گُفتہ او گُفتہ اللہ بود
گُفتہ او گُفتہ اللہ بود
جب افریقہ کے جنگلات میں آفتابِ اسلام نے کرنیں بکھیریں
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
قیروان……مغربی افریقہ کا مشہور شہر ہے ، کافی عرصہ تک اسے افریقہ کا دارالسلطنت اور گورنر افریقہ کی قیام گاہ ہونے کا شرف حاصل رہا ہے۔ 50ھ میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس کی بنیاد رکھی۔
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عقبہ بن نافع فہری رحمہ اللہ کو افریقہ کا عامل مقرر کیا۔ یہاں ”بَربَر“قوم آباد تھی ، ان میں سے اکثر قبائل حضرت عقبہ بن نافع رحمہ اللہ کے ہاتھ پر حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔ اور ان کے ساتھ افریقی ممالک کی فتح میں شریک رہے۔ افریقی ممالک فتح ہو جاتے لیکن چونکہ وہاں لشکر اسلامی کی مستقل چھاؤنی نہیں تھی
Read more ...
وقت انسانی زندگی کا عظیم سرمایہ
وقت انسانی زندگی کا عظیم سرمایہ
مفتی محمد صادق حسین
انسان دنیا میں چند دن کے لئے آیا ہے ،یہاں اس کا ٹھکانہ عارضی ہے ،انسانی زندگی خود اس کی بے ثباتی اور ناپائیداری کو بتاتی ہے ،دنیا میں پید اہونے والا ہر بچہ اس بات کا ثبوت ہے اسے کل مرنا ہے۔ موت سے کسی کو رست گاری نہیں ہے۔ اللہ تعالی نے اس عارضی دنیا میں انسان کو نیکیاں کمانے اور اجر و ثواب کو جمع کرنے کے لئے بھیجا ہے ، اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اس دنیا سے وہی لوگ کامیاب ہوکر جاتے ہیں جو وقت کی قدر کرنے والے ہوتے ہیں ،اور جنہیں ایک ایک لمحہ کا احسا س ہوگا اور کل پروردگارِ عالم کے سامنے حاضری کی فکر لاحق ہوگی۔قرآن کریم میں اللہ تعالی نے اس حقیقت کو مختلف انداز میں اجاگر کیا ہے
Read more ...
کیا آپ جنت جانا چاہتے ہیں ؟؟ تو آئیے
کیا آپ جنت جانا چاہتے ہیں ؟؟ تو آئیے!!
اہلیہ مفتی شبیر احمد
جنت بہت ہی عیش وآرام کی جگہ ہے۔ بے شمار بیش بہا نعمتوں سے بھری ہوئی ہے۔ وہاں اہل جنت کی ہر آرزو اوربڑی سے بڑی خواہش پوری ہوگی۔ ہرپسندیدہ چیز بلا کسی محنت ومشقت انہیں میسرہوگی۔ جنت میں اہل ایمان کی خوشی وآرام کے لیے کیاکیا نعمتیں مہیا ہیں، ان کا صحیح اور مکمل تصور انسان کے بس سے باہر ہے۔ جنت اہل ایمان کی آخری منزل ہے جس میں جانے کے بعد یہ لوگ دنیا کی مشکلات ومصائب کو یکسر بھول جائیں گے۔ یہاں تک کہ وہ شخص جو
Read more ...
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ مزاح
رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ مزاح
غلام نبی مدنی
فنون لطیفہ (fine arts) جمالیاتی حس کے اظہار کا ذریعہ ہیں۔یہ اصطلاح اٹھاروہیں صدی میں ایجاد ہوئی،جس کی پانچ قسمیں متعارف کروائی گئیں،موسیقی، مصوری، شاعری، سنگتراشی اور رقص۔آج کل آرکٹیکس،شوبز،فلم انڈسٹری،اور بہت سی دوسری لہووسرود کی چیزوں کو بھی فنون لطیفہ کا نام دیدیاگیاہے۔مختلف ملکوں میں ان چیزوں کے علاوہ مختلف چیزوں کو فنون لطیفہ میں شامل کیا جاتاہے۔جیسے فرانس میں کھانا پکانا بھی فنون لطیفہ میں شامل ہے۔
حقیقت حال کا مطالعہ کیا جائے تو فنون لطیفہ کوئی بری چیز نہیں،کیوں کہ جمالیاتی حس فطرتا انسان میں ودیعت ہے۔تواللہ کی بنائے ہوئی حسین اور تفریح دینے والی چیزوں سے لطف اندوز ہونا فطرت کے عین مطابق ہے۔
Read more ...
مسلمان خواتین کے علمی کارنامے
مسلمان خواتین کے علمی کارنامے
فاطمہ طیب
یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ہر قوم کی تعمیر و ترقی کا انحصار اس کی تعلیم پر ہوتا ہے۔ تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے کہ جس کے سبب قوم کے احساس و شعور کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
اسلام میں تعلیم و تعلم کی قدر و منزلت بہت زیادہ ہے۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس میں زندگی گزارنے کے ہر پہلو پر واضح و روشن تعلیمات موجود ہیں۔ دین اسلام میں علم کو صرف حق ہی نہیں بلکہ واجب قرار دیا گیاہے۔علم مومن کے قلب میں ایک نور ہے جو فانوس نبوت کے چراغ سے مستفاد ہوتا ہے
Read more ...
اسلامی تہذیب میں حقوقِ انسانیت
اسلامی تہذیب میں حقوقِ انسانیت
عتیق الرحمٰن ، لاہور
ایک مغربی فلسفی نے کہا ہے کہ کمزوری ایک بوڑھے پن کی علامت ہے،ضروری ہے کہ اس کے خاتمے کے لئے عملاً کوشش کرنی چاہیے اس کا بدیہی تقاضہ ہے کہ ہم انسانیت سے محبت کو اپنا بنیادی اصول بنالیں۔لیکن اسلام نے سماج کے تمامی طبقات میں بغیر کسی تفریق و تقسیم کئے سبھی کے لئے یکساں اخلاقی و ادبی،معاشی و معاشرتی بحیثیت انفرادی و اجتماعی اصول بیان کئے اور ان کو اختیار کرنے کا حکم دیا اس میں کسی رنگ و نسل یا قوم و مذہب کی نسبت کو ذکر نہیں کیا گیا اور اسی کے ساتھ یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ جو انسانوں کے اساسی اصول جو اسلام نے وضع کئے ہیں
Read more ...
ماہ محرم کیسے گزاریں
ماہ محرم کیسے گزاریں ؟؟
ابو جندل قاسمی
یوم عاشوراء زمانہٴ جاہلیت میں قریشِ مکہ کے نزدیک بڑا محترم دن تھا، اسی دن خانہٴ کعبہ پر نیا غلاف ڈالا جاتا تھا اور قریش اس دن روزہ رکھتے تھے، قیاس یہ ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی کچھ روایات اس کے بارے میں ان تک پہنچی ہوں گی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور تھا کہ قریش ملتِ ابراہیمی کی نسبت سے جو اچھے کام کرتے تھے، ان کاموں میں آپ ان سے اتفاق واشتراک فرماتے تھے، اسی بنا پر حج میں بھی شرکت فرماتے تھے، اپنے اس اصول کی بنا پر آپ قریش کے ساتھ عاشورہ کا روزہ بھی رکھتے تھے؛ لیکن دوسروں کو اس کا حکم نہیں دیتے تھے،
Read more ...
محرم اور مذہبی و معاشرتی ذمہ داریاں
محرم اور مذہبی و معاشرتی ذمہ داریاں
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اسلام میں امن کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ، نفاذ اسلام کا مقصد قیام امن ہے۔ اس لیے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اسلام کی بنیادی روح کو اچھی طرح سمجھے۔ قبل از اسلام امن کا فقدان تھا ، ظلم و جبر نے انسانیت کو بدامنی کی دلدل میں گردن تک دھنسا رکھا تھا۔
اسلام آیا !!
Read more ...
حشر کا تصور
حشر کا تصور
عائشہ ملک
میں راستے میں ہی تھی جب مغرب کی اذان ہوئی۔ آج جاب سے آتے وقت کافی دیر ہو چکی تھی میں جیسے ہی گھر پہنچی مغرب کا وقت تقریبا ختم ہی ہو چکا تھا میں نے جلدی جلدی وضو کیا اور ویسے ہی گیلے ہاتھ پاؤ ں لے کر جانماز پر نیت باندھ کر کھڑی ہو گئی میرے چہرے سے بار بار پانی ٹپک رہا تھا میں بار بار آستین سے صاف کرتی اور نماز جاری رکھتی نماز کے دوران ہی مجھے یاد آیا کہ میں امی کی دوائیاں لانا بھول گئی تهی آج آفس میں بہت کام تھا کھانا کھانے کا بھی وقت نہیں ملا۔میں بہت تھک چکی تھی سجدے میں جاتے ہی میں نے نماز میں دھیان لگانے کی بہت کوشش کی لیکن مجهے لگا میں ایک ایسے میدان میں تھی جہاں پر بہت سارے لوگ جمع تھے سب کے ہاتھ میں ایک ایک کتاب تھی۔مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے تبھی کسی نے ایک کتاب میرے ہاتھ میں بھی تھما دی جس پر میرا نام لکھا تھا میں نے کتاب کھولی جس میں میرے اچھے برے اعمال لکھے ہوئے تھے میرا دل بیٹھ گیا میں نے سوچا یاﷲ کیا میں مر گئی ہوں ؟میں نے سب طرف نظریں گھمائیں سب ایک لائن میں کھڑے اپنی اپنی کتاب جمع کرا رہے تھے
Read more ...
خواتین پر تشدد
خواتین پر تشدد
شمس تبریز قاسمی
کائنات کی زیب وزینت کا سہرا عورت کے سر جاتا ہے۔ وہ معاشرے کی حقیقی معمار ہوتی ہے۔معاشرے میں نکھار پیدا کرنے اور اسے خوبصورت بنانے کا فن صرف عورت ہی جانتی ہے اوران ہی کے اچھے کردار کی وجہ سے ایک تہذیب یافتہ معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
جیسے کہ اگر ایک مرد کو تعلیم یافتہ کر دیا جائے تو ممکن کہ اس کا فائدہ صرف اس کی ذات تک ہی محدود رہے لیکن ایک عورت کو تعلیم دینے سے مراد ایک پوری نسل کو تعلیم دینا ہے۔
یوں اب عورت جس روپ یا رشتے میں ہو وہ اپنے کچھ حقوق رکھتی ہے۔کیونکہ عورت صرف جنس نہیں انسان ہے وہ بھی احساس و جذبات رکھتی ہے۔اپنی خواہشات رکھتی ہے۔
لیکن افسوس کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں یہاں ہر مرد ہی عورت پر غالب آنا چاہتا ہے۔فرسودہ روایات کے مارے ہوئے اور پسماندہ ذہنیت رکھنے والے لوگ آج بھی عورت کو حقیر ہی جانتے ہیں۔
Read more ...