تاریخ اسلام میں ماہ صفر کی حیثیت
تاریخ اسلام میں ماہ صفر کی حیثیت
مولانا محمد امجد خان
اسلامی سال کا دوسرا مہینہ ماہ صفر المظفر ہے تاریخ اسلام میں اس مہینے کو ممتاز حیثیت حاصل ہے اس مہینے کی 27 تاریخ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرمائی جو غلبہ اسلام اور اسلامی ریاست کے قیام کا باعث بنی اور پوری دنیا میں جو اسلام پھیلا اس کا آغاز بھی مدینہ منورہ سے ہوا۔
گویا پوری دنیا میں جو ظلمت چھائی ہوئی تھی اور ہرطرف خزاں تھی اس کا خاتمہ اسلام کی روشنی اور بہار کے ذریعے مدینہ منورہ سے ہوا۔
پھر اسی ماہ صفر میں 2ھ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اپنی چہیتی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح فرمایا تھا
Read more ...
صلائے عام ہے یارانِ” نکتہ چیں “کےلیے
صلائے عام ہے یارانِ” نکتہ چیں “کےلیے!!
مرکز اصلاح النساء سرگودھا کے انتظامی، تعلیمی اور تربیتی امور کا جائزہ
مولانا محمد کلیم اللہ حنفی
آج حافظ محمد زبیرکا ایک مضمون بعنوان”لڑکیوں کے مدارس میں ہاسٹل کی شرعی حیثیت “نظر سے گزرا، جس میں موصوف نے بنیادی طور پر دو سوال اٹھائے ہیں اور آخر میں اپنی رائے پیش کی ہے۔
پہلے سوال کا لب لباب یہ ہے کہ علماء کرام کالجوں ،یونی ورسٹیوں میں مخلوط نظام تعلیم پر سخت موقف رکھتے ہیں ، محرم کے بغیر سفر کو حرام بتلاتے ہیں،حجاب اور نقاب میں سخت فتوے دیتے ہیں۔ جبکہ خود ان کے ہاں بنات کے مدارس میں دوسرے شہروں سے آئی ہوئی لڑکیوں کے لیے ہاسٹل موجود ہوتے ہیں۔ ان کے لیے یہ کیسے جائز ہو سکتا ہے۔ ؟؟
دوسرے سوال کا خلاصہ یہ ہے کہ لڑکیوں کے مدارس کے ارباب اہتمام و انتظام مرد ہوتے ہیں اگرچہ وہ علماء ہی ہوں لیکن یہی ساری خرابیوں کی جڑ ہے۔
Read more ...
شوال کے چھ روزے
شوال کے چھ روزے
رمضان المبارک کے روزوں اور عید الفطر کے بعد شوال کے چھ روزے رکھنے کی احادیث میں بہت فضیلت اور ترغیب آئی ہے۔ حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
أَنَّ رَسُولَ اللّهِ صَلَّى اللّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ، ثُمَّ أَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ کَانَ کَصِيَامِ الدَّهْرِ.
(صحیح مسلم: کتاب الصیام ،باب استحباب صوم ستۃ ايام من شوال)