احناف ڈیجیٹل لائبریری

کیا فقہاء حدیث دان بھی ہوتے ہیں

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
آثار التشریع:
علامہ خالد محمود ، لندن
کیا فقہاء حدیث دان بھی ہوتے ہیں ؟
حدیث بیان اور حدیث دان؛ دو علیٰحدہ علیٰحدہ منصب ہیں۔مگر ضروری نہیں کہ جو حدیث بیان کرے وہ حدیث دان بھی ہو،آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود اس میں فرق بتلا چکے ہیں:
وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ.
)رواہ الشافعی مشکوٰۃ ص35(
ہاں فقہاء حدیث دان ضرور ہوتے ہیں ،حدیث نہ جاننے والا کیسے فقیہ بن سکتا ہے؟صاحبِ ہدایہ م593ھ ہی کو لیں، حافظ جمال الدین زیلعی رحمہ اللہ م762ھ جیسے جلیل القدر محدث ان کی روایات تلاش کرتے کرتے تھک جاتے ہیں،حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ م852ھ کئی جگہ سپر انداز ہوتے ہیں اور اقرار کرتے ہیں
Read more ...

بانی دارالعلوم دیوبند کی حدیثی خدمات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
بانی دارالعلوم دیوبند کی حدیثی خدمات
……مولانا محمد اسجد قاسمی
حجۃ الاسلام والمسلمین، آیت من آیات رب العالمین حضرت الامام مولانا محمد قاسم نانوتوی نوراللہ مرقدہ کی شخصیت گرامی تحریکی، جہادی اور انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ہی اعلیٰ درجے کی استعداد اور علمی وفنی رسوخ اور فضل وکمال کی جامع شخصیت تھی، ان کی خرق عادت ذہانت وفطانت اور کسبی سے زیادہ وہبی اور لدنی علوم کی کرشمہ سازیاں ان کی خدمات میں نمایاں نظر آتی ہیں۔ہجری تقویم کے اعتبار سے 49 سال اور عیسوی تقسیم کے لحاظ سے 48 سال کی مختصر زندگی میں حضرت الامام نے جولافانی علمی کارنامے انجام دیے اس مختصر مقالے میں اس کا احاطہ تو کجا، اس کی پوری جھلک پیش کرنا بھی مشکل ہے۔ سید الطائفہ، حضرت حاجی امداداللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ کی یہ شہادت سب سے بڑی اور وقیع سند ہے کہ مولوی محمد قاسم جیسے لوگ کبھی پہلے زمانے میں ہوا کرتے تھے، اب تو مدتوں سے نہیں ہوتے،
Read more ...

موزوں پر مسح کرنے

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
فقہ المسائل :
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
موزوں پر مسح کرنے
اور جرابوں پر نہ کرنے کے دلائل
موسم سرما کی آمد آمد ہے اس موقع پر بعض لوگ اپنی سستی اور کاہلی کے باعث باریک موزوں کی طرح اونی اور سوتی جرابوں پربھی مسح کر لیتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا وضو ہوگیا حالانکہ اس طرح وضو بالکل نہیں ہوتا۔ ہاں موزوں پر مسح کرنے کے بارے میں صحیح روایات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ موزوں پر مسح کرنا جائز ہے۔ اس حوالے سے ایک تحقیقی مضمون حاضر خدمت ہے۔
دلیل نمبر 1………صحیح البخاری کا حوالہ:
عَنِ المُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ رَسُوْلِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيهَا مَاءٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ۔
Read more ...

جدید مسائل

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
جدید مسائل:
مفتی رئیس احمد
کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم)2(
اسی میں ایک طریقہ کار یہ بھی ہوتا ہے کہ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے آپ کسی ملک میں پہنچے اور آپ کو پیسوں کی ضرورت پیش آگئی تو کریڈٹ کارڈ دکانوں پر تو چلتاہے لیکن کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بس کا ٹکٹ نہیں خرید سکتے وہاں پیسے دے کر ٹکٹ خریدنا پڑے گا کسی قسم کی کوئی ضرورت پیش آجاتی ہے جہاں کریڈٹ کارڈ قبول نہیں کیا جاتا۔ پیسے ہی دینے پڑتے ہیں۔ آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو ایسی صور ت میں انہوں نے یہ کر رکھا ہے ہر ملک میں انہوں انہوں نے جگہ جگہ مشینیں لگائی ہوئی ہیں۔ فرض کریں آپ ہالینڈ میں ہیں اور آپ کو پیسوں کی ضرورت پیش آگئی آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو آپ مشین کے پاس جائیں اور اس سے کہیں کہ مجھے اتنے گلڈرز)ہالینڈ کے سکے کو گلڈر کہتے ہیں( اور اس میں اپنا کارڈ داخل کریں مشین آپ کو 100 گلڈرز نکال کر دے گی۔ وہ 100 گلڈرز لے کر اپنا کام چلائیں۔
Read more ...

تبلیغی جماعت کا خاموش انقلاب

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تبلیغی جماعت کا خاموش انقلاب
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ہر مسلمان کی ایک فکر ہونی چاہیے کہ لوگ جہنم کے عذاب سے بچ کر جنت میں جانے والے بن جائیں اس کےلیے ایک ہی راستہ ہے جسے ”سنت “ کہتے ہیں۔ محبت واطاعت رسول کی بدولت توحید ملتی بھی ہے ، قائم بھی رہتی ہے اور کار آمد توحید بھی صرف یہی کہلاتی ہے۔
اسلام کے ابدی قوانین کے نزول کے بعد اس کو تاقیامت باقی رکھنے کےلیے ”شعبہ تبلیغ“ کو وجود عمل میں لایا گیا۔ ادوار کے گزرنے کے ساتھ ساتھ متقضائے احوال کے مطابق کے اس کی مختلف صورتیں سامنے آتی رہیں۔ تذکیر وموعظت پندو نصائح، درس وتدریس، تعلیم وتعلم………… درسگاہ ، خانقاہ، مدارس ومساجد وغیرہ میں یہ عمل تسلسل سے چلتا رہا ہے۔
خیرالقرون گزرا ، صحابہ و تابعین جیسی شخصیات دنیا سے روپوش ہوتی چلی گئیں، فقہاء،علماء،محدثین،مفسرین،اولیاءاورنیک لوگ بھی دھیرے دھیرے جانے لگے۔
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنت والجماعت 87 جنوبی سرگودھا کے سرپرست متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے مختلف دینی و مسلکی اسفار، اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

سانحہ پنڈی…وفاق المدارس کے مشترکہ اجلاس میں شرکت۔

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان[جمعیت علماء اسلام ] سے تفصیلی ملاقات۔

انجمن تاجران پشاور کے وفد سے خصوصی ملاقات۔

دارالعلوم صفہ سعیدآباد کراچی میں علماء تربیتی کنونشن سے خطاب۔
Read more ...

امام محمد رحمہ اللہ کی چند مشہور کتب

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
تعارف کتب فقہ :
……مفتی محمدیوسف
امام محمد رحمہ اللہ کی چند مشہور کتب(1)
فقہاء کرام کی تصنیفی خدمات کے حوالے سے قسط وار کئی کتب کا تعارف قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا چکا ہے۔ اب امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے مایہ ناز شاگرد امام محمد رحمہ اللہ کی چند تصنیفات کا اختصار کے ساتھ تعارف پیش ہونے لگا ہے۔
کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کے چند دن پورے کرنے کے بعد جب قبر کے مہمان بنتے ہیں تو رفتہ رفتہ ان کے وجود کے ساتھ ان کا نام ونشان تک مٹ جاتا ہےاوربعض خوش نصیب ایسے بھی ہوتے ہیں کہ موت ان کے جسم کو اگرچہ تھپک تھپک کر سلا دیتی ہے مگر ان کا کردار اور سیرت ہمیشہ زندہ رہتے ہیں
Read more ...

اقبال اور مُلَّا

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اقبال اور مُلَّا
……… مولانا عابد جمشید رانا
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
علامہ اقبال مرحوم کی شاعری میں استعمال شدہ ”ملّا“ اور مجاہد کی اصطلاح کافی معروف ہے۔ مرحوم کی شاعری میں ملّا پر سخت تنقید ملتی ہے۔ لیکن جہاں پر بھی علامہ نے ملّا پر طنز یا تنقید کی ہے اس کے سیاق و سباق سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ کس وجہ سے ملّا پر نالاں ہیں۔ ایک جگہ پر علامہ اقبال ملّا کو مجاہد کے ضد کے طور پربھی پیش کرتے ہیں۔ ملّاکے سلسلے میں علامہ کے کچھ اشعارملاحظہ ہوں:
الفاظ و معانی میں تفاوت نہیں
 
لیکن
 
ملّا کی اذاں اور مجاہد
Read more ...

فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
قسط نمبر5:
اولیاء اللہ کے واقعات سے متعلق
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
…………متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
محترم قارئین !اولیاء اللہ کے واقعات کو بیان کرنا شرعاً جائز ہے ، اللہ تعالیٰ شانہ کی کتاب قرآن کریم میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرامین )احادیث( سے اس کا ثبوت ملتا ہے۔ جس پر ہم آگے چل کر چند آیات کریمہ اور چند احادیث مبارکہ نقل کریں گے۔ اس سے پہلے یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لی جائے کہ اولیاء اللہ کے واقعات کو ذکر کرنے کے کئی نیک مقاصد ہیں ، مثلاً

جیسے ان اولیاء اللہ نے ایمانیات کو اپنایا تم بھی اپناؤ۔
Read more ...

تذکرۃ الفقہاء

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
تذکرۃ الفقہاء :
…مولانا محمد عاطف معاویہ
سیدنا مسروق بن اجدع ﷬
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے چندحضرات فقہاء کے تذکرہ کے بعداب چندمشہور تابعین فقہاء کرام رحمہم اللہ کا تذکرہ شروع ہے اس بار سیدنا مسروق بن اجدع رحمہ اللہ کا ایمان افروز تذکرہ آپ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے آپ اپنے زمانے میں فقہ کے امام اور اجتہادی مسائل میں مرجع خلائق اور نابغہ روزگار شخصیت تھے۔
اکابر صحابہ سے جن حضرات کا خصوصی تعلق تھا ان میں ایک نمایاں نام سیدنا مسروق بن اجدع رحمہ اللہ کا ہے،آپ اپنے دور کے مشہور فقیہہ تھے ،جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زیارت اور ملاقات کا شرف بھی آپ کو حاصل ہے۔
Read more ...