احناف ڈیجیٹل لائبریری

رحم دلی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
رحم دلی
فائزہ مجید
ایک عورت نے ایک نہر کے کنارے جاکر اپنی گود میں چھپائی ہوئی کوئی چیز زمین پر رکھ دی۔ زمین پر اس چیز کے رکھتے ہی ایک باریک سی آواز اُبھری۔ جیسے کوئی بچہ رو رہا ہو۔ عورت نہر میں پانی پینے جھکی تو توازن قائم نہ رہ سکا اور وہ گر کر بہتی ہوئی دور چلی گئی۔
یہ سارا تماشا قریب ہی ایک درخت پر موجود ایک بندر اور بندریا دیکھ رہے تھے۔ عورت کے ڈوبتے ہی دونوں چھلانگ لگاتے ہوئے نیچے پہنچے اور بندریا نے جھپٹ کر کپڑے میں لپٹے بچے کو اُٹھالیا۔ بچہ مسلسل روئے جا رہا تھا۔
بندر بولا:” لگتا ہے بھوکا ہے۔“
بندریا نے جھٹ اسے اپنے سینے سے لگالیا۔ بچہ چپ ہو گیا۔
Read more ...

جان ہے تو جہان ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
”جان ہے تو جہان ہے “
حکیم محمد اشفاق
زندگی میں انسان اسی طرح بہت سی چیزوں کو خود پر نشے کی حد تک طاری کر لیتے ہیں۔ کہ ان چیزوں کے بغیر چلنا تو درکنار کبھی کبھار سانس لینا بھی دشوار لگنے لگتا ہے۔ صرف ایک سگریٹ ہی نشے کی لت نہیں کہ جس کا شکار ہونے پر انسان کو اس کے بغیر جینا ناممکن لگنے لگے بلکہ آج کے انسانوں کو تو انٹرینٹ کے بغیر بھی بالکل ویسای ہی بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے جس طرح کی بے زاری انسان کو پسندیدہ چیز ناملنے پر ہونے لگتی ہے۔ انسان کو آج زندگی میں تبدیلیوں کی از حد ضرورت ہے تاکہ انسان کی زندگی کا صحت مندانہ سلسلہ جاری و ساری رہ سکے۔
1: آج ہم پانی کو پیتے تو ہیں مگر اس طرح نہیں اور اتنا نہیں جتنا کہ پینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہر کوئی اس انتظار میں رہتا ہے کہ کب شدید پیاس سے نڈھال ہو جائیں تب جا کر پی کر آئیں۔
Read more ...

دعا کی قوت

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
دعا کی قوت
انعم چودھری
ایک حدیث پاک میں ارشاد ہے کہ الدعا ھو العبادۃ کہ دعا کرناعبادت ہے اور ایک دوسری حدیث میں ہے کہ الدعا مخ العبادۃ دعا ہی عبادت ہے۔ دعامانگنا جس کو آگیا اس نے دنیا و آخرت حاصل کر لی۔ دعا مومن کا ہتھیار ہے۔ اس لیے شریعت کا مزاج ہے کہ انسان کو ہر موڑ پر دعا کی تلقین کی گئی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے ہمیں اس بات کا احساس ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ ہماری دعائیں سنتے بھی ہیں اور اپنی رحمت سے قبول بھی فرماتے ہیں۔ تاریخ میں ایک واقعہ لکھا ہے کہ
حضرت بو علی سینا ایک بہت مشہور حکیم گزرے ہیں۔ حکمت کے ساتھ ساتھ وہ اپنے مریض پر روحانی توجہ بھی ضرور دیتے۔ ان کے ہزارہا مریضوں کو یقین تھا کہ علاج میں دوا سے زیادہ ان کی دعا کارگر ہوتی ہے۔ ان کی یہ شہرت بادشاہ وقت تک بھی پہنچ چکی تھی۔
Read more ...

اور…… کایا پلٹ گئی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اور…… کایا پلٹ گئی!!
اہلیہ مفتی شبیر احمد حنفی
حضرت مالک بن دینار رحمۃ اللہ علیہ سے ان کی توبہ کا سبب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا۔
میں ایک سپاہی تھا اور شراب کا رسیا تھا۔ میں نے ایک نفیس باندی خریدی اور وہ میرے دل میں خاص مقام کی مالک بن گئی۔ اس سے میری ایک بچی پیدا ہوئی۔میں اس بچی کو حد سے زیادہ پیار کرتا تھا. جب وہ زمین پر گھسٹ کر چلنے لگی تو میرے دل میں اس کی محبت اور بڑھ گئی۔وہ مجھ سے مانوس ہو گئی اور میں اس کے سامنے جب شراب لا کر رکھتا تو وہ آکر کھینچا تانی کر کے میرے کپڑوں پر شراب بہا دیتی جب اس کی عمر دو سال ہو گئی تو وہ مر گئی میرے دل کو اس کے غم نے بیمار کردیا۔
پندرہ رمضان کو جمعہ کی رات میں شراب کے نشے میں مدہوش تھا میں نے عشاء کی نماز بھی نہیں پڑھی تھی میں نے خواب میں دیکھا
Read more ...

شیطان کا پھندہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
شیطان کا پھندہ
محمد عقیل
علامہ ابن جوزی چھٹی صدی ہجری کےایک مشہور عالم ، واعظ اور مصنف ہیں۔ آپ نے اپنی مشہور زمانہ کتاب تلبیس ابلیس میں شیطان کے پھندوں کا ذکر کیا ہے کہ کس طرح شیطا ن انسان پر حملہ آور ہوتا اور اسے راہ راست سے ہٹا دیتا ہے۔
اسی کتاب میں انہوں نے ایک واقعہ بیان کیا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ کسی جگہ پر ایک بہت عابد اور زاہد شخص رہا کرتا تھا۔ وہ ہمہ وقت عبادت میں مشغول رہتا اور دنیاوی کاموں سے کوئی رغبت نہ رکھتا تھا۔ ایک دن اس کے محلے کا ایک شخص اس کے پا س آیا اور اس سے کہا کہ و ہ اس کی بہن کھانے پینے کا ذمہ لے لے کیونکہ کچھ دنوں کے لئے وہ شہر سے باہر جارہا ہے۔ اس عابد نے حامی بھرلی۔
اب ہوتا یوں کہ ہر روز وہ لڑکی اس زاہد کے معبد میں کھانے کے وقت آتی اور دروازہ کھٹکھٹاتی۔ عابد دروازے کی اوٹ ہی سے اسے وہ کھانا دے دیتا۔ یہ سلسلہ چلتا رہا۔
Read more ...

گلزار جلتے ہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
گلزار جلتے ہیں!!
عائشہ عبداللہ
جس کسی نے گلاب جیسے نرم و نازک مہکتے ہوئے ننھے ننھے اپنے ہی خون میں ڈوبتے ہوئے سراپے نہیں دیکھے، وہ ضرور دیکھیں اخبارات میں، ٹی وی میں انٹرنیٹ پر نظر آ رہے ہیں کسی کے غنچہ جیسے دہن کھلے رہ گئے ہیں، کتنے سیمیں بدن بکھرے پڑے ہیں، کسی نے مضبوطی سے آنکھیں بند کر لی ہیں جنہوں نے ہمیشہ پیار، دلار دیکھا اور بوسوں کی بارش دیکھی وہ آگ اور لوہے کی بارش نہیں دیکھ سکتے تھے سو سختی سے آنکھیں میچ لیں۔ کسی کی حیرت زدہ آنکھیں کھلی رہ گئی ہیں اور پاس کوئی نہیں جوان پر ہاتھ رکھ کر بند کر دے۔
ایک ہی اسٹریچر پر پانچ بچے آپس میں گڈ مڈ جیسے چھوٹے سے کمرے میں بہت سارے بھائی بہن ایک ہی دری پر سو جاتے ہیں صبح ہونے تک کسی کے پاؤں کسی کے سر پر اور کسی کا گھٹنا کسی کے پیٹ پر اور ماں باپ یہ دیکھ کر محبت سے مسکراتے ہیں
Read more ...

حسد

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
حسد
مریم سمیر
عالیہ اور ماریہ دونوں بہنوں کی شادی کو دس سال ہوگئے ، دونوں کے ہی چار چار بچے تھے۔ ایک ہی گھر میں بیاہی گئی تھیں۔ گو کہ الگ الگ رہتے تھے، عالیہ جتنی شوخ و چنچل اور باتونی تھی ماریہ اتنی ہی خاموش طبع اور سنجیدہ تھی۔ اور شاید ی یہی سنجیدگی اس کی زندگی کے لئے عذاب بن گئی۔ اس نے بہت کوشش کی کہ خود میں تبدیلی پید ا کرسکے۔ اپنی بہن کی طرح اپنے خاوند سے ہر موضوع پہ بات چیت کرے۔ بات بات پر قہقہے لگائے۔ وہ اپنی عادت کے خلاف چلنے کی ہر ممکن کوشش کرتی رہی۔ مگر ہمیشہ اپنے میاں طاہر کے ہاتھوں ذلیل ہوکر تنہا ہی رونے کے سوا وہ کچھ نہ کرسکی۔
طاہر پہلے سال سے ہی اپنی زبان اورہاتھوں کا صدقہ بات بات پر ماریہ کو گالی گلوچ اور مارپیٹ کرکے ادا کرتا تھا۔ شاید یہ اس کی فطرت تھی۔
Read more ...

اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام
محمد اقبال ، اٹک
اسلام ایک فطری،انسانی اور اخلاقی دین ہے اس کی کوئی بات، کوئی حکم اور ضابطہ خلاف عقل و دانش نہیں ہے۔ دور حاضر صدیوں منہ کے بل گرنے اور ٹھوکریں کھانے کے بعد زندگی کے ہر معاملے میں اسلام ہی کے سائے میں آسودگی، سکون اور معقولیت محسوس کررہا ہے۔ اسلام سے قبل معاشرے میں عورت کی حیثیت ڈھور ڈنگر سے زیادہ نہیں تھی بلکہ عورت کا وجود معاشرے کے لیے وجہ شرم و ننگ سمجھا جاتا تھا نتیجہ یہ کہ بیٹیوں کو پیدا ہوتے ہی زمین میں دفن کر دیا جاتا تھا۔ اسلام دین فطرت کے طور پر ابھرا تو اس نے معاشرے کی اس ناانصافی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ صرف احتجاج ہی نہیں بلکہ مسلمانوں نے اپنے حسن عمل سے خواتین کو وہ مقام اور وہ مرتبہ عطا کیا جس کا تصور نہ ماضی نہ
Read more ...

تیمارداری

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active

">تیمارداری

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ انسان کو صحت اور مرض دونوں پیش آتے ہیں مشت خاکی کبھی صحت مند ہوتا ہے اور کبھی مرض اس کو گھیر لیتا ہے اس بارے میں ہمیں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چند نصیحتیں ذہن نشین کرنی چاہییں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ چیزوں کو پانچ چیزوں سے پہلے غنیمت سمجھو … ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ……صحت اور تندرستی کو بیماری سے پہلے غنیمت جانو۔
لیکن آج انسان جس ڈگر پر چل رہا ہے وہ بہت خطرناک ہے ، ہم اُس دھوکے کا شکار ہیں کہ جس کی نشان دہی خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائی تھی۔ آپ علیہ السلام نے فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں جن کے بارے میں بہت سارے لوگ دھوکہ میں مبتلا ہیں، پہلی تندرستی اور دوسری فراغت۔
انہی کی ناقدری کا نتیجہ ہے
Read more ...

مغرب میں قبول اسلام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مغرب میں قبول اسلام
عبداللہ کوہستانی
یونی ورسٹی میں مسلمان طلبہ کو دیکھ کر ان کی زندگی میں ایک قسم کا چین وسکون محسوس کرتی تھی ،جبکہ مجھے ہر وقت عجیب طرح کی پریشانی ،دکھ اور انجانا سا خوف محسوس ہوتا،حالانکہ دنیا کی ہر سہولت مجھے میسر تھی ،ایک خوشحال اور پر لطف زندگی کے تمام مادی اسباب ہونے کے باوجود نہ جانے کیوں زندگی انتہائی پھیکی اور بے مزہ لگ رہی تھی ،کوئی خلش تھی جو مجھے بے چین کیے تھی ،زندگی میں ایک خلا ء تھا ، ایک تشنگی تھی کہ بڑھتی جارہی تھی ،بہت عرصے تک اس تلاش و جستجو میں تھی کہ آخر کار میں نتیجہ پر پہنچ گئی ،مجھے میرے درد کا درماں مل گیا،مجھے محسوس ہوا کہ یہی اسلام کی فطری تعلیمات ہیں جن میں میرے مسائل کا حل موجود ہے ،میں جس چیز کی متلاشی ہوں وہ اسلام ہی ہے۔ یہ تھے ایک نومسلم کے تأثرات۔
حالیہ چند برسوں میں خصوصاً نائن الیون کے بعد پوری دنیا میں اسلام کوشدید تنقید کا سامنا ہے
Read more ...