یروشلم کا حاکم
یروشلم کا حاکم
……شہبازاحمد بلوچ
یوسف بن ظہیر۔ سُلطان صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کی فوج کےجانبازوں کے دستے کے سالار اور مجلس شورٰی کہ رکن کہ مرتبے تک پہنچنے والے دو ستارے۔ یوسف بن ظہیر اور احمد بن حسن۔
یوسف بن ظہیر اور احمد بن حسن نے آپس میں عہد کر رکھا تھا کہ جب تک یروشلم پر صلیبی نشان کی جگہ ہلالی پرچم نہیں نصب کریں گے تب تک وہ رُخصت پر گھر نہیں جائیں گے۔ جن دنوں سُلطان صلاح الدین ایوبی ؒ یروشلم پر آخری حملے کی تیاریاں کر رہا تھا بغداد میں سلطان کی فوج کہ چند رضا کار جو کہ رخصت پر گئے ہوئے تھے واپس آئے تو اُن میں سے ایک سپاہی نے یوسف کہ خیمے میں داخل ہو کر اُس کی بیوی کا خط پیش کیا۔
خواتینِ اسلام کے علمی کارنامے
خواتینِ اسلام کے علمی کارنامے
……معظّمہ کنول
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہر قوم کی تعمیر و ترقی کا انحصار اس کی تعلیم پر ہوتا ہے۔ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے کہ جس کے سبب قوم کے احساس و شعور کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
اسلام میں تعلیم و تعلم کی قدر و منزلت بہت زیادہ ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی گزارنے کے ہر پہلو پر واضح و روشن تعلیمات موجود ہیں۔ دین اسلام میں علم کو صرف حق ہی نہیں بلکہ واجب قرار دیا گیاہے۔علم مومن کے قلب میں ایک نور ہے جو فانوس نبوت کے چراغ سے مستفاد ہوتا ہے اور تخلیق انسانی کے ظہور کے ساتھ ہی اﷲ رب العالمین نے تمام علوم کی تعلیم ابوالبشر سیدنا آدم صفی اﷲ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام کو فرمائی اور پھر یہ
Read more ...
دو افسوسناک حادثے اور سعودی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش
دو افسوسناک حادثے
اور سعودی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش
……خورشید عالم داؤد قاسمی
وہ مسلمان جو اللہ کے مہمان بن کر، حج کی نیت سے اس سال مکہ مکرمہ گئے تھے، ان میں سے کچھ لوگوں کو دو مختلف حادثے میں شہادت کی سعادت نصیب ہوئی۔ ایک مومن کے لیے شہادت کی موت سے بہتر کوئی موت نہیں ہوسکتی۔ صحابۂ کرام –رضی اللہ عنہم- تمنا کرتے تھے کہ وہ شہادت کی موت پاکر، اپنے رب کی نظر میں سرخرو ہوجائیں۔ شہادت کی موت ایسی موت ہے کہ اس کے لیے جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی تمنا کیا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں: (ترجمہ:) "اس ذات کی قسم جس کے قبضہ میں میری جان ہے! میں تمنا کرتا ہوں کہ اللہ کے راستے میں لڑوں، پھر قتل کردیا جاؤں، پھر زندہ کردیا جاؤں (پھر
Read more ...
حالات کب بہتر ہوں گے
حالات کب بہتر ہوں گے؟؟؟
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
حالات کب بہتر ہوں گے ؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب دینے کے لیے ہر شخص اپنے خیالات کااظہار کرتا ہے۔
کسی کی سوچ یہ ہے کہ سائنسی ایجادات اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر لینے سے ہم مشکلات کے گرداب سے نکل سکتے ہیں۔ کوئی عصری علوم و فنون میں ترقی کو اس کا مداوا سمجھتے ہیں۔ بعض کی رائے کے مطابق سیاست میں شراکت داری ، بین الاقوامی تعلقات سے اس گتھی کو سلجھایا جا سکتا ہے۔ جبکہ کچھ مفکرین عسکری قوت اور ایٹمی طاقت کے بل بوتے یہ معرکہ سر کرنا چاہتے ہیں۔ چند افراد ایسے بھی ہیں جن کے عقل کا مقتضاء کثرت زر ہے۔ مال و دولت کی قلت کو تنزلی کا پہلا زینہ گردانتے ہیں۔
Read more ...
امام ابو حنیفہ کا ایک واقعہ
امام ابو حنیفہ کا ایک واقعہ
امان اللہ حنفی
کچھ لوگوں نے بغض کی بنا پر حضرت امام باقر رحمہ اللہ کو یہ کہا کہ ابو حنیفہ اپنے قیاس سے فیصلہ کرتا ہے اور دین میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔ حضرت امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ؛حضرت امام باقر رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہو ئے۔
امام باقر رحمہ اللہ نے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ سے مخاطب ہو کر فر مایا! "ہاں تو تم ہی قیاس کی بنا پر ہمارے دادا کی حدیثوں کی مخالفت کرتے ہو اور تم نے ہمارے نانا کا دین بدل دیا ہے؟" انہوں نے نہایت ادب سےعرض کیا، "العیاذ باللہ ، حدیث کی کون مخالفت کر سکتا ہے۔
Read more ...
”جیب کُترا“
”جیب کُترا“
کاشف عباس
بس سے اتر کر جیب میں ہاتھ ڈالا۔ میں چونک پڑا۔جیب کٹ چکی تھی۔
جیب میں تھا بھی کیا؟ کل نو روپے اور ایک خط جو میں نے ماں کو لکھا تھا: ’’میری نوکری چھوٹ گئی ہے، ابھی پیسے نہیں بھیج پاؤں گا‘‘۔
تین دنوں سے وہ پوسٹ کارڈ جیب میں پڑا تھا، پوسٹ کرنے کی طبیعت نہیں ہو رہی تھی۔نو روپے جاچکے تھے۔یوں نو روپے کوئی بڑی رقم نہیں تھی۔
لیکن جس کی نوکری چھوٹ گئی ہواس کے لیے نو سو سے کم بھی تو نہیں ہوتی ہے۔کچھ دن گزرے۔۔۔
Read more ...
طلباء حدیث کی فضیلت
طلباء حدیث کی فضیلت
اقرأ عطاء البصیر ، کبیروالا
حضرت ابر اھیم بن ادھم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ طلباء کے اسفار سے اس امت کی بلیَات کودفع کرتے ہیں۔
حضرت عکرمہ مولی ابن عباس رحمہ اللہ فر ماتے ہیں :قرآن مجید میں السائمون کامصداق طلبہ حدیث ہیں۔
شیخ ابوبکر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ طلبہ حدیث اجر جمیل و جزیل کے مستحق ہیں۔
امام وکیع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: علم حدیث کاادنی نفع یہ ہے کہ علم حدیث عقائد ِقبیحہ سے بچتاہے۔
Read more ...
سب کے بس کی بات نہیں
سب کے بس کی بات نہیں!!
حافظ محمد احمد
راہ خدا میں ٹھوکر کھاناسب کے بس کی بات
نہیں
اپنے روٹھے رب کو منانا سب کے بس کی
بات نہیں
گالی سن کر گالی دینا یہ تو ہے آسان بہت
گالی سن کر چپ رہ جانا سب کے بس کی بات نہیں
حافظ، قاری، عالم، عامی سب ہی سڑک پر
Read more ...
پہچان
پہچان
مہران عارف
اللہ بندے کو سزا کیوں دیتا ہے؟
مجھے اس سوال کا ایسا جواب ملا کہ آج تک مطمئن ہوں۔
ہمارے ویٹنری ڈپارٹمنٹ کے پروفیسر ہوا کرتے تھے۔ میرے اُن سے اچھے مراسم تھے۔ یہ یو نیورسٹی میں میرا تیسرا سال تھا۔
اک دفعہ میں ان کے دفتر گیا۔ مجھ سے کہنے لگے: مہران اک مزے کی بات سناؤں تمہیں؟ ؟
جی سر ضرور!
Read more ...
کوئی نہیں سُنتا
کوئی نہیں سُنتا
شاہد حسین
کیا بات ہے آج بہت خاموش ہو!!“
”تو کیا کروں؟…. کوئی سنتا جو نہیں!“
”کون نہیں سنتا…. میں ہوں ناں“
”تمہیں سنانے کا کیا فائدہ …. جسے سننا چاہیے وہ تو سنتا نہیں۔“
”کسے سننا چاہیے …. کیا سننا چاہیے، کچھ بتاؤ گے بھی یا پہیلیاں ہی بوجھواتے رہو گے۔“”صبح سے چیخ رہا ہوں کہ بیگم ایک کپ گرم چائے پلا دو مگر مجال ہے جو ان کے کانوں میں جوں تک بھی رینگی ہو۔ ایسا لگتا ہے جیسے میں
Read more ...