپا دیا۔ اچانک اس کا انداز بدل گیا۔ اس نے کہا: "اچھا بیٹے! اطمینان رکھو۔ میں تم کو ضرور بائیسکل دوں گا۔"
Read more ...
اسلامی قیادت پر حملےاور ان کی روک تھام
اسلامی قیادت پر حملےاور ان کی روک تھام
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اے اللہ !تو ہمارے ملک پاکستان کے نام کی لاج رکھ لے۔ اس کو اسلام دشمنوں سے پاک کر دے ، مسلم کش طاقتوں سے پاک کر دے ، اس کو باطل اور مغربی تہذیبوں کی یلغار سے پاک کر دے۔ اہل اسلام اور اہلیان پاکستان کی عزت و ناموس کے لٹیروں سے پاک کر دے۔ آئے روز میرے پاکستان میں ہنگامے ، فسادات ، قتل وغارت گری ، بد امنی ، بے چینی اور بے سکونی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک کے شہریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہاہے ،آئے دن یہاں لاشے گرائے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے یہاں بسنے والوں کو ہراساں کر رکھا ہے۔
Read more ...
خاندان کی آبرو خطرے میں ہے
خاندان کی آبرو خطرے میں ہے!
اہلیہ مفتی شبیر احمد
سمیر اپنے گاؤں سے شہر تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آیا تھا شہر کے کالج میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اُسے تقریباً پانچ سال کا عرصہ ہو چکا تھا۔ ان پانچ سالوں میں وہ اس کی ہم جماعت غزالہ کی محبت میں بھی گرفتار ہو اتھا۔ اب وہ غزالہ کو کسی طرح اپنے سے دور نہیں دیکھنا چاہتا تھا، غزالہ بھی اُسے چاہنے لگی تھی۔
ایک دن جب غزالہ نے اپنی امّی سے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ سمیر سے ہی شادی کرنا چاہتی ہے
Read more ...
رب کی خوشی
رب کی خوشی
مفتی محمد معاویہ اسماعیل
عجزوانکساری اللہ پاک کوپسندہے اورتکبروغروربندے میں پایاجانااللہ پاک کوانتہائی ناپسندہے ،اورجب بندے میں میں دوسری چیزپائی جائے تویقینا گناہ بھی سرزدہوجایاکرتے ہیں جب گناہوں میں بندہ ڈوب جائے توان سے نکلنے کاایک ہی راستہ ہمیں قرآن وسنت نے بتایاہے اوروہ ہے توبہ!توبہ انسان کوادنیٰ سے اعلیٰ بنادیتی ہے اوررحمت خداوندی کی چادربندے کواپنے اپنے نیچے چھپادیتی ،رحمن کوراضی کرناہی حقیقت میں کامیابی ہے وہ اپنے بندے کے انتظارمیں ہے کہ کب بھٹکاہوااس کے دروازے پہ آکراپناسررکھ کے ندامت کے آنسوبہائے گا۔
Read more ...
انوکھا فقیر
انوکھا فقیر
مولانا امان اللہ حنفی
میں جیسے ہی گاڑی پر سوار ہوا مجھے وہی لڑکا نظر آیا اور وہی الفاظ اس کے منہ پر جاری تھے:” مسلمان بھائیو! میری ماں بیمار ہے، ہسپتال میں داخل ہے ،جسے یقین نہ آئے میرے ساتھ آکر دیکھ لے۔ “یہ کہتے ہوئے اس کی آنکھوں میں آنسو جاری تھے اور ایسے محسوس ہورہا تھا کہ وہ بہت جلدی میں ہے اور اگر اس کی ضرورت پوری نہ کی گئی تو اس کا بہت بڑا نقصان ہوگا، وہ باتیں کرتے ہوئے مسلسل رونا شروع ہوگیا اور اس کا رونا کسی ضدی بچے کی طرح تھا، کہ جس طرح کہہ رہا ہو کہ میں کچھ لیے بغیر گاڑی سے نہیں اتروں گا۔
Read more ...
ماں کا بہادر
ماں کا بہادر
حافظ سمیع اللہ طاہر
واہ جی واہ کیا خوبصورت مکان ہے!! ارد گرد کیا دل کش سر سبز و شاداب پہاڑ ہیں،پھر کیا ان پہاڑوں میں یہ ایک خوبصورت اور دل ربا مکان ہے جو مکمل لکڑی سے بنا ہوا ہے اور کیسی کیسی مینا کاری کی گئی ہے۔ یہ کون خوش قسمت انسان ہے جس کا اس قدر حسین و جمیل مکان تھا۔
جی ہاں اس مکان کا مالک ایک انتہائی شریف اور شیر دل انسان ہوسکتا ہے جو اس ظلم و ستم کی گھڑی میں یوں زندگی کے ایام مسرت گزار رہا تھا،
Read more ...