محبت ِرسول جاگ اٹھی ہے
محبت ِرسول جاگ اٹھی ہے
ماہنامہ بنات اہلسنت، اکتوبر 2012ء
دشمنانِ اسلام کی طرف سے آئے روز انبیاء کرام خصوصا ً امام الانبیاء، اسلام، قرآن، جماعت صحابہ اور مقتدر شخصیات کی توہین، بے حرمتی ،بے ادبی اور گستاخی کا عمل بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے اہل اسلام ان دلخراش واقعات سے جب دل برداشتہ ہوکر رد عمل کا اظہار کرتے ہیں تو امن کی فاختائیں اڑانے والے بذات خود اڑ کر ان کے پاس آن پہنچتے ہیں اور انہیں صبر کی لوریاں سنا کر تحمل وبرداشت کی تھپکی دے کر پھر سے خواب غفلت کی آغوش میں سلانا شروع کردیتے ہیں۔
Read more ...
ربیع الاول جب بھی آتا ہے
ربیع الاول جب بھی آتا ہے
ماہنامہ بنات اہلسنت، فروری 2012ء
چھ صدیاں گزر چکی تھیں۔ ابھی تک مسلمان اپنے رسول کی سیرت پر عمل کر رہے تھے۔ زمانہ نبوت ،عہد خلفائے راشدین، ائمہ متبوعین مجتہدین کے مبارک ادوار بھی سیرت کے سچے پھولوں سے معاشرے میں خوشبوئیں بانٹ رہے تھے۔ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جانیں نچھاور تھیں، سنجیدگی اور متانت کا دور تھا،
Read more ...
مرکز اہل السنت والجماعت میں علم کی بہاریں
مرکز اہل السنت والجماعت میں علم کی بہاریں
ماہنامہ بنات اہلسنت، ستمبر، اکتوبر 2011ء
کامیابی کا مدار دو چیزوں پرہے؛ ایمان اور اعمال صالحہ۔ پھر ان میں سے ایمان کو فوقیت حاصل ہے، یعنی ایمان درست ہوتوبغیراعمال …یا اعمال میں کوتاہی …کے باوجود بھی نجات ممکن ہے اور اگر ایمان درست نہ ہوا محض اعمال ہی اعمال ہوئے… الذین ضل سعیھم … توپھر قیامت کے دن یہ چیز بالکل کام نہیں آئے گی۔
ابدی اور دائمی نجات منحصر ہے ایمان اور اعمال صالحہ پر۔ اس مختصر سی تمہید کے بعد ایک اہم بات جو آپ کے نظر گزار کرنا چاہتاہوں
Read more ...
دو عظیم احسان …رمضان اور پاکستان
دو عظیم احسان …رمضان اور پاکستان
ماہنامہ بنات اہلسنت، اگست 2011ء
سلام اے صلح کامل کے مدرس
سلام اے عدلِ دائم کے موسس
آج سے 64برس قبل رمضان المبارک کی ستائیسویں شب تھی جب اہل اسلام کے لہو سے سیراب ہونے والی آزادی کی کونپل شجرسایہ دار بنی۔
Read more ...
سعودی قونصل خانے پر حملہ
سعودی قونصل خانے پر حملہ
پاک سعودیہ دوستی کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش
ماہنامہ بنات اہلسنت، جون 2011ء
تحفظ حرمین شریفین کونسل کے کنوینئرہونے کے ناتے ہم سعودی قونصل خانے پر حملے اور سعودی سفارتکار کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ کراچی میں پچھلے دنوں سعودی قونصل خانے پر حملہ پاکستان اور سعودیہ دوستی کو ختم
Read more ...
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
ماہنامہ بنات اہلسنت، مئی 2011ء
حرمین شریفین تمام اہل اسلام کی عقیدتوں کا مرکز ہے، تجلیات انوار باری کا منبع ہے،بابرکت جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ رشد و ہدایت کا محور بھی ہے۔ اتحاد امت کے اظہار کا سب سے بڑا مقام حرمین شریفین ہی تو ہے، جہاں رنگ ونسل کو بُھلا کر ، ذات پات کے جھگڑے چھوڑ کر، علاقائیت وقومیت پرستی کو خیر باد کہہ کر پروانہ وار پوری دنیا کے مسلمان اپنے رب کی بارگاہ میں حاضری دیتے ہیں اور سب بیک زبان
لبیک اللھم لبیک
Read more ...
جب مسلم اُٹھ کھڑے ہوں تو
جب مسلم اُٹھ کھڑے ہوں تو …!
ماہنامہ بنات اہلسنت مارچ 2011ء
جب اہل اسلام طاغوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو ان کو روکنا امریکا کے حواری تو کجا خود امریکا کے بھی بس کاروگ نہیں۔ اہل اسلام نے جب بھی اتحاد کی راہ ہموار کی اور باہم شیر و شکر ہوئے تو دشمن نے اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ مصر کے مسلمانوں نے تو اپنے ضمیر کی صدا پر ’’لبیک ‘‘کہتے ہوئے غیرت کی وہ عملی مثال رقم کی جس کی نظیر پچھلے کئی عشروں میں ملنا دشوار ہے۔
امریکی آقا کی گود میں کھیلنے والے مصری صدر حسنی مبارک نے جب اہل اسلام کے تیور بدلتے دیکھے تو ٹھٹک کر رہ گیا…
Read more ...
مجھے ہے حکم اذان
مجھے ہے حکم اذان
ماہنامہ بنات اہلسنت، نومبر2010ء
مصورپاکستان علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ نے مسلمانوں میں جو آزادی کی روح پھونکی ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اقبال کاپاکستان کے بارے میں جو تصورتھا…اب وہ تصور مٹتا چلا جا رہا ہے۔ ستم بالائے ستم یہ کہ اب اقبال کودشمنِ وطن اوردشمنِ اسلام قراردیاجارہاہے ،جذبہ حریت کوجِلا بخشنے میں اقبال کی ہمہ وقتہ کاوشیں اورکُڑھن خودعلامہ کے اشعارمیں دیکھی جاسکتی ہے۔
Read more ...
گر وقت آپڑا ہے
گر وقت آپڑا ہے
ماہنامہ بنات اہلسنت، ستمبر2010ء
اے میرے الہ!کیاماجراہے؟ اب نظر اٹھتی ہے تو ہر طرف سے پریشانیوں کے بت کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ اب توقلم کا وظیفہ محض فریادیں کرنا اورغم کے نوحے لکھنا ہی رہ گیاہے۔
وطن عزیز پاکستان کو نجانے کس کی نظر لگ گئی ہے کہ امن ،سکون، اطمینان، راحت، محبت، موانست، اخوت وبھائی چارگی اس سے دور بھاگنے لگے ہیں
Read more ...
ہمارا راستہ ہماری منزل
ہمارا راستہ ہماری منزل
ماہنامہ بنات اہلسنت، اگست 2010ء
آج ہماری زندگی میں پھر ایک بار14اگست کادن آرہا ہے۔ اس سے ہماری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔63سال پہلے اس ملک کوجب حاصل کیا جارہا تھا تو اس کامطلب یہ قرارپایا تھا: ’’لاالہ الااللہ‘‘آسان لفظوں میں آپ اسے’’ اسلام کی بالادستی‘‘ کہہ سکتے ہیں۔
Read more ...