بغیرنقطوں کے شادی
بغیرنقطوں کے شادی
سیدہ عمارہ الیاس گھمن
بیگم عباسی اداس و پریشان سوچوں میں غلطاں بیٹھی تھی کہ ان کی بہن ان سے ملنے آئیں ،بیگم عباسی کا اترا چہرہ دیکھ کر فوراَ استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے ؟ اس طرح کیوں بیٹھی ہو؟ بیگم عباسی کو تو جیسے اسی لمحہ کی آرزو تھی کہ کوئی ان سے حالِ دل پوچھےفوراً پھٹ پڑیں۔
جہاں آراء دیکھو تمہارے بھائی کو اس جہاں سے رخصت ہوئےدس سال ہوگئے ہیں، میں نے اتنی مشکل سے وقت گزارا ہے جہاں تک ممکن ہوا ہے گل نیہال کے لئے جہیز بنایا ہے۔ اب ان کے مطالبات میں کہاں سے پورے کروں؟
اس وقت تو یتیم بھتیجی کرکے رشتہ لیا، اپنا احسان جتلایا کہ بن باپ کے بچی کو کون لےگا ؟ دنیا کو دکھایا کہ میں نے یتیم کے سر پر ہاتھ رکھا ہے
Read more ...
اُم المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ حیات و خدمات
اُم المؤمنین سیدہ خدیجۃ الکبریٰ حیات و خدمات
محترمہ سعدیہ الیاس گھمن
منتظمہ : مرکز اصلاح النساء
ایک بہت ہی خوبصورت صبح مکہ کی عورتیں خانہ کعبہ خداتعالیٰ کے گھر جمع ہیں، خوش گپیوں میں مصروف ہیں، قہقہے لگ رہے ہیں۔ اِدھر اُدھر کی باتیں ہو رہیں ہیں لیکن وہیں ایک عورت باوقار، مہذب شخصیت کی حامل، طواف سے فارغ ہوئی وہ اپنی شخصیت سے ہی ایک بڑے سلجھے خاندان کا چشم وچراغ معلوم ہوتیں ہیں۔ ایک خاص قسم کا ٹھہراؤہے۔ مالی آسودگی اور ذہانت ان کے چہرے سے ظاہر ہے۔ اسی اثناءمیں ایک آدمی نمودار ہوا سب کو مخاطب کیا :
”اے مکے کی عورتو “!
Read more ...
احساس
احساس
شہباز بلوچ
اس نے ایک مانگنے والے کو جھٹ سے کچھ نکال کر دے دیا۔ مَیں نے کہا کہ بھائی دیکھ بھال کر دینا چاہئے یہ فراڈ لوگ ہوتے ہیں اور عام انسان کے جذبہ نیکی کو ایکسپلائٹ کرتے ہیں! فرمانے لگے آپ نے بجا فرمایا، مَیں پہلے ایسا ہی کیا کرتا تھا، پھر ایک واقعے نے میری دُنیا بدل کر رکھ دی۔
مَیں دھرم پورہ لاہور میں اپنے گھر سے سائیکل پہ نکلا تھا کہ ٹھیکیدار سے اپنے بقایا جات وصول کر لوں، مَیں سٹیل فکسر تھا اور ایک کوٹھی کے لینٹر کے پیسے باقی تھے مگر ٹھیکیدار آج کل پر ٹرخا رہا تھا۔ مَیں سائیکل پہ جا رہا تھا
Read more ...
عورتوں کے حقوق سیرتِ نبوی کی روشنی میں
عورتوں کے حقوق سیرتِ نبوی کی روشنی میں
نغمہ پروین
تاریخ گواہ ہے کہ ایک عرصہٴ دراز سے عورت مظلوم چلی آرہی تھی۔ یونان میں، مصر میں، عراق میں، ہند میں، چین میں، غرض ہرقوم میں ہر خطہ میں کوئی ایسی جگہ نہیں تھی، جہاں عورتوں پر ظلم کے پہاڑ نہ ٹوٹے ہوں۔ لوگ اسے اپنے عیش وعشرت کی غرض سے خریدوفروخت کرتے ان کے ساتھ حیوانوں سے بھی بُرا سلوک کیاجاتاتھا؛ حتی کہ اہلِ عرب عورت کے وجود کو موجبِ عار سمجھتے تھے اور لڑکیوں کو زندہ درگور کردیتے تھے۔ ہندوستان میں شوہر کی چتا پر اس کی بیوہ کو جلایا جاتا تھا۔
Read more ...
مولانا عبیداللہ کی اسلامی خدمات
مولانا عبیداللہ کی اسلامی خدمات
ریاض احمد چوہدری
جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ملک کے نامور بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد عبیداللہ علالت کے بعد لاہور کے مقامی ہسپتال میں 95 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ آپ جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم کے بڑے بھائی قاری احمد عبید، قاری ارشد عبید، امجد عبید، حافظ اسعد عبیداور حافظ اجود عبید کے والد تھے۔
مولانا محمد عبیداللہ دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور 55 سال سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم کے منصب پر فائز رہے۔
Read more ...
کہیں ہمارا شمار ان میں تو نہیں
کہیں ہمارا شمار ان میں تو نہیں؟
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
دنیا مجموعہ تضادات کا نام ہے۔ اس میں آدم جیسا نبی ہے تو ابلیس جیسا لعین بھی ہے۔ یہاں ملائکہ کا نزول بھی ہوتا ہے اور شیاطین جنات کا بسیرا بھی ، ا براہیم جیسا خلیل ہے تو نمرود جیسا مردود بھی ہے۔ موسیٰ جیسا موحد ہے تو فرعون جیسا بدبخت بھی ہے۔ وجہ تخلیق کائنات خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم بھی ہیں تو ابو جہل و ابولہب جیسے متمرد بھی ہیں۔ صحابہ و اہلبیت جیسی پاکیزہ و مقدس شخصیات ہیں تو مشرکین و منافقین جیسے بدکرار بھی۔ رحمان کے بندے ہیں تو شیطان کی اولاد بھی۔
Read more ...
یہ کوّا ہے
یہ کوّا ہے !
ابو محمد حنفی
ایک 85 سالہ عمر رسیدہ باپ اپنے 45 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر کے ہال کمرے میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک کوّے نے کھڑکی کے پاس آ کر شور مچایا۔
باپ کو نجانے کیا سوجھی، اُٹھ کر بیٹے کے پاس آیا اور اُس سے پوچھا، بیٹے یہ کیا چیز ہے؟
بیٹے نے جواب دیا؛ یہ کوّا ہے۔ یہ سُن کر باپ اپنی جگہ پر جا کر بیٹھ گیا۔
کُچھ دیر کے بعد وہ پھر اُٹھ کر اپنے بیٹے کے پاس کر آیا اور دوبارہ اُس سے پوچھا،
Read more ...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹیں
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسکراہٹیں
مولانا اشفاق ندیم
سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سنجیدگی ومتانت، عظمت و وقار اور خوش سلیقگی کا پیکرِ حسین تھے۔ بلاضرورت کبھی گفتگو نہ فرماتے اور نہ ہی آواز سے ہنستے تھے۔آپ کا ارشادِ عالیشان ہے :
لا تکثر الضحک فانَّ کثرۃ الضحک تمیت القلب۔
زیادہ نہ ہنسو اس لیے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔
(ترمذی شریف(
سرکارِ دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جاں نثاروں اور غلاموں کی دل جوئی اور دل بستگی کے لیے کبھی کبھار خوش طبعی فرمالیا کرتے تھے۔
Read more ...
گرلز کا لج کا بدلتا ہوا کلچر
گرلز کا لج کا بدلتا ہوا کلچر
شوکت حیات گوندل
زمانہ جہالت میں کائنات کی سب سے بد ترین شئے عورت کو سمجھا جاتا تھا عورت کو اس معاشرے میں حقارت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا مگر ظہور اسلام کے بعد عورت کو وہ اعلیٰ مقام ملا کہ اللہ تعالیٰ نے جنت کو اس کے قدموں میں ڈال دیا اور وہی عورت جس کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اس کی پرورش پر جنت کی بشارت سنائی وہی عورت جس کاوجود نحوست کی علامت اور قباحت کانشان تھا اسلام نے اس کو فرش سے اٹھا کر عرش پر بٹھا دیا اتنی عزت دی کہ اس کو سر کا تاج بنا دیا۔
Read more ...
خواتین سے حسن سلوک کے اسلامی احکام
خواتین سے حسن سلوک کے اسلامی احکام
ڈاکٹر محمد حسین
اسلامی معاشرے میں عورت کی چار حیثیتیں ہیں۔وہ کسی کی بیٹی ہے، کسی کی بہن ہے، کسی کی بیوی اور کسی کی ماں ہے۔اسلام نے ان چاروں حیثیتوں میں اس کی عزت و احترام کی تلقین و تاکید کی ہے۔ بہ حیثیت بیوی کے اس کے لئے جو تعلیم دی گئی ہے، وہ حسب ذیل آیت و حدیث سے واضح ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
ومن ایتہ ان خلق لکم من انفسکم ازوجا لتسکنوا الیھا وجعل بینکم مودۃ ورحمۃ۔
ترجمہ:اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ اس نے تمہارے لئے تم ہی میں سے جوڑے پیدا کئے
Read more ...