اسلامی قیادت پر حملےاور ان کی روک تھام
اسلامی قیادت پر حملےاور ان کی روک تھام
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اے اللہ !تو ہمارے ملک پاکستان کے نام کی لاج رکھ لے۔ اس کو اسلام دشمنوں سے پاک کر دے ، مسلم کش طاقتوں سے پاک کر دے ، اس کو باطل اور مغربی تہذیبوں کی یلغار سے پاک کر دے۔ اہل اسلام اور اہلیان پاکستان کی عزت و ناموس کے لٹیروں سے پاک کر دے۔ آئے روز میرے پاکستان میں ہنگامے ، فسادات ، قتل وغارت گری ، بد امنی ، بے چینی اور بے سکونی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ملک کے شہریوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہاہے ،آئے دن یہاں لاشے گرائے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے مسلسل واقعات نے یہاں بسنے والوں کو ہراساں کر رکھا ہے۔
Read more ...
مونگ پھلی
مونگ پھلی
……اہلیہ مفتی شبیر احمد
سردیوں میں سورج غروب ہوتے ہی فضا میں ٹن ٹن کی مخصوص آواز گنگناتی ہے اور اس کے ساتھ ہی مٹی میں بھوُنی جانے والی مونگ پھلی کی مہک ہمیں اپنی جانب کھینچنے لگتی ہے۔ سچ ہے کہ سردی کے موسم میں گرما گرم مونگ پھلی کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ اسے دیکھ کر کھائے بنا رہا نہیں جاتا اور کیوں نہ کھائیں‘ یہ صحت کے لئے انتہائی مفید بھی تو ہے۔
مونگ پھلی ایک پھلی دار پودا ہے لیکن غذائیت کی وجہ سے اسے خشک میوؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ مونگ پھلی چکنائی سے بھرپور ہوتی ہے‘ اسی وجہ سے اس کا تیل بھی نکالا جاتا ہے۔ مونگ پھلی کو مختلف ڈبل روٹیوں‘بن‘ کیک‘میٹھوں
Read more ...
نجات نامہ
نجات نامہ
……ام حمزہ ، سرگودھا
المعید:
گم شدہ شخص کو واپس بلانے کے لیے جب گھرکے سب افراد سوجائیں تو گھر کے چاروں کونوں میں ستر ستر مرتبہ یا معید پڑھے انشاء اللہ سات روز میں واپس آجائے گا یا پتہ چل جائے گا۔
المحیی:
جو شخص بیمار ہو وہ بکثرت المحیی کا ورد رکھے یا کسی دوسرے بیمار پر دم کرے تو انشاء اللہ صحت یاب ہوجائے جو شخص89 مرتبہ المحیی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے وہ ہر طرح کی قید و بند سے انشاءاللہ محفوظ رہے گا۔
الممیت:
جس شخص کا نفس اس کے قابو میں نہ ہو وہ سوتے وقت سینہ پر ہاتھ رکھ کر الممیت پڑھتے پڑھتے سوجائے تو انشاءاللہ اس کا نفس مطیع ہوجائے گا۔
الحیّ:
Read more ...
ٹیکسی ڈرائیور
ٹیکسی ڈرائیور
……مولانا محمد علی ڈیروی
رات بارہ بجے کا وقت تھا عامر ٹیکسی کی تلاش میں باہر روڈ پر کھڑا تھا، دور سے آتی ٹیکسی کی لائٹوں نے عامر کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ عامر نے ہاتھ کے اشارہ سے گاڑی کو رکنے کا کہا۔ بابا جی! ریلوے اسٹیشن جانا ہے ,کتنے پیسے لیں گے؟عامر نے پوچھا۔
150 روپے دے دینا بیٹا آپ!ٹیکسی والے بابا جی نے جواب دیا، عامر نے کہا ٹھیک ہے چلو!
وہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ گیا ٹیکسی چلتی ہوئی گلی کے نکڑ پر پہنچی تو عامر نے رکنے کا اشارہ کیا ٹیکسی رکتے ہی عامر نیچے اترا، سامنے والے گھر کا گیٹ کھلا وہاں سے ایک لڑکی باہر آئی اس کے پاس ایک ہینڈ بیگ تھا عامر اس لڑکی کو
Read more ...
حجاب عورت کی پاکدامنی کا ضامن
حجاب عورت کی پاکدامنی کا ضامن
……فرحین ریاض
کل رات میرے موبائل میں ایک میسج آیا کہ کسی نو مسلم نے کسی مسلم سے پوچھا : کہ تمہارے ملک میں عورتیں پردہ کیوں کرتی ہیں جواب میں مسلم نے ایک دکان سے دو چاکلیٹ لیں ایک کا ریپر نکال کر دونو ں کو زمین پر پھینک دیا اور اس سے کہا کہ ایک چاکلیٹ اٹھاؤ،نو مسلم نے ریپر والی چاکلیٹ اٹھالی مسلم نے پوچھا کہ تم نے پیک والی چاکلیٹ کیوں اٹھائی ؟ تو وہ بولا کیونکہ دوسری والی مٹی کی وجہ سے گندی ہوگئی تھی تو مسلم بولابس اسی لیے ہمارے مذہب کی عورتیں دنیا کی گندی نظروں سے بچنے کے لیے پردہ کرتی ہیں ،اگر ہم تاریخ کا مطالعہ کریں تو ہمیں باخوبی اندازا ہوتا ہے کہ اسلام سے قبل زمانہ جاہلیت میں عربوں کا معا شرہ ستر و حجاب سے خالی نظر آتا ہے عورتوں میں نمائش حسن ِ نزاکت عام تھی ،اپنی ذات کوفیشنسے پرُ کر لینا ، اس میں کوئی عیب نہیں سمجھا جاتا تھا، مگر جب دُنیا کے اندر مذہبِ اسلام نے اپنا مقدس و پاکیزہ قدم رکھا تو تمام برائیاں ختم کردیں اور پردے کو عورت کے حق میں لازم قراردیدیا تاکہ معاشرے میں بے ادبی ، بے
Read more ...
نکتہ نظر
نکتہ نظر
……لبینہ نیاز
اس نے اپنے مطالعے کے کمرےمیں قلم اٹھایا اور ایک کاغذ پر لکھا:
گزشتہ سال میں، میرا آپریشن ہوا اور پتا نکال دیا گیا، بڑھاپے میں ہونے والے اس آپریشن کی وجہ سے مجھے کئی ہفتے تک بستر کا ہو کر رہنا پڑا۔
اسی سال میں ہی میری عمر ساٹھ سال ہوئی اور مجھے اپنی پسندیدہ اوراہم ترین ملازمت سے سبکدوش ہونا پرا۔ میں نے نشرو اشاعت کے اس ادارے میں اپنی زندگی کے تیس قیمتی سال گزارے تھے۔
اسی سال ہی مجھے اپنے والد صاحب کی وفات کا صدمہ اٹھانا پڑا۔
Read more ...
رُخِ قبلہ
رُخِ قبلہ
……بنت منظور احمد
عبادت اس وقت تک ثواب کے درجے کو نہیں پہنچتی جب تک نیت خالص نہ ہو ، صرف اللہ پاک کی رضا کی خاطر کی گئی ہو نہ کہ لوگوں کے دکھاوے کیلیے کہ دیکھیں تو کہیں گے کہ جی یہ فلانی بڑی نیک ہے ، فرض نمازیں بھی پڑھتی ہے اور نوافل کا اہتمام بھی کرتی ہے۔
بے شک اللہ تعالی دلوں کے بھید جاننے والے ہیں عبادت صرف یہ نہیں کہ قبلہ رخ میں نماز ادا کر دی جائے اور پھر دنیا کے شیطانی کاموں میں لگ جائے۔ مومن تو وہ ہے جو عبادت میں رخ قبلہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اخلاق ، اقدار ، طرز معاشرت غرضیکہ ہر کام جو روز مرزہ زندگی میں گزرتے ہیں ان تمام کاموں کا رخ پھیر لے یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف کر لے۔
یہودی کیوں چھا رہے ہیں ؟؟
یہودی کیوں چھا رہے ہیں ؟؟
……محمد سلیم
اگرچہ اعداد و شمار تو مدتوں سےہى چيخ چيخ كر حقائق بتلاتے رہے ہيں مگر بہت سے لوگ اس معاملہ كو اپنے ہى انداز اور پسند كے مطابق ديكهتے ہيں۔اچها آپ كو وه زمانہ تو ياد ہى ہوگا ناں جب اس دنيا كے اكثر و بيشتر ملكوں پر مسلمانوں كى حكومت ہوا كرتى تهى۔تو پهر ايسا كيوں ہوا كہ مسلمان اپنى یہ قدرو منزلت كهو بیٹھے ؟ اور كيوں آج دنيا كے بيشتر نظام اور وسائل پر يہودى قابض ہيں؟
اکثر معلومات کا تعلق مستند مصادر ہے، عمومی طور پر مذکورہ اشخاص اور اداروں کے بارے میں ويكيپيڈيا پر صفحات موجود ہیں۔حقیقتیں اعداد و شمار كے آئينے میں دنيا بهر ميں یہودیوں كى كل تعداد 1 كروڑ 40 لاكھ، اور اس تعداد كى تقسيم مختلف ملكوں ميں آباد كے لحاظ سے:
امريكا ميں 70 لاکھ۔
Read more ...
مسلمانوں کا عروج و زوال
مسلمانوں کا عروج و زوال
……مولانا عبد السلام گڑنگی
موجودہ وقت میں جیسے جیسے دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے ویسے ہی اخلاقی اقدارکا معیار گرتا جا رہا ہے۔جس طرح آج کا انسان تہذیب و تمدن کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے اس سے یہ خطرہ موجود ہے کہ معاشرہ تباہی و بربادی کی گہری کھائی میں گر جائے گا۔جس طرف بھی نگاہ دوڑایئے تو شرافت و اخلاق کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔فیشن کے نام پر عریانیت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔تعلیم کے حصول کو مشکل سے مشکل بنانے کی سعی کی جا رہی ہے۔عشرت گاہوں کو آباد کیا جا رہا ہے۔مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔عبادت گاہوں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے۔ہماری ماؤں اوربہنوں کی عصمت کو تارتار کیا جا رہا ہے۔آخر کیوں؟
کیا مسلمانوں کے اندر طاقت کا ذخیرہ ختم ہو گیا۔کیا مسلمان صرف نام کا مسلمان رہ گیا۔کیا مسلمان کا ضمیر مردہ ہو گیا،کیا مسلمانوں کے اندر ایمانی طاقت ناپید ہو گئی ہے۔کیا ہم پھر سے جہالت کی زندگی گزار رہے ہیں؟
Read more ...
ربیع الاول اور ہم
div class="mainheading">ربیع الاول اور ہم
……محمد جنید حنفی
محرم الحرام کا مہینہ ختم ہوتا ہے صفر کا مہینہ چل پڑتا ہے کچھ مخصوص لوگ حضرت حسین ؓ کی مناسبت سے چہلم کی روایات ادا کرنے کو ہوتے ہیں کہ ربیع الاول کی رسومات کی تیاری شروع ہو جاتی ہیں ہر طرف ہرے جھنڈے ہی جھنڈے ہوتے ہیں۔
ربیع الاو ل میں آپ ﷺ کی پیدائش جس کو مبتدعین نے عید میلاد النبی ﷺ کا نام دیا ہے مناتے ہیں جس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں، پھر یہ کہ ربیع الاول کی بارہویں تاریخ کو منائی جاتی ہے حالانکہ اگر دیکھا جائے تو آپ ﷺ کی تاریخ پیدائش راجح قول کے مطابق آٹھ ربیع الاول بنتی ہے۔
(زرقانی ج ۱ ص۱۳۱(
ہاں آپ ﷺ کی تاریخ وفات میں کوئی اختلاف نہیں جو کہ ۱۲ ربیع الاول ہے۔اب ایک قاعدہ سمجھ لیں کہ پیدائش کی تاریخ اختلافی مگر راجح ۸ ہے اور وفات کی تاریخ۱۲ ہے
Read more ...