مرکز سدا آباد ہے
مرکز سدا آباد ہے
مفتی شبیر احمد حنفؔی
تحقیق و دعوت کا علمبردار مرکز عالی شاں
اہل السنت کا کرے پرچار مرکز عالی شاں
چار دانگِ عالم و اکناف میں چرچا ترا
تیری جدوجہد کا ، محنت کا چھڑتا تذکرا
گوہرِ نایاب بحرِ بیکراں کے مل رہے
Read more ...
اسلام میں اجماع کی حقیقت
)آثار التشریع(
اسلام میں اجماع کی حقیقت
علامہ خالد محمود۔ پی۔ ایچ۔ ڈی لندن
اللہ تعالیٰ نے اس امت ( حضرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ) کو مجموعی طور پر برباد ہونے اور باطل پر جمع ہونے سے محفوظ رکھا ہے۔ اس امت کا کسی چیز پر متفق ہو جانا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ بات صحیح ہے ، اسلام میں امتِ محمدیہ کا اجماع معصوم تسلیم کیا گیا ہے۔ اس امت کا پہلا طبقہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین تھے یہ سب حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے تزکیہ قلب کی دولت پائے ہوئے تھے اس لیے ان کا کسی بات پر متفق ہوجانا ( جیسے کہ یہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی امامت اور خلافت پر جمع ہوگئے یا مسلیمہ کذاب کے مقابلہ میں انکارِ ختم نبوت کے کفر ہونے اور لائق جہاد ہونے پر جمع ہوگئے تھے) اس کے حق ہونے کا نشان ہے۔
صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کے بعد امت میں ہرطرح کے اچھے بُرے لوگ پائے گئے (گوتابعین کے دور میں بُرے بہت کم لوگ ہوں گے ) اس لیے اب ان ادوار میں ہر کہ ومہ کی رائے کا اعتبار نہ ہو گا اب اجماع کی اصطلاحی تعریف یہ کی جائے گی :”کسی زمانے کے تمام معتمد علمائے مجتہدین کا کسی امر پر متفق ہونا۔ “
Read more ...
لوح ایام
لوح ایام
16 شوال المکرم : متکلم اسلام سفیر احناف مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے تاسیسی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا۔ جس میں تقریباً 90 علماء کرام نے داخلہ لیا۔
مرکز اصلاح النساء 87 جنوبی سرگودھا میں بھی نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوا جس میں حفظ القرآن اور دراسات دینیہ میں بچیوں نے داخلہ لیا۔
متکلم اسلام میں ملک بھر میں ختم نبوت کے مقدس عنوان پر ہونے والے اجتماعات اور ریلیوں سے خطاب کیا۔ جن میں سرگودھا ، مردان ، چناب نگر ، جامعہ اشرفیہ لاہور وغیرہ سر فہرست ہیں۔
13 ستمبر 2013 : قرآن ، سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا میں فضیلۃ الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی مرکزی امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ تشریف لائے۔رات کو مرکز میں قیام فرمایا اور صبح کومرکز کی نئی تعمیر دیکھ کر دعا بھی فرمائی۔
13 ستمبر 2013 : متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کو اللہ کریم نے بیٹے کی دولت سے مالا مال فرمایا۔یاد رہے کہ یہ صاحب زادہ حضرت کی دوسری اہلیہ محترمہ سے ہے۔
Read more ...
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ
تذکرۃ الاکابر
شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ
مولانا عبداللہ معتصم
تصوف میں حضرت کا معمول:
حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ کا اصلاحی تعلق شیخ فخرا لمتکلمین مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمہ اللہ سے تھا۔حضرت سہارنپوری رحمہ اللہ نے آپ کو مروجہ ذکر واذکار میں مشغول نہیں رکھا، بلکہ درس وتدریس اور تصنیف و تالیف کے ذریعے سلوک وتصوف کی منازل طے کرادی۔ حضرت شیخ رحمہ اللہ خود فرماتے ہیں:”میرے چچا جان مولانا محمد الیاس صاحب قدس سرہ مجھ پر بیعت کے بعد بہت ہی اصرار فرماتے رہے کہ تو ذکر کر لیا کر، مگر میں اپنی نالائقی سے یہ جواب دیا کرتا تھا کہ:
ہر کسے را بہر کارے ساختند
ضربیں آپ لگائیں، سبق میں پڑھاؤں“ ا س قدر علمی ذوق ہونے کے باوجود جب کبھی آپ خانقاہ تھانہ بھون تشریف لے جاتے،
Read more ...
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ
تذکرۃ الفقہاء
سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ
مولانا محمد عاطف معاویہ
رسول اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے معروف اور جانثار صحابی ہیں ، غزوہ بدر کے دن اسلام قبول کیا۔ آپ کا نام عویمراورکنیت ابودرداء تھی۔
فضائل ومناقب:
معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ کرام نبی کریم کے ہی فیض یافتہ ہیں لیکن بعض ایسے بھی جنہوں نے آپ سے علم کا بہت سا حصہ پایا ،امام ذہبی رحمہ اللہ نے تذکر ۃ الحفاظ میں لکھا ہے کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرآن کریم حفظ کیا۔
وحفظ القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم
)تذکرۃ الحفاظ ج1ص23(
جہاں آپ نے سینے میں قرآن کریم کو محفوظ کیا وہاں آپ نے امت مسلمہ پر احسان عظیم فرماتے ہوئے قرآن کریم کو جمع کرنے میں بھی پیش پیش رہے۔ آپ اس کے عظیم الشان کارنامے کو تاریخ نے اپنے اندر ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا۔
Read more ...
نمازِ اہل السنت و الجماعت
قسط نمبر 20: خطبہ جمعہ
نمازِ اہل السنت و الجماعت
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
جمعہ کے دن امام منبر پر کھڑے ہو کر دو خطبے دیتا ہے۔ان دونوں خطبوں کے درمیان تھوڑی دیر بیٹھتا ہے۔
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ خُطْبَتَیْنِ، کَانَ یَجْلِسُ اِذَا صَعَدَ الْمِنْبَرَحَتّٰی یَفْرُغَ، اُرَاہٗ الْمُؤِذِّنُ، ثُمَّ یَقُوْمُ فَیَخْطُبُ ،ثُمَّ یَجْلِسُ فلَاَیَتَکَلَّمُ،ثُمَّ یَقُوْمُ فَیَخْطُبُ۔
(سنن ابی داؤد ج 1 ص163باب الجلوس اذا صعد المنبر،سنن ابن ماجۃ)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے۔ جب منبر پر چڑھتے تو اس پر بیٹھ جاتے یہاں تک کہ مؤذن اذان سے فارغ ہو جاتا۔ پھر کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے اور خاموش رہتے، اس کے بعد کھڑے ہو کر خطبہ دیتے۔
خطبہ جمعہ کا عربی زبان میں ہونا:
Read more ...
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
قسط نمبر 3: کرامت سے متعلق
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
اس کے بعد دوسری چیز” کرامت “ہے:
کسی متبع شریعت ولی اللہ کے ہاتھ پر کوئی خلاف عادت کام ظاہر ہوجانے کو ”کرامت“ کہتے ہیں۔
شرح فقہ اکبر کا حوالہ :
ملا علی قاری رحمہ اللہ م1014ھ فرماتے ہیں :
”والکرامۃ خارق للعادۃ الا انھا غیر مقرونۃ بالتحدی وھی کرامۃ للولی“
) شرح فقہ اکبر ص(79
)ولی کی (کرامت ایسے خلاف عادت کام کو کہتے ہیں جو بغیر چیلنج کے ہو۔
Read more ...
سفیراحناف سرزمین اولیاء پر
سفر نامہ
سفیراحناف سرزمین اولیاء پر
مولانا عابد فاروق
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کا تین روزہ دورہ رحیم یار خان
صوبہ پنجاب کا آ خری ضلع اولیا ءاللہ حضرت دین پوری اور حضرت درخواستی کی سر زمین ضلع رحیم یا ر خان ہے۔
28اگست 2013ء بروز بدھ کو سفیر احناف متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن مرکزی ناظم اعلیٰ اتحا داہل السنۃ والجماعۃ ظاہر پیر کے علاقے میں تشریف لائے چوک سیدنا صدیق اکبر پر راقم السطور نے جما عتی سا تھیوں کے ہمراہ حضرت الاستاذ کا پر جوش استقبال کیا۔
شہرکے قریب ہی حا فظ عبد الرشید کی خا نقاہ میں تشریف لے گئے جہاں ان سے اور ان کے متعلقین سے ملا قات کی اور دعا فرمائی، یہاں سے اب صا دق آ باد کے لئے روانہ ہو ئے
Read more ...
محدثین فقہ کے سائے میں
آثار التشریع:
محدثین فقہ کے سائے میں
علامہ خالد محمود ۔لندن
1: حضرت امام مالک ؒم179ھ اپنے موطا میں جہاں ان لوگوں کا ذکر کرتے ہیں جن کی پیروی امت میں جاری ہوئی تو وہاں آپ ان اہل علم کے لیے یہ الفاظ اختیار کرتے ہیں۔
انہ لم یراحدا من اہل العلم والفقہ یصومہا۔
)موطا مالک ص290(
ترجمہ:آپ نے اہل علم فقہاء سے کسی کو یہ روزے رکھتے نہیں دیکھا۔
2: حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ م241ھ کے پاس 198ھ میں کچھ محدثین مسجد خیف میں آئے آپ نے انہیں فقہ کی تعلیم پر آمادہ کیا۔وہاں آپ حج کے مسائل پر فتوے دیتے رہے تھے۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ محدثین کے ہاں فقہ اونچے درجے کا علم شمار ہوتا تھا بلکہ اس سے حدیث کی بھی صحیح معرفت ملتی تھی۔شیخ محمد بن عبدالوہاب نجدی لکھتے ہیں.
Read more ...
فضائل و مسائل قربانی اور تکبیرات عیدین
فضائل و مسائل قربانی اور تکبیرات عیدین
متکلمِ اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
قربانی کی اہمیت:
قربانی ایک عظیم الشان عبادت ہے۔ حضرت آدم علیہ السلام کے زمانے سے شروع ہوئی اور اُمتِ محمدیہ علی صاحبہا السلام تک مشروع چلی آرہی ہے، ہر مذہب وملت کا اس پرعمل رہا ہے۔ قرآن کریم میں ایک جگہ ارشاد ہے:
’’وَلِکُلِّ اُمَّۃٍ جَعَلْنَا مَنْسَکاً لِیَذْکُرُوا اسْمَ اللّٰہ عَلٰی مَا رَزَقَہُمْ مِنْ بَہِیْمَۃِ الْاَنْعَامِ‘‘الآیۃ
(سورۃ حج:34)
ترجمہ: ہم نےہر امت کےلئے قربانی مقرر کی تاکہ وہ چوپائیوں کےمخصوص جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اللہ تعالیٰ نےعطاء فرمائے۔
قربانی کاعمل اگرچہ ہرامت میں جاری رہا ہے لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے زمانہ میں خصوصی اہمیت اختیار کر گیا، اسی وجہ سے اسے ’’سنتِ ابراہیمی‘‘کہاگیاہے۔
Read more ...