احناف ڈیجیٹل لائبریری

اسلامی احکامات میں ” قیاس“ کا کردار

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اسلامی احکامات میں ” قیاس“ کا کردار!!
مولانا عبدالوہاب ، ازبکستان
اسلام ایک جامع اور مکمل ضابطۂِ حیات ہے، تمام مسائل زندگی اس کی تعلیمات کے احاطے میں ہیں۔زندگی کے کسی موڑ پر اسلام انسان کو تنہا نہیں چھوڑتا بلکہ اس کی مکمل رہنمائی کرتا ہے۔
البتہ احکام اسلام دو طرح کے ہیں:
1: منصوص ) جن کا صریح حل قرآن وسنت میں موجود ہے۔(
2 : غیر منصوص)جن کا صریح حل قرآن وسنت میں موجود نہیں ہے۔(
اس دوسری قسم کے مسائل کاحل معلوم کرنے کے لیے اجتہاد کا اصول دیا گیاہے۔ قیاس ان مصادر میں سے ایک ہے جن کے ذریعے غیر منصوص مسائل کاحل نکالاجاتاہے۔
قیاس کی تعریف:
Read more ...

عقیدہ نزول عیسیٰ علیہ السلام ……صدی بہ صدی

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
عقیدہ نزول عیسیٰ علیہ السلام ……صدی بہ صدی
مولانا محمدارشدسجاد﷾
ہرعقل مند مسلمان اس اصول سے متفق ہے کہ قرآن کریم اورحدیث نبوی کو اس طرح سمجھناچاہیئے جیسا کہ ان لوگوں نے سمجھا جن میں قرآن کریم نازل ہوا اور اس پر اس طرح عمل کرنا چاہیے جیسے امت کے پہلے طبقہ نے کیاہے۔
اگر آج اس اصول کواپنا لیاجاتاہے کہ ہم نے قرآن وحدیث کواپنے اسلاف کے فہم کی روشنی میں سمجھناہے تو موجودہ تمام جھگڑے ختم ہوسکتے ہیں اور آدمی صحیح معنوں میں صرط مستقیم پرکاربند ہوسکتاہے۔
لیکن ہوتاکیاہے کہ پہلے ایک مخصوص عقیدہ اور نظریہ بنایاجاتاہے پھر قرآن وحدیث کو اس پرڈھالنے کی کوشش کی جاتی ہے جس کا نتیجہ یہ نکلتاہے کہ بندہ خود بھی گمراہ ہوجاتاہے اورپنے متبعین کوبھی گمراہی کے گڑھے میں دھکیل دیتاہے زیادہ دورجانے کی ضرورت نہیں موجودہ دورمیں کئی ایسے لوگ ہمارے علم میں ہیں
Read more ...

غامدی صاحب کا نیا شوشہ

User Rating: 2 / 5

Star ActiveStar ActiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غامدی صاحب کا نیا شوشہ )1(
مولانا محمد اشفاق ندیم حنفی
ایک سوال ہمارے مسلمان بہنوں اور بھائیوں کے ذہن میں الجھن بنا ہوا ہےوہ یہ ہےچلو!ہم مان لیتے ہیں کہ قادیانی ) جھوٹے مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکار (مسلمان نہیں بلکہ کافر ہیں۔لیکن دنیا میں کافر اور بھی توہیں یہودی، عیسائی، ہندو، سکھ وغیرہ لیکن کیاوجہ ہے کہ قادیانیوں اور باقی کافروں کے درمیان فرق کیاجاتاہے۔ ان سے تعلقات نہیں رکھنے چاہیئے ،کاروبار نہیں کرناچاہیئے، انہیں سلام نہیں کرنا چاہیئے،ان کی مصنوعات استعمال نہیں کرنی چاہیئے حالانکہ باقی کفارکے بارے میں یہ بات نہیں کی جاتی لیکن ان کی بڑی شدّ ومدّ کے ساتھ مخالفت کی جاتی ہے اورعوامی اجتماعات میں اعلانات کیے جاتے ہیں اور اس سے ملتے جلتے الفاظ پچھلے دنوں متجددیت اور عقلیت پسندی کے علمبردار جناب جاوید احمد غامدی نے ایک سوال کے جواب میں دہرائے۔ ان سے کسی نے سوال کیاکہ قادیانیوں کو سلام کیاجاسکتاہے؟
Read more ...

کیا دین میں ”سختی“بھی ہے

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
کیا دین میں ”سختی“بھی ہے ؟
مولانا عبدالرحمان سندھی
یہ سب مولویوں کی کارستانیاں ہیں ، مولوی بڑے تنگ نظر ہیں ، حالات حاضرہ کا مولویوں کا کیا علم ؟ اگر مولوی ٹھیک ہو جائیں تو ساری دنیا ٹھیک ہو جائے۔ مولوی ضدی ، ہٹ دھرم ہوتے ہیں۔ اسلام اس قدر سخت نہیں جتنا مولویوں نے بنا رکھا ہے۔ اسلام میں نرمی ہی نرمی ہے ، دین میں سختی ہے ہی نہیں۔
اسی سے ملتی جلتی باتیں ہمارے معاشرے میں خوب گردش کر رہی ہیں۔ ہر محفل مجلس میں ، ہردکان اور مکان میں ، دوستوں کے ساتھ گپ شپ ہو یا کوئی اور فنکشن تقریباً سب جگہ یہی بات دیکھنے اور سننے کو ملتی ہے۔اگر کوئی عالم کسی گناہ کبیرہ کی قرآن و سنت سے سزا کا ذکر کر دے تو فوراً کہا جاتا ہے
Read more ...

اربابِ اقتدار سے چند گزارشات

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
اربابِ اقتدار سے چند گزارشات
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن
ہم ملکی سالمیت اور استحکام کے لیے ہر جائز حکومتی اقدام کا تہ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ لیکن پچھلے کئی ماہ سے وطن عزیز پاکستان میں کئی ایک ایسے جرائم نے جنم لیا ہے جن سے پوری قوم تلملا اٹھی ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہم بے روزگاری ، مہنگائی ، کرپشن ، لوڈشیڈنگ ، لوٹ کھسوٹ ، رشوت ، بدامنی ، قتل و غارت گری ، دھونس دھمکیوں وغیرہ کے ستائے ہوئے ہیں۔ قومی اثاثے اور ملکی سرمائے لٹوائے بیٹھے ہیں ، چند خاندانوں کے گرد چکر کاٹنے والی سیاست سے بھی عوام ناخوش ہیں۔ عالمی دباؤ کے زیر اثر ہونے والے فیصلوں سے بھی ملک پاکستان کے باسی دل شکستہ ہیں ، خانہ جنگی ڈرون حملوں اور مظلوم و نہتے بے گناہ شہریوں کے تڑپتے لاشوں کو دیکھ کر قوم بری طرح گھائل ہے۔
آئینی و قانونی اداروں ، تعلیمی و تربیتی اداروں پر اظہار رائے کے بجائے صرف ابلاغی اداروں کے حوالے سے چند گزارشات عرض کرنی ہیں۔
Read more ...

لوحِ ایام

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
لوحِ ایام
مرکز اہل السنۃ والجماعۃ سرگودھا میں معزز مہمانان گرامی کی آمد اور متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کےاندرون و بیرون ممالک کے مختلف مسلکی اسفار
اہم مذہبی ، سیاسی اور سماجی شخصیات سے خصوصی ملاقاتیں

مرکز اہل السنت والجماعت میں 12 روزہ دورہ تحقیق المسائل کا انعقاد ہوا جس میں580 علماء و طلباء اور 50 کے قریب عالمات و فاضلات نے شرکت کی۔ خصوصی اسباق متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ کے ہوئے اس کے علاوہ حضرت مولانا فضل الرحیم اشرفی ، حضرت ڈاکٹر عبدالمقیم ،مولانا قاضی ارشد الحسینی ، اٹک ، مولانا محمد الیاس چنیوٹی ، مولانا اللہ وسایا ، قاضی مشتاق احمد، مولانا حکیم محمد زاہد بٹ ،
Read more ...

تعارف کتب فقہ

User Rating: 5 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Active
تعارف کتب فقہ
مفتی محمد یوسف ﷾
کتاب الحجۃ علی اہل المدینۃ :
امام دار الہجرۃ امام مالک بن انس رحمہ اللہ کے نام سے کون واقف نہیں، اگر ان کے شاگردوں کی فہرست پر نگاہ دوڑائیں تو ان میں امام ربانی محمد بن حسن الشیبانی رحمہ اللہ کا نام ضرور دکھائی دے گا امام محمد رحمہ اللہ؛ امام اعظم ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے مایہ ناز شاگرد ہیں۔ کوفہ میں جلیل القدر مشائخ سے علم و حکمت کے موتی سمیٹنے کے بعد مدینۃ الرسول علی صاحبہا التسلیم تشریف لے گئے اور وہاں کے ائمہ و شیوخ خصوصا ًامام مالک رحمہ اللہ کی خدمت میں رہ کے خوب خوب علمی پیاس بجھائی۔ لگ بھگ تین سال تک آپ کو امام مالک رحمہ اللہ کی خدمت میں رہنے کا موقع ملا، اس دوران آپ نے ان سے موطا امام مالک اور دیگر احادیث کا سماع کیا۔
امام محمد رحمہ اللہ چونکہ بذات خود فقہ حنفی پر کاربند تھے
Read more ...

زکوٰۃ کے مسائل

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
زکوٰۃ کے مسائل
مفتی نجیب احمد قاسمی ، ریاض
زکوٰۃ کے معنی:
زکوٰۃ کے معنی پاکیزگی، بڑھوتری اور برکت کے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
خُذْ مِنْ اَمْوَالِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَتُزَکِّیْہِمْ بِہَا وَصَلِّ عَلَیْہِم
(سورۃالتوبہ)
اُن کے مال سے زکوٰۃ لو تاکہ اُن کو پاک کرے اور بابرکت کرے اُس کی وجہ سے، اور دعا دے اُن کو۔ شرعی اصطلاح میں مال کے اُس خاص حصہ کو زکوٰۃ کہتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق فقیروں، محتاجوں وغیرہ کو دے کر انہیں مالک بنا دیا جائے۔
زکوٰۃ کا حکم:
Read more ...

رمضان المبارک؛ فضائل و مسائل

User Rating: 4 / 5

Star ActiveStar ActiveStar ActiveStar ActiveStar Inactive
رمضان المبارک؛ فضائل و مسائل
متکلم اسلام مولانا محمد الیاس گھمن حفظہ اللہ
رمضان المبارک کو دیگر تمام مہینوں پر فضیلت حاصل ہے۔ اس مہینہ میں اللہ رب العزت کی رحمتوں، عنایات اور کرم نوازیوں کی عجیب شان ہوتی ہے۔ انہی برکات کا یہ ثمرہ ہے کہ اس میں ایک نفل کاثواب فرض کے برابر اورایک فرض کاثواب ستر فرائض کے برابرکردیاجاتاہے۔
(مشکوۃ المصابیح: ج1، ص173 کتاب الصوم- الفصل الاول)
اس مہینہ میں عبادات و ریاضات کا عالم کیسا ہونا چاہیے؟ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی اس حدیث پر نظر ڈالیے، فرماتی ہیں:
كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللہُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ شَدَّ مِئْزَرَهُ ، ثُمَّ لَمْ يَأْتِ فِرَاشَهُ حَتّٰى يَنْسَلِخَ
Read more ...

غامدی صاحب کا نیا شوشہ

User Rating: 0 / 5

Star InactiveStar InactiveStar InactiveStar InactiveStar Inactive
غامدی صاحب کا نیا شوشہ )2(
مولانا محمد اشفاق ندیم حنفی
تیسری بات : اللہ تعالی نے انسان کو دنیا میں بے مقصد نہیں بھیجا کہ وہ صرف حیوانوں کی طرح کھائے پیئے مزے اڑائے اور پھر مر جائے۔ بلکہ انسان کو بھیجنے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے تمام پہلو اللہ تعالی کی مرضی کے تابع کر کے گزارے اس مقصد کے لیے اللہ تعالی نے ہر انسان میں حق کو قبول کرنے کی فطری استعداد رکھی ہے۔
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ مبارکہ میں چند یہودی مسلمان ہوئے، وہ احکام اسلام کے ساتھ تورات کے احکام کی رعایت بھی رکھنا چاہتے تھے ،مثلاً ہفتہ کے دن کو بڑا عظمت والا سمجھنا ،اونٹ کے گوشت اور )اونٹنی کے (دودھ کو حرام خیال کرنا اور تورات کی تلاوت کرناوغیرہ۔تو یہ آیت مبارکہ نازل ہوئی ۔
یا ایھا الذین آمنوا ادخلوا فی السلم کافۃ، ولا تتبعوا خطوات الشیطٰن انہ لکم عدو مبین۔
Read more ...