اجتماعی زندگی میں ”پردہ پوشی“ کی اہمیت
اجتماعی زندگی میں ”پردہ پوشی“ کی اہمیت
مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
آج اہل اسلام تعداد میں کم ہیں نہ ہی دولت، اقتدار، اسباب وسائل میں کسی قوم سے پیچھے ہیں۔ لیکن بحیثیت قوم عزت و وقار سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، باہمی عداوت، نفرت، بغض وعناد اور حسد و جلن جیسے دیمک نے اس کے مضبوط اور با اثر وجود کو چاٹنا شروع کردیا ہے، نتیجۃ مسلمان اخلاقی اور روحانی اعتبار سے کھوکھلا ہوچکا ہے۔
جب کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایسی معاشرت سپرد کی تھی، جس میں باہمی محبت، انس و مودت، اخوت و بھائی چارگی، خیر خواہی و ہمدردی، شفقت و احترام ، عزت و توقیر اور عظمت و مرتبت موجود تھی، اس حوالے سے آپ کی زبان مبارک سے تمام مسلمانوں کو آپس میں ”اخوت“ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
المسلم اخو المسلم۔
Read more ...
گندم کا سیزن
گندم کا سیزن
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
مدارس دینیہ کی افادیت ، اہمیت اور ان کے معاشرے پر مثبت اثرات کی حقیقت کو کوئی صاحب عقل شخص نظر انداز نہیں کرسکتا اورقطعاً اس کا انکار نہیں کر سکتا کہ تعلیم و تعلم ، تہذیب و تربیت اور اخلاق و کردار کی بلندی یہیں سے ملتی ہے جبکہ عقائد باطلہ ، رسوم و رواج اور معاشرتی بے راہ روی کی روک تھام بھی انہی مدارس کی مرہون منت ہے۔
مدارس میں زیر تعلیم و تربیت کی ہر طرح کی کفالت منتظمین کے سپرد ہوتی ہے ، طلباء کی بنیادی ضروریات زندگی ،ان کی رہائش ، خوراک ، رہن سہن اور تعلیمی اخراجات کے ساتھ ساتھ عملہ اور اساتذہ کی تنخواہیں اور مدرسہ کے تعمیری
Read more ...
اچھی اچھی باتیں
اچھی اچھی باتیں
محمد سمیع اللہ حنفی
حضرت لقمان بہت بڑے حکیم اور دانا آدمی تھے ان کی دانائی اور حکمت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ قرآن مجید میں بھی ان کا ذکر آیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کی باتوں کو قرآن حکیم میں شامل کیا ہے:
آپ فرماتے ہیں کہ
1.
ہر شخص کو اس کے ہنر اور جوہر کے مطابق جگہ دینی چاہیے۔
2.
جاہل لوگوں سے مت ملو ورنہ وہ تمہیں بھی جاہل بنادیں گے۔
3.
زیادہ سنو اور کم بولو۔
Read more ...
وقت کی قدر
وقت کی قدر
محمد اسحاق قاسمی
زمانے تین ہیں: ماضی، حال ، استقبال۔ ماضی گزر چکا ہے ،مستقبل میں کیا ہوگا؟ کچھ پتہ نہیں۔ زمانہ حال میں ہم چل رہے ہیں لہذا اس وقت کی قدر کرنی چاہیے جس میں ہماری زندگی گزررہی ہے۔
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے فرماتے ہیں کہ اپنے کاموں کے لیے اوقات مقرر کرو اس کے درمیان چھوٹے بڑے کسی کی پرواہ نہ کرو۔ صوفیائے کرام فرماتے ہیں الوقت سیف قاطع وقت کاٹنے والی تلوار)کی طرح ( ہے۔حکماء کا قول ہے کہ ہر کام کا ایک وقت ہے لیکن انسان کی کوئی موت کا وقت مقرر نہیں۔ وقت کے بارے میں ہوشیار رہو وقت کو برباد نہ کرو وقت کو غیر مفید باتوں میں صرف نہ کرو گھڑی گھڑی سیکنڈ سیکنڈ کا تمہیں حساب دینا پڑے گا۔ تاریخ بھی ہمیں یہی سبق دیتی ہے کامیاب لوگوں کی کامیابی و ناموری کا راز صرف وقت کی قدر اور اس کا صحیح استعمال تھا، وقت ایک ایسی زمین ہے کہ اگر اس میں مکمل کوشش کی جائے تو یہ پھل دیتی ہے بے کار چھوڑ دی جائے
Read more ...
صبر و شکر
صبر و شکر
اسامہ نعیم اعوان
صبر اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے یہ نعمت جس کو مل جائے اس کو اللہ تعالیٰ کا بہت زیادہ شکر ادا کرنا چاہیے اور جس کو یہ نعمت نہ ملے اس کو اللہ تعالیٰ سے مانگنی چاہیے، اگر کسی شخص کے پاس مال ہو تو اس کو اللہ تعالیٰ کا شکر اد اکرنا چاہیے، اور اگر کبھی مشکل حالات آ جائیں تو اس کو صبر کرنا چاہیے، اس کو ہی عقل مند کہتے ہیں:
منشین ترش از گردش ایام کہ
صبر
تلخ است ولیکن بر شیریں دارد
Read more ...
مصائب و آلام
مصائب و آلام
مولانا محمد رمضان
لا تعداد مصائب کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ہیں، حوادث کا بحر بیکراں ہے، ہر طرف غم و اندوہ کے جھکڑ چل رہے ہیں، واقعات و کیفیات انتہائی خوف ناک بھیانک اور لرزہ خیز صورت اختیار کر چکے ہیں، حالات ایک اندو ہناک ،تکلیف دہ اور دل دوز دھارے پر جا نکلے ہیں۔
آنکھیں خون افشاں اور قلوب شدت غم سے نرخروں کو پہنچ چکے ہیں، دلوں میں عجیب و غریب حالات و وساوس طوفان بے امان کی شکل اختیار کر چکے ہیں، جہاں نظر دوڑاؤ، مصیبتیں ہی مصیبتیں ہیں، آلام ہی آلام ہیں، ہر کوئی حیران و پریشان ہے۔ دنیا کے تغیرات و حادثات نے مسلمان کو شل کردیا ہے عالم اسلام پر خطرناک حد تک سکوت و جمود طاری ہے ،امت مسلمہ انتہائی کڑے امتحان کٹھن مراحل اور پر آشوب دور سے گزررہی ہے اور گردش ایام کے بھنور میں بری طرح پھنسی ہوئی ہے، امت مسلمہ کوجہات ستہ سے اغیار و اعداء نے گھیرا ہوا ہے،
Read more ...
ہمیں بھی عطاء ہووہ جذبۂِ بلالی
ہمیں بھی عطاء ہووہ جذبۂِ بلالی
اہلیہ سید اسحاق علی شاہ ، اٹک
مدینے کی افق سے بہت دور سورج چلتے چلتے رک گیا، سپیدہ سحر کے انتظار میں اہل مدینہ کی آنکھیں پتھراگئیں لوگ حیران و پریشان بارگاہ رسالت مآب میں حاضر ہوئے۔
آج کی رات کتنی طویل ہوگئی ہے؟ تہجد کی نماز ادا کرنے والے اپنے دیگر معمولات سے بھی فارغ ہوگئے بچے کئی بار سو کر جاگے لیکن رات ہے کہ ختم ہونے کو نہیں آتی۔
لوگ عرض مدعا کر ہی رہے تھے کہ آسمان کا دروازہ کھلا پروں کی آواز فضا میں گونجی پلک جھپکنے پر جبرائیل امین سامنے کھڑے تھے۔
اے اللہ کے رسول! عرش کے سب سے اونچے کنگرے پر ایک فرشتہ مقرر ہے جس کے قبضہ میں سورج کی باگ ڈور ہے، آپ کے غلام حضرت بلال کی آواز سن کر وہ مدینہ کے افق پر سورج کو آگے بڑھنے کی اجازت دیتا ہے
Read more ...
عورت کا مقام اسلام سے پہلے اور اسلام کے بعد
عورت کا مقام
)اسلام سے پہلے اور اسلام کے بعد(
مولانا محمد اختر حنفی
وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات
میں رنگ
اسی کے سوز سے ہے زندگی کا
سوزِ دروں
آئیے ایک طائرانہ نظر ماضی کے اوراق پرڈالتے ہیں۔ یہ قبل از اسلام اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے پہلے کا دور ہے۔ انسان جہالت اور درندگی کے دو پاٹوں کے درمیان پس رہا تھا ،اشرف المخلوقات میں سے عورت کو حقیر ترین مخلوق سمجھا جاتا تھا، دنیا میں نہ اس کے کوئی حقوق تھے نہ معاشرہ میں اس کی کوئی عزت، بلکہ اس کے ساتھ جنگلی مخلوق جیسا سلوک کیا جاتا تھا۔
اقوام عالم میں کوئی بھی اسے تقدس و احترام کی چادر اوڑھانے کو تیار نہیں ،
Read more ...
چاند رات اور خواتین
چاند رات اور خواتین
مدیحہ انعم ،لاہور
ویسے تو خیر مقاماتِ آہ و فغاں اور بھی ہیں لیکن اگر آپ کو بھرپور جوش و خروش کا حقیقی انداز دیکھنا ہو اور اپنے اندر نیا ولولہ پیدا کرنا ہو تو دو مقامات خاص طور پر مفید ہیں۔ ایک مقام تو ہے شادی بیاہ میں کھانا کُھلنے کا۔ اور دوسرا ہے مزار یا خیراتی دستر خوان پر لنگر کی تقسیم کا! تیسرا ہم بتائے دیتے ہیں۔ یہ بھی کوئی نیا مقام نہیں۔
ہزار بار زمانہ اِدھر سے گزرا ہے!
اور رمضان میں تو خیر اِس طرح کا جوش و خروش محنت سے کمانے والوں کے ہوش اُڑا دیتا ہے۔ جی ہاں، ہم شاپنگ کی بات کر رہے ہیں۔ عید کے لیے شاپنگ وہ ایونٹ ہے جس میں سارے زمانے کا جوش و خروش کانٹ چھانٹ کر بھردیا گیا ہے۔ شاپنگ سینٹرز پر جو کچھ دکھائی دیتا ہے وہ مُردہ ضمیر کو بھی جگا دینے کے لیے کافی ہے۔
Read more ...
رمضان اور سخاوت
رمضان اور سخاوت
مولانا محمد الیاس گھمن
عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدَ النَّاسِ وَكَانَ أَجْوَدُ مَا يَكُونُ فِي رَمَضَانَ حِينَ يَلْقَاهُ جِبْرِيلُ وَكَانَ يَلْقَاهُ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ رَمَضَانَ فَيُدَارِسُهُ الْقُرْآنَ فَلَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْوَدُ بِالْخَيْرِ مِنْ الرِّيحِ الْمُرْسَلَةِ•
(صحیح البخاری: ج1 ص3 باب كیف كان بدء الوحی الى رسول الله)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جود و سخا میں تمام انسانوں سے بڑھ کر تھے، اور رمضان المبارک میں جبکہ جبریل علیہ السلام آپ کے پاس آتے تھے آپ کی سخاوت بہت ہی بڑھ جاتی تھی، جبریل علیہ السلام رمضان کی ہر رات میں آپ کے پاس آتے تھے، آپ سے قرآنِ کریم کا دور کرتے تھے،
Read more ...