اساس الفقہ
آثار التشریع:
…… علامہ خالد محمود ، لندن
اساس الفقہ
اسلام میں فقہ کی بنیاد کیسے قائم ہوئی اور وہ کون سے عوامل تھے جنہوں نے نصوص کے ہوتے ہو فقہ کی ضرورت پیدا کی۔اس کے لیے ہمیں اسلامی قانون عمل کو مختلف زاویوں سے دیکھنا ہوگا۔
آنحضرتﷺ کی زندگی میں صحابہ کا اجتہاد:
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو بصورت عدم نص اجتہاد کی اجازت دے رکھی تھی اور انہیں صواب اور خطا دونوں صورتوں میں اجر کا یقین دلایا تھا کہ انہیں دو اجر یا ایک اجر ضرور ملے گا۔ دین میں کی گئی اتنی محنت بھی ضائع نہیں جاتی۔صواب [فہم صحیح] پالیں تو دو اجر اور بصورت خطا ایک اجر اور بسا اوقات ایسا بھی ہوتا کہ دو پہلو برابر رہیں۔
نماز عصر بنی قریظہ میں:
Read more ...
کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم
جدید مسائل:
………مفتی رئیس احمد
کریڈٹ کارڈ کا شرعی حکم(3)
اس کا خلاصہ یہ ہے کہ اس کے دو حصے ہیں۔ ایک حصہ کریڈٹ کارڈ استعمال کرنے والے کا ہے یعنی جو کریڈٹ کارڈ لیتا ہے اور بازار میں جا کر اس سے خریداری کرتا ہے اور بعد میں بل ادا کرتا ہے اس میں اگر اس بات کا پورا اطمینان کر لیا جائے کہ بل کی ادئیگی تیس دن سے پہلے پہلے ہو جائے تاکہ اس پر سود نہ لگے ، تو اس میں کوئی خرابی نہیں یہ جائز ہے۔
بالخصوص بہتر اور محتاط طریقہ یہ ہے کہ پہلے سے بینک کے پاس کچھ رقم رکھوا دیں تاکہ جب بل آئے تو وہ خود بخود آپ کے اکائونٹ سے وصول کر لیں اور اس بات کا خدشہ ہی نہ رہے کہ تیس دن گزر جائیں ، ادائیگی نہ اور سود لگ جائے
Read more ...
سانحہ پنڈی پر علمائے کرام کاموقف
سانحہ پنڈی پر علمائے کرام کاموقف
وفاق المدارس کی دعوت پر راولپنڈی میں علمائے کرام کا ملک گیر مشترکہ اجلاس
اہل حق علماء کی آواز کو موثر بنانے کے لیے سپریم کونسل قائم کرنے کا اعلان
……رپورٹ : چوہدری عبدالجبار
جامع مسجد پرانا قلعہ راولپنڈی میں امر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی صدارت میں وفاق المدارس کی دعوت پر ملک گیر علماء کرام اور دینی جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ہوا اجلاس میں وفاق المدارس العربیۃ پاکستان ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ، جمعیت علماء اسلام ، اہل السنت والجماعت ، جمعیت اشاعت التوحید ، مجلس احرار ، تحریک خدام اہل السنت ، تنظیم اہل السنت اور تمام بڑے مدارس اور تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان نے شرکت کی۔
امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت شیخ الحدیث مولانا عبدالمجید لدھیانوی کی صدارت میں
Read more ...
اسلام آباد کا ایک یادگار سفر
یادوں کے دریچے : متکلمِ اسلام کا مسلکی دورہ
اسلام آباد کا ایک یادگار سفر
………مولانا محمد کلیم اللہ
This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.
جس شخص کے سر پر مسلکی کام کی دھن سوار ہو، اس کی زندگی کا مقصد ، اس کا اوڑھنا اور بچھونا مسلک حقہ کی اشاعت اور تحفظ ہو ،اس کے لیے اس کام کو تیزی سے پھیلانے اور حکمت عملی کے ساتھ بچانے کے لیے مسلسل سفر کی صعوبت ، اعصاب شکن تھکن کو برداشت کرنا ، شبانہ روز کی محنت ،سینے میں تڑپنے والا دل ، تھرتھراتے لبوں سے اس کی کامیابی مانگنے والی زبان بہت ضروری ہے۔
حضرت الاستاذ متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن کی ذات میں خلاق لم یزل نے ان صلاحیتوں کو کوٹ کوٹ کر بھر دیا ہے۔ مسلک کی سربلندی کے لیے ہمہ وقت مستعد اور کوشاں ہیں۔ ان کی زندگی کے کتنے کٹھن مراحل ہیں ؟اس کا اندازہ لگانا ان کے لیے بہت دشوار ہے جو ان کو گھنٹہ بھر کے لیے اسٹیج پر دیکھتے اور سنتے ہیں۔
Read more ...
ہمارا تعلیمی طرز اور تحریکی منہج
ہمارا تعلیمی طرز اور تحریکی منہج
قرآن ، سنت اور فقہ کی اشاعت و تحفظ کے عالمی ادارے”مرکز اہل السنت والجماعت“ کامختصر تعارفی خاکہ : پس منظر ، پیش منظر اور تہ منظر
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
یہ سن 2002کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک ایسے ادارے کی سنگِ بنیاد رکھنے کی توفیق دی جس کا فیض الحمدللہ تھوڑے ہی عرصہ میں علاقائی ملک کی جغرافیائی سرحدات کو پار کرکے ساری دنیا تک پھیل رہاہے۔
مرکز اہل السنت والجماعت میں فعال انتظامی شعبہ جات کا تذکرہ کیے بغیر ہم صرف اس کے تعلیمی طرز اور تحریکی منہج کے بارے میں آپ کو کچھ بتانا چاہتے ہیں۔
1:شعبہ حفظ القرآن الکریم :
مرکز میں سب سے پہلے ہم نے اس مرکز ی کتاب کو شمال نصاب کیا جس کی مرکزیت کا لامحدود دائرہ بساط عالم کو محیط ہے یعنی” قرآن کریم“۔ اس کے تینوں شعبے ناظرہ،حفظ،اور تجوید سے بحمداللہ جو سکون واطمینان ملتا ہے اسے یہاں بخوبی محسوس کیا جاسکتا ہے۔اس وقت مرکز میں دو مشَّاق اور مُجَوِّد قاری صاحبان تقریباً 80 طلباء کی تعلیمی ،اخلاقی اور معاشرتی تربیت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
Read more ...
لوحِ ایام
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے مختلف مسلکی اسفار ، اہم شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں
معروف مذہبی اسکالر مولانا زاہد الراشدی کی مرکز آمد ،اور خصوصی خطاب۔
ممتاز عالم دین مفتی عبدالقدوس ترمذی کی مرکز آمد ، علماء اور طلباء سے خطاب۔
پیر سید محمود الحسن شاہ شنکیاری مانسہرہ سے مرکز اہل السنت میں تشریف لائے۔
مفتی جمیل الرحمان آف چکوال کے بھائی کے انتقال پُر ملال پر متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن نے ان سے تعزیت کی۔
Read more ...
مسلکِ احناف دیو بند کا فروغ
مسلکِ احناف دیو بند کا فروغ
آزاد کشمیر سے آئے چند سوالات کے جوابات اور مفید ہدایات
الحمد للہ !متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کی اپنے مشن اور کاز سے اخلاص کا یہ عالم ہے کہ ساری دنیا سے علماء طلباء اور عوام الناس مسلکی کام کے فروغ کے لیے مشاورت کرتے ہیں ، ایسے ہی ایک مخلص کا ایک خط اور متکلم اسلام کا جواب آپ کے سامنے پیش کیا جاتا ہے قارئین اپنے اپنے علاقے کی صورتحال کے مطابق اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں)ادارہ(
مولانا عبدالشکور صاحب[ آزاد کشمیر ] لکھتے ہیں :
1.
امام محمد رحمہ اللہ کی چند کتب
تعارف کتب فقہ :
مفتی محمد یوسف
امام محمد رحمہ اللہ کی چند کتب(2)
قارئین! آپ کو یاد ہوگا گزشتہ قسط میں ہم نے یہ وضاحت کی تھی کہ امام محمد رحمہ اللہ کی چھ مشہور کتب ہیں ،جنہیں” کتب ظاہرالروایۃ“ کہاجاتا ہے۔ کتاب المبسوط اور الجامع الصغیر کا تعارف ہوچکا ، الجامع الکبیر کا مختصر تعارف پیش خدمت ہے۔
الجامع الکبیر:
”الجامع الکبیر “ کیاہے؟ علمی دنیا میں ایک بہترین فقہی شاہکار اور فقہی مسائل پر مشتمل ایک شاندار دستاویز ہے ،علماء کرام نے صراحت کی ہے کہ اس کتاب میں درج شدہ مسائل امام محمد رحمہ اللہ نے بواسطہ امام ابو یوسف رحمہ اللہ ذکر نہیں کیے بلکہ بذات خود امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت رحمہ اللہ سے سن کر لکھے ہیں۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ اس کتاب میں ایسے مسائل بھی ہیں جو امام محمد رحمہ اللہ کی ذاتی جستجو اور کاوش کا نتیجہ ہیں نیز ایسے مسائل بھی کتاب کا حصہ ہیں جوامام موصوف نے دیگر علماء کرام کے قلمی نسخوں اور ذاتی مسودوں سے اخذ کیےہیں۔
Read more ...
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
قسط نمبر 6 : کشف سے متعلق
فضائل اعمال پر اعتراضات کا علمی جائزہ
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن ﷾
شیخ الحدیث قطب العصر مولانا محمد زکریا کاندھلوی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ”فضائل اعمال “ میں جہاں اولیاء اللہ کے واقعات درج کیے ہیں، وہاں ان کی کرامات اور کشف وغیرہ بھی ذکر کیے ہیں۔کرامات کی بحث [ معنی ٰ ، ثبوت ، شرعی حکم وغیرہ ] تفصیل کے ساتھ گزر چکی ہے۔ اب چند باتیں” کشف“ سے متعلق تحریر کی جاتی ہیں۔
1)
کشف کا معنیٰ
2)
کشف کی قسمیں
Read more ...
عطاء بن ابی رباح
تذکرۃ المحدثین:
مولانا ارشد سجاد ﷾
عطاء بن ابی رباح
نام ونسب:
نام عطاء ، کنیت ابو محمد والد کانام اسلم اوران کی کنیت ابو رباح تھی ، آپ یمن کے مردم خیز قصبہ ”جند“ میں خلیفہ سوم حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے آغاز خلافت میں پیدا ہوئے اور مکۃ المکرمہ میں نشوونما پائی۔
فضل وکمال:
فضل وکمال اور زہد وورع کے لحاظ سے حضرت عطا ء رحمہ اللہ بڑے جلیل القدرتابعی تھے۔حافظ ابن حجرعسقلانی رحمہ اللہ لکھتے ہیں:
وکان من سادات التابعین فقہا و علماً وورعاً وفضلاً۔
) تہذیب التہذیب ج4ص491(
ترجمہ: حضر ت عطا ء رحمہ اللہ فقہ ، علم وورع اور فضل وکمال کے لحاظ سے سادات تابعین میں تھے۔
Read more ...