مثالی بیوی کیسے بنتی ہیں
مثالی بیوی کیسے بنتی ہیں؟؟
مختار احمد
سب سے اہم بات یہ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے مطابق رشتہ کے انتخاب میں خواہ وہ لڑکے کا انتخاب ہو یا لڑکی کا دینداری کو ترجیح دینی چاہیے۔ درج ذیل میں مثالی ونیک بیوی کی چند خوبیاں بیان کی جا رہی ہیں۔
شوہر کی فرمانبرداری کرے:
ارشاد باری تعالیٰ ہے:نیک عورتیں وہ ہیں جو فرماں بردار اور خاوند کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت میں (مال وآبرو) کی حفاظت کرنے والی ہیں۔
(النساء(
Read more ...
بچیوں کی تعلیم کا مسئلہ
بچیوں کی تعلیم کا مسئلہ
عبدالباری
مذہب اسلام ایک آفاقی اور ہمہ گیر مذہب ہے اس کی تمام تعلیما ت پوری انسانیت کے کئے مشعل راہ اور کامیابی و سربلندی کا زینہ ہیں جن پر علم کر کے انسان (مردو عور ت ) دنیا و آخرت کی فوز وفلاح سے ہمکنا رہوسکتاہے۔ اسلام نے جابجامردوخواتین کی توجہ تعلیم وتربیت کی طرف مبذول کی ہے۔ علم جہاں مردوں کے لئے ضروری ہے وہیں عورتیں بھی اس کی حاجت مند ہیں۔ چونکہ اسلام میں مرد اور عورت کو سکے کادو رخ کہا گیاہے یا وہ یا ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں جو ایک دوسرے کے لیے لازم ملزوم ہیں، یہ الگ بات ہے کہ عورت اور مرد دونوں کا دائرہ کار الگ الگ ہے
Read more ...
منتخب عوامی نمائندوں کے نام
منتخب عوامی نمائندوں کے نام!!
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
ہم جمہوری دور سے گزر رہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہماری جغرافیائی اور نظریاتی شناخت ہے۔ اس کے ادارے بالخصوص سینٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیاں قابلِ صد احترام ولائق تکریم ہیں۔یہ وہ فورم ہیں جہاں عوام کے منتخب نمائندے عوام کے حقوق کی موثر منصوبہ بندی اور قانون سازی کرتے ہیں تاکہ اندرونی و بیرونی سازشیں ،معاشرتی بدامنی ، معاشی عدم استحکام ، کرپشن ، بے روزگاری ،مہنگائی اور دیگرقومی و ملی مشکلات کو دور کیا جا سکے اور اہلیان ِوطن کومحفوظ ، خوشحال،باعزت اورپرسکون زندگی مل سکے۔
Read more ...
ابا پاکستان تو میرا ہے
ابا پاکستان تو میرا ہے !!
پروفیسر مجیب ظفر
ننھے مُنّے دو سالہ سعد میاں کمرے میں داخل ہوئے اور اپنی ننھی ننھی پھولتی سانسوں پر قابو پاتے ہوئے بولے:’’امّاں۔۔۔باہر۔۔گٹر.. مم۔۔۔بااَر(باہر) گٹر۔۔ مم۔۔۔امّاں با اَر گَٹَر مَم۔۔۔ابّا۔۔ با اَر گَٹَر مَم۔۔۔اُوں۔۔۔۔‘‘ اتنا کہہ کر سعد میاں نے اپنی ننھی سی ناک سکوڑی کیونکہ گھر سے باہر سڑک پر بہنے والے گندے پانی کی بُو کمرے میں داخل ہو رہی تھی۔
ابّا کچھ دیر پہلے نماز ادا کرکے مسجد سے گھر آئے تھے ، باہر سڑک پر ایک گٹر اُبل گیا تھا
Read more ...
حفصہ کا شوہر
حفصہ کا شوہر
عماد الدین
اللہ رب العزت ایسی بیوی ہرکسی کودے..سونے سے پہلے اس نے اپنے غنودگی میں لیٹے شوہر کو مخاطب کیا۔۔سنیں فجر میں اٹھاؤں آپ کو؟
اس نے نیند میں ڈوبی آنکھیں کھول لئے اور تھوڑے کڑوے لہجے میں بولا۔۔تم کو کتنی دفعہ کہا ہے میں نیند سے نہیں اٹھ پاتا فجر میں، سارا دن کا تھکا ہارا ہوتا ہوں۔وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی. پر نماز تو فرض ہے ناں۔ فجر ہی کیا آپ کوئی بھی نمازادا نہیں کرتے۔ بس جمعہ یا عید۔
Read more ...
محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم
محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم !!
محمد عبداللہ
کائنات کا ذرہ ذرہ خدا کے ہو نے کا شدت سے احساس دلا تا ہے اور اگر آپ دھرتی پر موجود اربوں انسانوں کا مطالعہ کریں تو ہر انسان میں کو ئی نہ کو ئی ایسی خو بی چھپی ہو تی ہے جو خالقِ عظیم کے وجود کا احساس دلا تی ہے۔
انسانوں کی رشد و ہدایت کے لیے ہر دور میں خدا ئے بزرگ و برتر نے اپنے ہدایت یا فتہ پیغمبروں کو بھیجا جنہوں نے اپنے اپنے دور میں اپنی ڈیوٹی کو نبھا یا اور خا لقِ حقیقی سے جا ملے اور پھر تا ریخ انسانی کے سب سے بڑے انسان نے حضرت آمنہ رضی اللہ عنہا کے گھر جنم لیا۔
Read more ...
ادب کا پھل
ادب کا پھل
مفتی معاویہ اسماعیل
اس کانام عثمان تھا،وہ انتہائی نیک سیرت اوراچھے جذبے والاتھا،اس کومہمان نوازی کابہت شوق تھا،جب کہیں اس کوکوئی مسافرمل جاتاوہ اس کواپنے گھرلے آتاگھرمیں اس کوٹھہراتااس کااکرام کرتااس کی خوب خدمت کرتااوراگلے دن اس کورخصت کردیتا،اس کے گاؤں والے اسی کے خاندان ہی کے تھے،ان سب کاقبیلہ ایک ہی تھا،گاؤں والے اس رویے کوپسند نہیں کرتے تھے۔
خواتین کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں
خواتین کی تربیت قرآن وسنت کی روشنی میں
ڈاکٹر مسرت جمال
اللہ کا ہمیشہ بنی نوع انسان پر یہ احسان رہا کہ وہ اسکی ہدایت و راہنمائی کا انتظام کرتا رہا۔ قرآن عظیم ان انتظامات کی کڑیوں مین سے ایک ایسی مضبوط؛ کڑی ہے جو رہتی دنیا تک لوگوں کو روشنی فراہم کرتا رہے گا۔قران شاہد ہے کہ :
ان ھذا القرآن یھدی للتی ھی أقوم(۱)
قرآن کریم سچائیوں پر مبنی علوم کی ایک ایسی درس گاہ ہے جو تمام نسل آدم کو دُنیا میں امن و سکون اور ترقی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آخرت کے دائمی نقصانات اور تکالیف سے بچنے اور محفوظ رہنے کے طریقے بھی بتاتی ہے یہ ہدایت ہے،
Read more ...
زبان کی آفتیں
زبان کی آفتیں
مولانا ناصر محمود
یہ زبان جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائی ہے اس پر ذرا غور کریں کہ یہ کتنی عظیم نعمت ہے۔ بندہ اس کا کما حقہ شکر ادا نہیں کر سکتا۔ یہ زبان پیدائش سے لے کر مرتے دم تک انسان کا ساتھ دے رہی ہے۔نہ اس کی سروس(Service) کی ضرورت نہ پٹرول کی ،نہ اوورہالنگ کی۔ انسان کا ساتھ دیتے چلی جارہی ہے۔یہ زبان ہماری ملکیت نہیں بلکہ ہمارے پاس امانت ہے۔ جب یہ امانت ہے تو پھر اس کو اللہ کی رضا کے مطابق استعمال کیاجائے۔
یہ نہ ہو کہ جو دل میں آیا بک دیا بلکہ جو بات اللہ کے احکام کے مطابق ہے وہ بات بولی جائے۔ زبان ہی سے آدمی جنت کا مستحق بنتاہے اور زبان ہی سے دوزخ کا بھی مستحق بن جاتاہے۔
Read more ...
خدمتِ والدین کی شاہراہ جنت جاتی ہے
خدمتِ والدین کی شاہراہ جنت جاتی ہے !
خورشید عالم داؤد
خوش قسمت اولاد:
وہ اولاد نہایت ہی خوش قسمت ہے، جس نے اپنے والدین کو عقل و شعور میں پایا اور ان کی خدمت کرکے جنّت کی شاہِ کلید حاصل کرلیا۔ والدین کا رشتہ ایک ایسا عظیم رشتہ ہے جو سب سے زیادہ حسن سلوک،عزت و توقیر، اطاعت و فرمانبرداری، احسان و اکرام اور ادب و احترام کا متقاضی ہے۔ والدین ایک عظیم نعمت اور عطیۂ ربّانی ہیں۔ زجر و توبیخ کرنا اور ڈانٹ ڈپٹ کرنا تو دور کی بات، اسلام نے انہیں” افّ “بھی کہنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایک مطیع و فرمانبردار اور صالح اولاد کی یہ ذمے داری ہے کہ والدین کے سامنے متواضعانہ انداز میں پیش ہو اور ان کا حکم کو بجالائے۔
Read more ...