احناف ڈیجیٹل لائبریری

علم وعمل کاچولی دامن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
علم وعمل کاچولی دامن
……مولانا عبدلسلام گڑنگی
آج کل ہمارے معاشرے میں یہ بیماری عام ہے کہ ہم دوسروں کو تو اچھی باتوں کا حکم کرتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں لیکن خود ان پر عمل نہیں کرتے۔ اس لیے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر وہ شخص جو علم رکھتا ہے اس کہ چاہیے کہ اس کے مطابق عمل بھی کرے۔
ایسا نہ ہو کہ کہے کچھ اور کرے کچھ اس لیے کہ اگر عمل علم کے خلاف ہو گا تو اس کے ذریعے ہدایت نہیں ہو گی ایسے علم کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا
Read more ...

مطالعہ کی میز

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مطالعہ کی میز
…… مولانامحمدطارق نعمان گڑنگی
حضرت یوسف علیہ السلام کاخوفِ خدا:
زلیخانے حضرت یوسف علیہ السلام کے عشق میں مجبور ہوکریوسف علیہ السلام کادامن پکڑلیااوراپنی خوہش کااظہاراس قدرشدت سے کیاکہ آپ لرز اٹھے۔ زلیخاکے پاس سنگ مرمرکابت تھاجس کی وہ صبح وشام پوجاکیاکرتی تھی۔اس کی آرتی اتارتی،دریائے نیل کی سطح پہ تیرتے ہوئے اس کے چرنوں میں رکھتی اورعطر بھی چھڑکتی مگرجونہی اس نے حضرت یوسف کادامن پکڑاتوبت کوایک کپڑے سے ڈھانپ دیا۔مقصد یہ تھا کہ اس کامعبود بت اسے اس حالت میں نہ دیکھ سکے۔وہ بت سے حضرت یوسف کے ساتھ دست درازی کوچھپاناچاہتی تھی۔اس نازک صورتحال سے حضرت یوسف بہت رنجیدہ ہوئے ،سرپکڑ کر رہ گئے۔
Read more ...

بے پردگی کی وجہ سے عذاب قبر

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بے پردگی کی وجہ سے عذاب قبر
……بنت عطاء البصیر
معلمہ دارالعلوم عید گاہ کبیر والا
راوی کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان نے کچھ اس طرح حلفیہ بیان دیا کہ میرے ایک عزیز کی جوان بیٹی اچانک فوت ہوگئی جب ہم تدفین سے فارغ ہوکر پلٹے تو مرحومہ کے والد کو یاد آیا کہ اس کا ایک ہینڈ بیگ جس میں اہم کاغذات تھے وہ غلطی سے میت کے ساتھ قبر میں دفن ہوگیا ہے، چنانچہ بامر مجبوری دوبارہ قبر کھودنی پڑی، جوں ہی قبر سے اینٹ ہٹائی گئی خوف کے مارے ہماری چیخیں نکل گئیں، کیونکہ جس جوان لڑکی کو ابھی ابھی ہم نے ستھرے کفن میں لپیٹ کر سلایا تھا
Read more ...

میرا جرم کیا ہے

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
میرا جرم کیا ہے ؟؟
……مولانا امان اللہ
سفیان ابھی سکول سے گھر واپس آیا ہی تھا، بستہ رکھا، یونیفارم تبدیل کر کے کھانے کے لیے بیٹھا ہی تھا۔ بڑے بھائی نے دیکھا کہ سفیان گھر آگیا ہے سفیان کو دیکھتے ہی کمپیوٹر سے توجہ ہٹا کر کہنے لگا: سفیان میں کافی دیر سے تیرا انتظار کررہا تھا کھانا کھالینے کے بعد جلدی سے میرے نمبر پر ایزی لوڈ کروا دینا یہ لو پیسے۔ سفیان کھانے کے بعد ایزی لوڈ کروانے کے لیے چلا گیا۔ گھر واپس پہنچا تو اس کی کی امی نے کہا بیٹا سفیاں ابھی تک پکانے کے لیے سبزی نہیں آئی یہ لو پیسے اور بھاگ کر ذرا بازار سے سبزی تو لے آؤ اور ہاں ساتھ میں سبز دھنیا اور ہری مرچیں بھی لے آنا۔ بازار؛ سفیان کے گھر سے کافی دور تھا
Read more ...

بری صحبت سے بچیئے

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
بری صحبت سے بچیئے!!
……مولانا محمد اسحاق
ماحول میں اچھی اور بری صحبت کا بہت زیادہ اثر ہوتا ہے انسانی زندگی کو جیسی صحبت میسر ہوگی ویسا ہی اس کی زندگی میں نکھار یا فساد پیدا ہوگا، جو لوگ اکٹھے اٹھتے بیٹھتے ہیں ان کے اخلاق اور مذاق بھی یکساں ہوجایا کرتے ہیں کیونکہ کشش اور محبت، نفرت اور حقارت کی نظر نہ آنے والی لہریں دو ہم نشینوں کے درمیان جاری رہتی ہیں، اور ان کے تعلق کی ٹھیک ٹھیک رپورٹ پیش کرتی ہیں، چنانچہ رب کریم کا فرمان ہے:
یا ایہا الذین آمنوا اتقوا اللہ و کونوا مع الصادقین
Read more ...

زمانہ جدید کی جاہلیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زمانہ جدید کی جاہلیت
……اخت ادریس
جامعہ عثمانیہ تعلیم القرآن سرگودھا
مجموعی طور پر معاشرہ کی قوت برداشت جواب دے چکی ہے اور زمانہ میں جاہلیت کی یادیں پھر سے تازہ ہونے لگی ہیں۔ کبھی گھوڑا آگے بڑھانے پر جھگڑا کبھی پانی پلانے پر جھگڑا والی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ صبر، حوصلہ، درگزر، معافی اور برداشت بے معنی ٰسے الفاظ بن کر رہ گئے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں لڑائیاں بھڑ کارہی ہیں، معمولی تو تکرار کا نتیجہ قتل و غارت کی صورت میں ظاہر ہو رہا ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر قیمتی انسان جانیں ضائع کرنا باعث فخر بن چکا ہے ،طیش میں آکر مارا ہوا ایک تھپڑ دو خاندانوں کی تباہی کا پیغام لارہا ہے۔
Read more ...

پمن کی دادی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
پمن کی دادی
……صائمہ علی
وہ ایک ایسی ہستی تھی جو اپنے چہروں کی لکیروں میں بہت دکھ بھری ایک داستان چھپا کے بیٹھی تھی جو مجھے ہر رشتے سے عزیز تھی، بہت بلند ہمت اورمضبوط ارادہ والی صبر و رضا کا پیکر تھی۔ مگر وہ اب میرے پاس نہیں۔ جب اس کی زندگی میں ازدواجی دور شروع ہوا تو وہ ایک باوفا اور دکھ سکھ میں شریک خدمت گار بیوی کے روپ میں میرے دادا جی کے گھر میں بسنے لگی۔ گھر کا سکون اور راحت اسی خاتون کی مرہون منت تھا ،مہمان نواز ی میں اپنی مثال نہیں رکھتی تھی ، اڑوس پڑوس کی خبر گیری اس کا امتیازی وصف تھا۔ نماز کی بہت پابند اور قرآن کریم کی کثرت کے ساتھ تلاوت کیا کرتی ، گھریلو کام کاج میں صبح سے شام تک مگن رہتی
Read more ...

تلاش

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive

">تلاش!!!

……مفتی محمدمعاویہ اسماعیل
اس بوڑھے کوروزانہ اس چوراہے پربیٹھا آنسوبہاتادیکھ کرمیرادل ہل جاتاوہ شکل سے کوئی پیشہ وربھکاری نہ لگتاتھاوہ نہ توکسی کے آگے ہاتھ پھیلاتاتھااورنہ ہی آواز لگاتا تھااس کواگرکوئی کچھ دے جاتاتووہ لے لیتاورنہ خاموشی سے بیٹھاآنسورہتاہےکئی مرتبہ دل میں خیال آتاکہ کسی وقت اس کے پاس بیٹھ کراس کے رونے کی وجہ تو پوچھوں مگرزندگی کی مصروفیت کاروناہمیشہ سامنے رہتااوریہ روناتوہرایک کولگاہواکہ وقت کم ہے۔
ایک دن تومیں گھرسے نکلتے ہوئے یہ فیصلہ کرکے نکلاکہ آج اس بوڑھے سے ملاقات ضرورکرنی ہے
Read more ...

میرا کوئی نہیں اللہ تیرے سوا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
میرا کوئی نہیں اللہ تیرے سوا
……محمد نواز باذوق،بالاکوٹ
ایک بزرگ اپنے متعلقین سے فرمارہے تھے:”جفا نہ کیا کرو!،جفا کہتے ہیں بے وفائی کو۔ ایک صاحب نے پوچھا: حضور !بے وفائی سے کیا مراد ہے؟ فرمانے لگے بے وفائی تین طرح کی ہوتی ہے۔
(1) اللہ تعالیٰ سے بے وفائی
(2) مخلوق ِ خدا سے بے وفائی
(3) اپنے آپ سے بے وفائی
پھر وضاحت کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:
Read more ...

متکلمِ اسلام کا دورہ ملائشیا

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
متکلمِ اسلام کا دورہ ملائشیا
……مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
چند دن پہلے متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ امیر عالمی اتحاد اہل السنت والجماعت مسلک کی اشاعت و تحفظ کے حوالے سے ملائشیا ، سنگاپور اور دبئی ، ابوظہبی تشریف لے گئے۔ اپنے اس مسلکی دورےمیں چند دن ملائشیا بھی قیام کیا ،راقم الحروف نے حضرت الاستاذ سے ملائشیا سفر نامے کی کچھ ترتیب پوچھی اور کچھ وہاں کے مقامی حضرات نے ہمیں کارگزاری پہنچائی ، جس آپ کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔
ملائشیارقبے کے لحاظ سے 67واں بڑا ملک ہے۔ مغرب میں اس کی زمینی سرحد تھائی لینڈ کے ساتھ ملتی ہے جبکہ انڈونیشیا اوربرونائی دارالسلام اس کے مشرق میں واقع ہیں،
Read more ...