احناف ڈیجیٹل لائبریری

خلیفہ بلا فصل سیدنا ابو بکر صدیق

User Rating: 3 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar InactiveStar Inactive
خلیفہ بلا فصل سیدنا ابو بکر صدیق
اقراء سحر
آج میں جس ہستی کے متعلق لکھنے کی جسارت کر رہی ہوں وہ اتنی عظیم ہستی ہے کہ میرے جیسی ادنیٰ انسان کو ان کے قدموں کی خاک ہونے کے لئے بھی بے پناہ محبت ِ دین، عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور عباداتِ الہٰی کی ضرورت ہے۔ یہ وہ ہستی ہیں کہ جن کے محض نام لینے سے ارواح اس قدر لطافت محسوس کرتی ہیں کہ اس کے جہانِ کل کی ہر شے سرورِ عبادت و محبت نظر آتی ہے۔
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے رفیق، اسلام کے عظیم جانثار، محرم اسرار نبوت، ثانی اثنین فی لغار سیدنا ابوبکر صدیق۔ آپ کا نام عبداللہ، کنیت ابوبکر اور لقب صدیق ہے۔
Read more ...

ہاں میں ایک بیٹی ہوں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
ہاں میں ایک بیٹی ہوں !
سعدیہ خانم
صنف نازک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ہر روپ میں ابر رحمت ہے۔ پیا ر ، محبت کا بے لو ث خزانہ ہے ، خو شبو کا جھونکا ہے ، نرم نازک کلی کی مانند ہیں ، ایثار و قربانی کا نمونہ ہے۔ جس گھر میں بیٹی پیدا ہو تی ہے اس گھر کے مکیں پر رحمت کے دروازے کھو ل دیے جا تے ہیں۔ وہی بیٹی جب ماں بنتی ہے تو پر وردگار عالم اس ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دیتا ہے۔ لیکن قابل غو ر اور قا بل افسوس بات یہ ہے کہ اسی عورت ، اسی بیٹی کا ہم اپنے معاشرے میں کیا حا ل کر دیتے ہیں۔
Read more ...

نظامِ تعلیم کا جائزہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
نظامِ تعلیم کا جائزہ
مولانا محمدمبشربدر
تعلیم کا انسان کی تربیت و سوچ پر گہرا اثر پڑتا ہے۔انسان کو جس قسم کی تعلیم دی جاتی ہے ویسے اثرات اس پر مرتب ہوتے ہیں اور ویسی ہی تربیت کا ظہور ہوتا ہے۔ صدیوں سے انسان میں تہذیب و شعور کی شمع فروزاں کرنے کے لیے مختلف طریقہائے تعلیم وضع کیے جاتے رہے ہیں۔ اسلام نے آکر تعلیم کی اہمیت کو بہت زیادہ اجاگر کیا ، حتیٰ کہ پہلی وحی تعلیم و تعلم سے متعلق ہے۔
ہمارے پیارے نبی ﷺ نے بھی علم کے حصول پر زور دیا ہےاور ہر مرد و عورت پر علم حاصل کرنا فرض قرار دیا،
Read more ...

مسلم تاجر برادری کے لیے لمحہ فکریہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
مسلم تاجر برادری کے لیے لمحہ فکریہ !
نعیم خان، لاہور
ویٹی کن سٹی کہنے کو تو ایک ارب کیتھولک عیسائیوں کا روحانی مرکز ہے، مگر باخبر حلقوں کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین قوت ہے۔ ویٹی کن جغرافیائی لحاظ سے دنیا کا سب سے چھوٹا ملک نظر آتا ہے۔
اس کا رقبہ ایک کلومیٹر بھی نہیں ہے۔ مگر اس کا کاموں کا حجم، اس کے ادارے اور اس کا کردار دنیا کے ہر ہر ملک میں نظر آتا ہے۔
ایک ایسی بستی جس کی آبادی نو سو افراد پر مشتمل ہے،
Read more ...

رحمتِ عالم ﷺاور حُسنِ معاشرت

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
رحمتِ عالم ﷺاور حُسنِ معاشرت
محمد حشمت
ایام جاہلیت کی اس سے بہتر تصویر کوئی بڑے سے بڑا مصور، ادیب اور مؤرخ نہیں کھینچ سکتا۔ اس دور میں اخلاقی انحطاط انتہا کو پہنچ چکاتھا۔ بت پرستی اخلاقی جرائم،شراب نوشی ، قمار بازی ، ظلم و استبداد اور معاشی استحصال اس دور کی اہم خصوصیات تھیں۔
باپ اپنی نوزائیدہ بچی کو زندہ درگور کردیاکرتا تھا انسان انسانیت کو خاق میں ملارہاتھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھاکہ انسان جہالت کی وجہ اپنی پوری نسل کو زندہ دفن کرنا چاہتا تھا۔ اس صورت حال کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک تمثیل کے ذریعہ اس طرح بیان فرمایا ہے۔ ''میری دعوت و ہدایت کی مثال جس کے ساتھ مجھے دنیا میں بھیجا گیا ہے
Read more ...

راہ حق کے مسافر

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive

">راہ حق کے مسافر

متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام تو نازل ہی اس لیے ہوا کہ اس نے ہر سو پھیلنا ہے ،باقی ادیان پر دلائل کی قوت سے غالب ہونا ہے ، تاقیامت رہنا ہے۔ یہ خدا وند قدوس کا پسندیدہ دین ہے اس میں ساری انسانیت کی دنیاوی اور اخروی کامیابیاں ہیں۔ یہ خدا کی وہ امانت ہے جو خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نےایسےکڑے اور تلخ حالات میں امت تک دیانت بلکہ حق دیانت کے ساتھ باکمال پہنچائی جب جہالت، ضد ، انا اور خواہشات کے بتوں کو پوجنے والے کسی کی نہیں سنتے تھے۔
Read more ...

فرانس کی سپر مارکیٹ میں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
فرانس کی سپر مارکیٹ میں
اہلیہ مفتی شبیر احمد
فرانس کی سپر مارکیٹ میں ایک عورت چہرے پہ نقاب ڈالے خریداری کر رہی تھی۔ ٹرالی میں مطلوبہ سامان ڈالنے کے بعد جب وہ ادائیگی کیلیے کاؤنٹر کی جانب بڑھی تو چست لباس پہنے سیلز گرل اپنے نقش و نگار سے عرب لگ رہی تھی۔
اس نے حجاب والی لڑکی کو حقارت کی نظر سے دیکھا اور بڑبڑاتے ہوئے اس کا حساب بنانے لگی۔
حجاب والی لڑکی خاموش کھڑی تھی مگر اس کی خاموشی اس سیلز گرل کیلیے مزید جھنجلاہٹ کا سبب بنی.سیلز گرل بولی:
Read more ...

بچوں کی تربیت

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
بچوں کی تربیت
مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
حدیث پاک میں ہے کہ اپنے بچوں کو تین چیزیں سکھاؤ۔ اللہ رب العزت کی محبت، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور قرآن کی محبت۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کی محبت سے متعلق واقعات سنائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے متعلق واقعات سنائیں اور قرآن پاک کی محبت سے متعلق واقعات سنائیں۔
Read more ...

لفظ جب تک وضو نہیں کرتے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لفظ جب تک وضو نہیں کرتے !
معظمہ کنول
اورنگ زیب عالمگیربڑا مشہور مغل شہنشاہ گزرا ہے اس نے ہندوستان پر تقریباً 50سال حکومت کی تھی۔ ایک دفعہ ایک ایرانی شہزادہ اسے ملنے کے لئے آیا۔ بادشاہ نے اسے رات کو سلانے کا بندوبست اس کمرے میں کرایا جو اس کی اپنی خوابگاہ سے منسلک تھا۔
ان دونوں کمروں کے باہر بادشاہ کا ایک بہت مقرب حبشی خدمت گزار ڈیوٹی پر تھا۔ اس کا نام محمد حسن تھا۔ اور بادشاہ اسے ہمیشہ محمد حسن ہی کہا کرتاتھا اس رات نصف شب کے بعد بادشاہ نے آواز دی’’حسن! ‘‘۔
Read more ...

اُترن

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
اُترن
عبدالمالک ، جدہ
مجهے مارکیٹ جانا تها ، دوست کے لئے بہترین سا گفٹ خریدنا تها۔گاڑی نکال ہی رہی تهی ،کہ ایک عورت قریب آ کر کهڑی ہو گئی، بولی بی بی جی!بہت غریب ہوں کچھ مدد کر دیں۔
مجهے غصہ آگیا ،بس تم لوگ جہاں گاڑی دیکهتے ہوفورا پہنچ جاتے ہو اپنی ضرورتیں بتانے، وہ بولی!
نہیں بی بی جی ،جهوٹ نہیں کہہ رہی میں واقعی ضرورتمند ہوں
Read more ...